Tag: Glen maxwell

  • میکسویل نے سرفراز سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت پیش کردی

    میکسویل نے سرفراز سے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت پیش کردی

    ہرارے: آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہاتھ نہ ملانے پر وضاحت پیش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی، جب میچ ختم ہوا تو گلین میکسویل سرفراز احمد سے ہاتھ ملائے بغیر روانہ ہوگئے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اب گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پر ہی پاکستان ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی اور کہا کہ فخر زمان اور شعیب ملک نے گزشتہ روز شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    گلین میکسویل نے کہا کہ جان بوجھ کر سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کی بات درست نہیں ہے میں سرفراز احمد کو دیکھ ہی نہیں سکا تھا، اب میں ہوٹل میں انتظار کررہا ہوں تاکہ سرفراز احمد سے ہاتھ ملاؤں اور ان کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فائنل میچ میں ہدف کے تعاقب میں جب قومی ٹیم بیٹنگ کرنے میدان میں اتری تھی تو میکسویل نے پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو پویلین کی راہ دکھادی تھی۔

    پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلیا کی جیت یقینی نظر آرہی تھی لیکن فخر زمان اور شعیب ملک کی شاندار اننگز نے جیت آسٹریلیا سے چھین لی اور سیریز اپنے نام کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • گلین میکسویل سے ہار برداشت نہیں ہوئی، سرفراز سے ہاتھ نہیں ملایا

    گلین میکسویل سے ہار برداشت نہیں ہوئی، سرفراز سے ہاتھ نہیں ملایا

    ہرارے: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل سے ہار برداشت نہیں ہوئی اور میچ کے اختتام پر سرفراز احمد سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی میچ میں فخر زمان نے شاندار 91 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا۔

    گلین میکسویل نے میچ کے پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کی وکٹیں لے کر آسٹریلیا کی جیت کی بنیاد رکھ دی تھی لیکن فخر اور شعیب ملک نے اسے ناکام بنادیا۔

    میچ کا اختتام جب پاکستان کی جیت پر ہوا تو آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ساتھی کھلاڑی سے ہاتھ ملایا لیکن قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

    سوشل میڈیا پر گلین میکسویل کی اس حرکت پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ میکسویل کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد سے ہاتھ ملانا چاہئے تھا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

    قبل ازیں سیریز جیتنے پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فائنل کی جیت کا کریڈٹ ہمارے بالرز اور بالخصوص فخر زمان اور شعیب ملک کی شاندار کارکردگی کو جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اوپنر بلے باز فخر زمان کو فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی فخر زمان لے اُڑے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔