Tag: go abroad

  • راناثنا اللہ نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا

    راناثنا اللہ نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی بیرون ملک روانگی کی خبریں سچ ثابت ہونے لگی ہیں، خود رانا ثنااللہ نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اچانک آمد کے ساتھ سیاسی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی کہ مریم نواز بھی بیرون ملک جانے والی ہیں جبکہ خود مریم نواز کئی بار اس بات کا برملا اظہار کرچکی ہیں کہ وہ بیرون ملک نہیں جائیں گی اور حکومت کا بھرپور مقابلہ کرینگی۔

    تاہم آج میڈیا سے گفتگو میں راناثنااللہ نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا، لیگی رہنما نے موقف اپنایا کہ لوگ عزیزوں سے ملنےجاتے ہیں،مریم نواز کو عزیزوں سے ملنےیا دوسرے غرض سےجاناپڑا تو جائیں گی، ساری دنیا جاتی ہے، لوگ جاتے ہیں اور واپس آجاتےہیں، ایسا نہیں ہےکہ ان کا جانامنع ہے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے بہتر اس ٹولے کا علاج کوئی نہیں جانتا، اس وقت مسلط ٹولے سےنجات کی ضرورت تک مریم جدوجہدمیں شامل رہیں گی، آپ لوگ فکر نہ کریں مریم آپ کےعلاج کیلئے یہاں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچے تھے، ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹر عدنان لیگی قائد کو مریم نواز کی طبیعت سے آگاہ کرینگے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مریم نواز کو گلے میں انفیکشن ہوا تھا جس پر انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، لیگی نائب صدر نے علالت کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔

  • کرپشن کیس میں نامزد بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ کو بیرون ملک سفر کی اجازت

    کرپشن کیس میں نامزد بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ کو بیرون ملک سفر کی اجازت

    نئی دہلی : عدالت نے بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی کی آئندہ برس امریکا جانے کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ 73 سالہ ایس پی تیاگی سمیت 9 افراد وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کرپشن کیس میں نامزد ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وی وی آئی ہیلی کاپٹر کرپشن کیس آج نئی دہلی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ اور ان کے ایک عزیز سنجیو پیش ہوئے۔

    ایس پی تیاگی اور سنجیو نے عدالت میں آئندہ برس مارچ میں امریکا جانے کی درخواست دائر کی ہوئی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں منی لانڈرنگ سے متعلق متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی جس نے 3 جنوری تک ملتوی کردیا گیا تاہم اگر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بیرون ملک سفر کی مخالفت کرتی ہے تو ممکن ہے عدالت اجازت منسوخ کردے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سی بی آئی نے ستمبر 2017 میں وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیس میں چارج شیٹ تیار کی تھی جس میں ایس پی تیاگی اور برطانوی نژاد مسیحی مائیکل ملزمان میں شامل کیے گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاہدے میں رشوت ستانی کیس میں ایس پی تیاگی اور مائیکل کے علاوہ بھی 9 افراد کو چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح  رہے کہ 73 سالہ ایس پی تیاگی بھارتی فضائیہ کے پہلے سربراہ ہیں جنہیں سی بی آئی نے کرپشن اور کرمنل کیس میں نامزد کیا تھا تاہم ایس پی تیاگی نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

    خیال رہے کہ بھارتی حکام کی جانب سنہ 2006 اور 2007 میں اعلیٰ عہدیداروں کےلیے ڈھائی سو کروڑ روپوں میں خریدے گئے جس کی رقم برطانوی اور اماراتی بینکوں کے ذریعے منتقل کی گئی تھی۔

  • سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

    سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

    کراچی : ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی دوسری بار بھی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اکٹرعاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کا پروانہ مل گیا، سپریم کورٹ نے ان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پھرمنظور کرلی۔

    جسٹس فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ قانون کامعیار سب کیلئے یکساں کیوں نہیں ہے،سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کےملزم باہربیٹھے ہیں، باہر بیٹھ کربہت بڑے بڑے کام ہورہے ہیں۔

    عدالت نے مزید کہا کہ وفاق تمام ملزمان کےساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا، کیا بیرون ملک سےملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات کیے گئے؟

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے لہٰذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

    خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے اوراکتوبر کی چھ تاریخ کو وطن لوٹ آئے تھے۔


    مزید پڑھیں : بھاگنے والوں میں سے نہیں، ڈاکٹر عاصم


    ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا  جو لوگ کہتے تھے میں نہیں آؤں گا دیکھ لو میں آگیا ہوں، بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا ہے اور کروں گا، جنہوں نے جھوٹے کیسز کرائے آج خود کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے بھاگنےوالوں میں سے نہیں ہیں، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے، شریف خاندان پہلے بھی 10سال ملک سے باہر تھا، شریف خاندان اب بھی ملک سے بھاگ سکتا ہے، ن لیگ ملک کو 200سال پیچھے لےجانا چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔