Tag: glass of drink

  • تیزابیت یا بدہضمی کا علاج صرف ایک گلاس مشروب

    تیزابیت یا بدہضمی کا علاج صرف ایک گلاس مشروب

    اکثر لوگوں کو کھانا کھانے کے بعد بدہضمی یا تیزابیت کی شکایت درپیش ہوتی ہے، ویسے تو یہ کیفیت زیادہ سنگین تو نہیں البتہ تکلیف دہ اور پریشان کن ضرور ہے۔

    تیزابیت نظام ہاضمہ کا ایک عام مسئلہ ہے جو سینے میں جلن، اپھارہ اور متلی کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب پیٹ کا اضافی تیزاب فوڈ پائپ میں واپس بہہ جاتا ہے۔

    عام طور پر معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ ہوتا ہے۔ جب تیزابی سیال معمول سے زیادہ ہوجائے تو سینے میں جلن یا تیزابیت کا احساس ہوتا ہے۔

    اس سے چھٹکارے کے لیے اور بہت سے دیسی علاج اور کئی گھریلو ٹوٹکے ہیں جو معدے میں تیزابیت کو کم کرنے اور بدہضمی سے نجات دلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

    ان ہی نسخوں میں سے ایک نسخہ مندرجہ ذیل سطور میں بیان کیا جارہا ہے جو بنانے میں نہایت آسان اور استعمال میں بے ضرر اور کسی بھی سائیڈ افیکٹس سے پاک ہے۔

    اس کے اجزاء میں صرف تین چیزیں شامل ہیں جس میں آدھا گلاس ٹھنڈا دودھ آدھا گلاس ٹھنڈا پانی اور صرف دو چٹکی سونف کا پاؤڈر شامل ہے۔

    مزید پڑھیں : جِم جانے سے پہلے یہ ’پروٹین شیک‘ ضرور پئیں

    ماہر صحت کے مطابق ان تینوں اشیاء کو ملا کر پئیں بدہضمی اور تیزابیت میں مبتلا افراد کو اس مشروب سے بہت افاقہ ہوگا۔