گلاسگو : موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گلاسگو کانفرنس میں پاکستانی پویلین عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور پاکستان کی پالیسیوں کی ہرکوئی تعریف کرتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق گلاسگومیں موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے ، گلاسگو کانفرنس میں پاکستانی پویلین عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
دنیا پاکستان کی ذمہ دارانہ نیوکلیئر پالیسی کی معترف نظر آئی ، عالمی رہنماؤں نے پاکستانی پویلین کا دورہ اور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پویلین میں پاکستان کی ماحولیات پالیسی کی معلومات بھی لیں۔
جرمن چانسلر ،متحدہ عرب امارت کے وزیر ماحولیاتی تبدیلی نے پویلین دیکھا جبکہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک،اسلامی ترقیاتی بینک کےصدور سمیت ڈی جی ریلیف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔
ڈی جی ریلیف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کے ذمہ دارانہ نیوکلیئر ملک ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دورہ اورمدد کی بھی پیشکش کی۔
Excellent and productive meeting with the DG of @iaeaorg Rafael Grossi who endorsed #Pakistan as a “most responsible #nuclear” state and supported the expansion of peaceful #Nuclear energy as a sustainable #ZeroCarbon #Mitigation option and for #ClimateSmartAgriculture pic.twitter.com/0DE7DHr6o7
— Malik Amin Aslam (@aminattock) November 2, 2021
وزیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی سائیڈلائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ، ملک امین اسلم سے جرمن چانسلر نےملاقات کی، جس میں پاکستانی کی پالیسیوں کو سراہا گیا۔
A privelage to meet HE Angela Merkel at @COP26 – a principled leader with a towering stature who will be missed at the global stage @GermanyinPAK pic.twitter.com/duH0WGcjLM
— Malik Amin Aslam (@aminattock) November 2, 2021
عالمی کانفرنس میں پاکستان کی پالیسیوں کی ہرکوئی تعریف کرتا رہا ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرماسات سوگا نے ملک امین اسلم سے ملاقات کی اور ماحول دوست پالیسی سےمتعلق نکتہ نظرجانا۔
صدرایشیا بینک کی جانب سے پاکستان کی گرین اکانومی کی تعریفیں کرتے ہوئے انرجی ٹرانزیشن میکانزم میں شرکت کی دعوت دی۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کےاقدامات کوسراہا اور اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کےساتھ کلائمٹ فنانس کےاشتراک کے لئے تیار ہوگیا۔
ملک امین اسلم نے کہا پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثرہونےوالاملک ہے، گلیشئرغیرمعمولی طریقے سے پگھل رہےہیں، پاکستان ماحول دوست پالسی میں بھی سب سےآگے ہے۔