Tag: Glowing skin

  • جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ؟

    جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ؟

    جدید دور میں چمکدار اور صحت مند جلد رکھنا ہر کسی کا خواب ہے، جو بڑھتی ہوئی آلودگی اور مصروف طرز زندگی کے باعث مشکل ہے۔ جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ صرف خوب صورتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اسکا صحت کیساتھ گہرا رشتہ ہے۔

    اگر آپ صحتمند اور چمکدار جلد رکھتے ہیں تو اس سے آپ کی صحت کا بھی بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔

    اگر آپ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے وقت نہیں دے پارہے تو ماہرین نے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے 3 آسان طریقے بتائے ہیں، جنہیں آپ اپنے روزمرہ کے معمولات میں آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔

    اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسے سرد موسم میں سن اسکرین استعمال نہیں کرنا چاہئے تو وہ غلط ہے، سن بلاک کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرنا چاہئے، یہاں تک کہ جب آپ گھر پر ہوں تب بھی اسے استعمال کرنا چاہئے، یہ نہ صرف آپ کی جلد کو سنبرن سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ یہ اسے سورج کے دیگر مضر اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

    آپ کو اپنی جلد کی قسم اور مسائل کے مطابق روزانہ لگانے کے لیے یقینی طور پر سیرم کا انتخاب کرنا ہوگا، یہ آپ کی جلد کو دھول اور پھیکے پن سے محفوظ رکھتا ہے اور جلد کو چمکدار بنادیتا ہے، ماہرین صحت کی جانب سے صحت مند جلد کے لئے وٹامن سی سیرم کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

    کیا آپ کے بچے کے دانت میں تکلیف ہے؟ آسان حل جانیے

    چہرے کی صفائی چہرے کے چھیدوں سے میک اپ اور دھول کو صاف کردیتی ہے اور اس سے مہاسوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ چہرے کی صفائی روزانہ کی جانی چاہیے اور میک اپ کرتے وقت بھی ضروری ہے۔

  • دھوپ سے مرجھا جانے والی جلد کو بحال کرنے کا آسان طریقہ

    دھوپ سے مرجھا جانے والی جلد کو بحال کرنے کا آسان طریقہ

    موسم گرما میں دھوپ کی سختی سے جلد مرجھا جاتی ہے اور چہرہ بے رونق دکھائی دینے لگتا ہے، تاہم روزمرہ استعمال کی جانے والی ایک عام شے اس کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

    دہی پروٹین، کیلشیئم، وٹافور اور بائیوٹکس سے بھرپور غذا ہے۔ اسے ایک صحت بخش غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے جسم کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

    اسے لگانا بھی جلد کے بے حد فائدہ مند ہے، یہ جلد کو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے۔

    جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیے 4 بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا چمچ کوکو پاؤڈر اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں۔

    اس ماسک کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں پھر ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

    اس کے علاوہ دہی میں مسور کی دال کا پاؤڈر اور نارنجی کے چھلکوں کا مکسچر ہم وزن شامل کر کے لگایا جاسکتا ہے۔

    اسے 15 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، اگر آپ کی جلد خشک ہے تو اس میں شہد بھی شامل کرلیں۔

    جلد نرم و ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی ہو جائے گی۔

    دہی سے ایک زبردست اسکرب تیار کیا جا سکتا ہے، دہی میں موجود اسکربنگ خصوصیات کی وجہ سے اس کا مساج کرنے سے جلد کے مردہ خلیات صاف ہوجاتے ہیں۔

    دہی میں چاول کا پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنائیں، اس سے چہرے پر گولائی میں مساج کریں، تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ چاول کی جگہ جو کا آٹا بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

  • نتاشہ حسین کی خوبصورتی اور فٹنس کا کیا راز ہے؟

    نتاشہ حسین کی خوبصورتی اور فٹنس کا کیا راز ہے؟

    معروف ماڈل نتاشہ حسین نے اپنی خوبصورت جلد اور فٹنس کا راز مداحوں سے شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں بچپن ہی سے اپنی خوبصورتی کا خیال رکھنے کا شوق تھا۔

    معروف ماڈل نتاشہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی خوبصورت جلد کا راز بتایا۔

    نتاشہ کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی اپنی خوبصورتی اور کھانے پینے کا خیال رکھنے کا شوق تھا، شادی کے بعد ان کے شوہر بھی اسی مزاج کے نکلے اور وہ بھی کھانے پینے کے حوالے سے بے حد محتاط ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب وہ کام سے گھر واپس آتی تھیں تو انہیں میک اپ کلینز کرنے میں وقت لگتا تھا اور اس بات پر شوہر سے باقاعدہ لڑائیاں ہوتی تھیں کہ وہ گھر آنے کے بعد بھی مصروف رہتی ہیں اور فیملی کے ساتھ بیٹھنے میں وقت لگاتی ہیں۔

    نتاشہ کا کہنا ہے کہ ان کی بڑی بہنیں بھی اپنی جلد اور صحت کا خیال رکھتی تھیں جس کی وجہ سے وہ بھی اس روٹین کی عادی ہوگئیں اور آج تک اس پر قائم ہیں۔

  • معروف بیوٹی ایکسپرٹس کی چمکتی ہوئی جلد کا کیا راز ہے؟

    معروف بیوٹی ایکسپرٹس کی چمکتی ہوئی جلد کا کیا راز ہے؟

    کراچی: ملک کی معروف بیوٹی ایکسپرٹس نے اپنی چمکتی ہوئی جلد کی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے اپنی روزانہ کی اسکن روٹین بتائی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشنز نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتایا۔

    نادیہ حسین نے بتایا کہ وہ اپنی جلد کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں، اور باقاعدگی سے مختلف قسم کی ٹریٹ منٹس لیتی رہتی ہیں۔

    آئلی اسکن کو خوبصورت رکھنے کے لیے ایک بیوٹیشن نے بتایا کہ وہ رات سونے سے قبل کلینزر لگاتی ہیں جبکہ صبح اٹھنے کے بعد اسکن ٹونر لگاتی ہیں جس سے ایکنی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چہرے کی قدرتی نمی اور چکناہٹ کو برقرار رکھنا چاہیئے انہیں مختلف پروڈکٹس کے ذریعے ختم نہیں کرنا چاہیئے۔

    بیوٹیشنز کا کہنا تھا کہ خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں ہوتی ہیں جس سے ان کی جلد میں بھی تبدیلی ہوتی ہے، خواتین کو چاہیئے کہ ان تبدیلیوں کو سمجھتے ہوئے اس کے حساب سے پروڈکٹس استعمال کریں، ساری عمر ایک ہی قسم کی پروڈکٹ استعمال کرنا عقلمندانہ طریقہ نہیں۔

  • دھوپ سے کملائے ہوئے چہرے کی شادابی لوٹانے کے لیے آسان فیس ماسک

    دھوپ سے کملائے ہوئے چہرے کی شادابی لوٹانے کے لیے آسان فیس ماسک

    موسم گرما میں جلد کی رونق کم ہوجانا اور رنگ کا گہرا ہوجانا عام بات ہے تاہم اس مسئلے کو گھر میں نہایت آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے جلد کی چمک اور صفائی کے لیے شاندار ٹپ بتائی۔

    ڈاکٹر بتول کے مطابق پودینے کے 10 عدد پتے لیں اور اس میں ادرک کا ذرا سا ٹکڑا ڈال دیں۔ اس میں پانی ڈالیں اور اسے رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔

    صبح اس پانی میں 1 چمچ کارن فلور شامل کریں اور اس ماسک کو چہرے پر لگا لیں، 10 منٹ لگانے کے بعد دھونا شروع کریں اور دھوتے ہوئے ہلکا سا مساج کریں۔

    یہ اشیا چہرے سے داغ دھبے، بلیک اور وائٹ ہیڈز ختم کر کے چہرے کو شادابی بخشتی ہیں جبکہ اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے۔

  • چمکتی ہوئی جلد کا راز کیا ہے؟

    چمکتی ہوئی جلد کا راز کیا ہے؟

    کراچی: معروف ماڈل مشال خان نے اپنی چمکتی ہوئی جلد کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طویل عرصے سے گوشت کھانا چھوڑ رکھا ہے، جس کے بعد ان کی جلد کے مسائل ختم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ماڈلز اور اداکاراؤں انمول بلوچ اور مشال خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی چمکتی جلد کا راز بتایا۔

    مشال نے بتایا کہ انہوں نے طویل عرصے سے گوشت کھانا چھوڑ رکھا ہے، جب وہ گوشت کھاتی تھیں تو انہیں ایکنی کا مسئلہ تھا جبکہ ان کے چہرے پر چمک بھی نہیں تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ صرف سبزیاں کھاتی ہیں جبکہ مشرومز، ریڈ بینز (سرخ لوبیہ)، مٹر اور زیتون بہت زیادہ کھاتی ہیں۔

    انمول بلوچ نے بتایا کہ وہ گوشت، پھل، سبزیاں سب کھاتی ہیں ساتھ میں ان کی خوراک میں مکھن اور دیسی گھی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ میک اپ اتارنے کے بعد وہ چہرے پر بادام کا تیل لگاتی ہیں جس سے ان کی جلد چمک اٹھتی ہے۔

    مشال نے بتایا کہ وہ روزانہ چہرے پر برف کی ٹکور کرتی ہیں، اس کے بعد اسے خشک کر کے ٹونر اور وٹامن سی کا سیرم لگاتی ہیں، یہ ان کی روزانہ کی روٹین ہے۔

    دونوں نے اپنے چہرے پر استعمال کیے جانے والے بیسز کے بارے میں بھی بتایا۔

  • فوری طور پر چہرے کو جگمگا دینے والی ترکیب

    فوری طور پر چہرے کو جگمگا دینے والی ترکیب

    گھر سے باہر نکلنا اور دھول مٹی چہرے کی رونق کو ماند کرسکتی ہے تاہم گھر میں موجود کچھ اشیا سے چہرے کو پھر سے بارونق بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے چہرے پر فوری چمک پیدا کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ ماش کی دال کو رات بھر کے لیے بھگو دیں، ماش پروٹینز کا خزانہ ہوتی ہے اور جلد کے لیے نہایت فائدہ مند ہوتی ہے۔

    اس میں 1 چمچ پسا ہوا کھوپرا اور 2 چمچ دہی شامل کر کے گرینڈ کریں اور کریم کی طرح بنا لیں، اسے 15 سے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، چہرہ فوراً جگمگا اٹھے گا۔

    ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ اس سے چہرے کے مسام بھی سکڑ جاتے ہیں، روزانہ لگانے سے اس کے نہایت شاندار نتائج موصول ہوں گے تاہم ہفتے میں ایک سے 2 بار بھی لگایا جاسکتا ہے۔