Tag: global terrorism index

  • پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر آگیا

    پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر آگیا

    گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ دوہزار چوبیس میں پاکستان چوتھے نمبر پر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی جانب سے جاری کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال میں دہشت گردی کے باعث اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ سال میں دہشت گردی کے باعث اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 2025 میں 2024 کے مقابلے میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ گئی ہے، ملک بھر میں دہشت گردی کے دوران ایک ہزار اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پرحملوں میں اضافہ کردیا ہے، پاکستان کے دو صوبے خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 2023 میں 517 اور 2024 میں دہشت گردوں نے ایک ہزار ننانوے حملے کیے، یہ مسلسل پانچواں سال ہے جس میں دہشت گردی سے متعلق اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے گزشتہ دہائی میں سال بہ سال سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد حملے ریکارڈ کرنے والے ملکوں کی تعداد اٹھاون سے بڑھ کرچھیاسٹھ ہوگئی ہے۔

  • دنیا بھرمیں مسلمان سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، گلوبل ٹیررزم انڈیکس

    دنیا بھرمیں مسلمان سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، گلوبل ٹیررزم انڈیکس

    اسلام آباد : دنیا بھرمیں مسلمان سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، دہشت گردی کا شکار ملکوں میں سرفہرست مسلمان ممالک ہیں، جن میں پاکستان کا نمبر چوتھا ہے.

    گلوبل ٹیررزم انڈیکس کے مطابق سال دوہزارچودہ میں دہشتگردی سے اسی فیصد ہلاکتیں پانچ مسلمان ممالک ہوئیں، عراق میں سب سے زیادہ نو ہزار نو سو انتیس افراد دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہوئے، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ملکوں میں پاکستان نمبرچوتھے نمبر پر رہا جہاں ایک ہزار سات سوساٹھ افراد دہشت گردحملوں میں جان کی بازی ہار گئے۔

    مجموعی طورپردنیا بھرمیں دہشتگردحملوں میں بیتس ہزار چھ سو اٹھاون افراد ہلاک ہوئے، دوہزارچودہ میں سب سے زیادہ چھ ہزارچھ سوچوالیس ہلاکتیں بوکو حرام کے حملوں میں ہوئیں۔

    داعش کے دہشتگرد حملوں میں چھ ہزار تہتر افراد جان سے گئے جبکہ طالبان کی کارروائیوں میں تین ہزار چار سو ستتر افراد ہلاک ہوئے.

    دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ گیارہ میں سے دس ممالک میں مہاجرین اوراندرون ملک نقل مکانی کی شرح سب سے زیادہ ہے.