Tag: Global sanctions

  • روسی تیل خریدنے پر بھارتی کمپنی کے ساتھ عالمی سطح پر لین دین بند

    روسی تیل خریدنے پر بھارتی کمپنی کے ساتھ عالمی سطح پر لین دین بند

    نئی دہلی: روسی تیل خریدنے پر بھارتی ریفائنر کے ساتھ عالمی سطح پر لین دین بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تیل کی عالمی کمپنیوں اور بینکوں نے روس سے تیل خریدنے پر بھارتی فرم نیارا انرجی کے ساتھ لین دین بند کر دیا ہے۔

    یورپ سمیت بیش تر پروڈیوسرز نے نیارا انرجی کو براہِ راست تیل فروخت کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد بھارتی کمپنی اب مشرقِ وسطیٰ، چینی اور روسی کمپنیوں تک محدود ہو گئی ہے۔

    خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی کمپنی روزنیفٹ بھارتی ریفائنری نیارا انرجی میں 49 فی صد حصص کی مالک ہے، نیارا انرجی بھارت کی دوسری بڑی پرائیویٹ ریفائنر ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی کمپنیاں اور بینک یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں مغربی پابندیوں کے خدشے کا شکار ہیں۔ اگرچہ نیارا انرجی پر یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں کوئی پابندی نہیں لگی، تاہم روسی کمپنی روزنیفٹ پر پابندیاں عائد ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق زیادہ تر تجارتی فرموں بشمول Vitol اور Glencore کے ساتھ ساتھ کینیڈا، لاطینی امریکا اور یورپ میں پروڈیوسرز نے نیارا کو براہ راست خام تیل فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

  • عالمی پابندیاں بھی روس کی صنعتی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈال سکیں

    عالمی پابندیاں بھی روس کی صنعتی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈال سکیں

    ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ قومی ماہی گیری کا شعبہ بیرونی پابندیوں کے باوجود پائیدار ترقی جاری رکھے گا۔

    ماسکو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ میں آبی حیاتیاتی وسائل کی پیداوار کے حجم کے اچھے نتائج سے متعلق بات کرنا چاہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ آج بین الاقوامی منڈی میں ہماری سمندری خوراک کی سپلائی بڑھ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ روسی ماہی گیری کی صنعت پائیدار ترقی کرتی رہے گی اور اپنی مسابقت کو بڑھاتی رہے گی۔

    پابندیوں کے باوجود روسی ماہی گیری صنعت کی ترقی

    روسی صدر نے مزید کہا کہ ریاست یقینی طور پر کمپنیوں اور لیبر ٹیموں کو ترجیحی کاموں کے حل کے لیے مطلوبہ اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

    روس کے سربراہ نے کہا کہ یہ گھریلو پیداوار کے وسائل کی بنیادی ترقی ہے اور اس کی وجہ سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج کے ذریعے مقامی مارکیٹ کی کامیابی ہے۔ ایسی مصنوعات “مختلف درجے کی آمدنی والے شہریوں کے لیے سستی ہونی چاہئیں۔