Tag: GMP

  • ’’کاش میں بھی اسکول جاتا‘‘ فہد شیخ کی بات سُن کر سب حیران

    ’’کاش میں بھی اسکول جاتا‘‘ فہد شیخ کی بات سُن کر سب حیران

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ کاش میں بھی اسکول جاتا، یہ بات سن کر ساتھ موجود لوگ حیران رہ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں نئی ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کے مرکزی کرداروں نے شرکت کی اور اپنی زندگی کی حسرتوں سے متعلق مداحوں کو بتایا۔

    ڈرامہ سیریل حسرت کے فنکاروں میں فہد شیخ، کرن حق، سبحان اعوان، جینیس ٹیسا شامل تھے جنہوں نے پروگرام کے ایک دلچسپ سیگمنٹ ’حسرت کیا ہے‘ میں سوالات کے جوابات دیئے۔

    ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ نے بتایا کہ کاش میں روزانہ اور باقاعدگی سے اسکول جاتا، انہوں نے بتایا کہ میں صرف جمعہ کے دن اسکول جاتا تھا وہ بھی اس لیے کہ اس دن ہاف ڈے ہوتا تھا۔

    ان کی بات سن کر سب حیران بھی ہوئے جس پر انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسکول کی ٹیم کا کپتان تھا اس لیے مجھے اساتذہ کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور وہ مجھے کسی بھی مشکل سے بچا لیا کرتے تھے۔

    پروگرام میں اداکارہ کرن حق نے بتایا کہ یہی حال میرا بھی تھا کہ پڑھائی بالکل بھی پسند نہیں تھی اور بہانے بنا کر اسکول سے بہت چھٹیاں کیا کرتی تھی۔

  • کس کے بغیر نہیں جی سکتی؟ اداکارہ ثانیہ شمشاد نے بتادیا

    کس کے بغیر نہیں جی سکتی؟ اداکارہ ثانیہ شمشاد نے بتادیا

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کی ہیروئن ثانیہ شمشاد نے اپنی زندگی کے سب سے اہم رشتے کے بارے میں ناظرین کو بتادیا کہ وہ ان کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کے تین مرکزی کرداروں نے شرکت کی۔

    جن میں ثانیہ شمشاد، حماد شعیب اور جنید جمشید نیازی شامل تھے اس موقع پر پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے کیے گئے ایک سول کے جواب میں انہوں نے راز کی باتیں بیان کیں۔

    اس سوال کے جواب میں کہ آپ کی زندگی مین یسا کون س رشتہ ہے کہ جس کے بارے میں کہہ سکیں کہ ان کے بغیر جینا ناممکن ہے؟

    اس کے جواب میں ثانیہ شمشاد نے بتایا کہ میرا بیٹا اذلان میری زندگی ہے اس کے آنے کے بعد میری زندگی ہی دل گئی ہے اس کے ساتھ میرے شوہر ہدایت بھی ہیں جنہوں نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا اور ہر معاملے میں مکمل ساتھ دیا یہ دونوں میری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

  • گاجر کا حلوہ بنانے کا نیا اور آسان طریقہ

    گاجر کا حلوہ بنانے کا نیا اور آسان طریقہ

    کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی عادت تقریباً سبھی کو ہوتی ہے اور موسم سرما میں اگر گاجر کا حلوہ نہ ملے تو سردی کا وہ لطف نہیں آتا جو آنا چاہیے۔

    ویسے تو گاجر کا حلوہ بنانے کی بہت سی ترکیبیں شائع ہوتی رہتی ہیں لیکن اس بار ہم آپ کے سامنے لذیذ حلوہ تیار کرنے کا آسان طریقہ پیش کررہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کراچی کے مایہ ناز شیف افضل نے گاجر کا حلوہ اور کھویا بنانے کا نیا انداز بتایا جو بہت کم وقت میں تیار ہوجاتا ہے اور گاجر کو کدو کش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

    شیف افضل نے حلوہ بنانے کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ درمیانے سائز کی ایک کلو گاجر کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں، اس کے بعد آدھا لیٹر دودھ اور ایک کپ پانی میں ثابت گاجریں ڈال کر اس کو اتنا ابالیں کہ گاجریں نرم پڑجائیں۔

    اس کے بعد گاجروں کو اسی برتن کے اندر میشر سے میش کرلیں اور دو سے تین چھوٹی الائچی اور 200گرام چینی ڈال بھی ڈال دیں اور اس کو اتنا پکائیں کہ اس کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں ایک چمچ گھی شامل کریں۔

    گھر میں کھویا بنانے کی ترکیب

    ایک لیٹر دودھ کو تیز آنچ پر پکاتے رہیں جب تک وہ خشک نہ ہوجائے اور اگر پاکستان سے باہر موجود لوگ دودھ سے کھویا بنائیں تو وہ ایک چمچ گھی اس میں لازمی شامل کریں اور گھر میں بنایا ہوا کھویا اور میوہ جات گاجروں میں شامل کریں اور یہ بات یاد رکھیں کہ کھویا شامل کرنے کے بعد اسے بالکل بھی نہیں پکانا ورنہ گاجریں سخت ہوجائیں گی۔

  • ریمبو کس کو زیادہ مس کرتے ہیں؟ دل کی بات زبان پر لے آئے

    ریمبو کس کو زیادہ مس کرتے ہیں؟ دل کی بات زبان پر لے آئے

    شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی افضل خان عرف ریمبو اور صاحبہ اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے باعث بہت سی شوبز جوڑیوں کیلئے متاثرکُن شخصیت ہیں۔

    اس کامیاب جوڑی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘ گڈ مارننگ پاکستان’ میں اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے خوبصورت جواب دئیے۔

    افضل خان اور صاحبہ نے بیٹوں سے متعلق بتایا کہ احسن نے بچپن میں بہت زیادہ تنگ کیا، رات بھر سونے نہیں دیتا تھا جبکہ زین پرسکون نیند لیتا تھا مگر دن میں اپنی ساری کسر پوری کرلیتا تھا۔

    اپنے بیٹوں زین اور احسن خان کی عادات سے متعلق صاحبہ نے بتایا کہ احسن بہت زیادہ خیال رکھنے والا بیٹا ہے رات کو سوتے وقت میرے پاؤں لازمی دباتا ہے۔

    گفتگو کے دوران افضل خان عرف ریمبو نے ازراہ مذاق کہا کہ میں بھی ساتھ ہی بیٹھا ہوتا ہوں مگر ان دونوں نے آج تک ہاتھ نہیں لگایا، اس موقع پر میں صرف یہ مس کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے بیٹی دی ہوتی تو، خود صاحبہ نے بھی ریمبو کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیٹی کو بہت مس کرتے ہیں۔