Tag: Global terrorist

  • امریکہ نے کشمیری رہنماسید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

    امریکہ نے کشمیری رہنماسید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکہ نے آزادی کشمیر کیلئے 28 سال سے جدوجہد کرنے والے رہنما محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے مودی کی خوشی کیلئے بڑا اعلان کردیا، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے بھی نہیں تھے کہ واشنگٹن نے حزب المجاہدین کے سربراہ کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت عالمی دہشتگرد نامزد کردیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صلاح الدین نے ستمبر2016 میں کشمیر تنازع کے پُرامن حل کی راہ میں رکاوٹ بننے کا عندیہ دینے کے ساتھ کشمیر کو بھارتی فورسز کا قبرستان بنانے کے لیے خودکش بمبار کی تربیت دینے کی بھی دھمکی دی تھی۔

    ایگزیکٹو آرڈر کے سیکشن ون بی کے مطابق خصوصی عالمی دہشتگرد ایسے شخص کو قرار دیا جاتا ہے، جو امریکا اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔

    پابندی کےبعد کسی امریکی کوسید صلاح الدین سے مالی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی ۔

    واشنگٹن کے مطابق حزب المجاہدین نے متعدد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • امریکہ نے سینئرطالبان رہنماء کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

    امریکہ نے سینئرطالبان رہنماء کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے طالبان کے سینئررہنما مولوی عبدالرشید بلوچ عالمی دہشت گرد قراردے دیا، مولوی عبدالرشید کو افغان حکام نے ایک سال قبل گرفتار کیا تھا۔

    محکمہ خزانہ کے مطابق عبدالرشید افغانستان کے صوبہ نمروزمیں طالبان کے قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دے رہا تھا جہاں اس نے بم دھماکے اور خودکش حملے کرنے والے دہشت گردوں کی مدد کی تھی۔

    محمکہ کا کہنا ہے کہ 2013 کے وسط میں امریکی فوجی کی ہلاکت میں استعمال ہونے والی بہتر ڈیوائس کے پیچھے بھی عبدالرشید تھا۔

    عبدالرشید پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے پوست کی کاشت کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرکے بدلے میں طالبان کے لئے فنڈ اکھٹا کیا۔

    عالمی سطح پردہشت گرد قرار دئیے جانے کا مطلب ہے کہ امریکہ کی حدود میں عبدالرشید کی کسی بھی قسم کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی اور کوئی بھی امریکی شہری اس سے کسی بھی قسم کا ربط نہیں رکھ سکے گا۔