Tag: go nawaz go

  • جے یو آئی کے مارچ میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

    جے یو آئی کے مارچ میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ گو نواز گو کا نعرہ عوام کی زبان پر کس طرح چڑھا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے مارچ میں اسٹیج سے گو نواز گو کا نعرہ بلند ہوا تو پورا مجمع گونج اٹھا۔ اسٹیج سے نعرہ کے پی کے سیکریٹری جنرل مولانا عطا الحق درویش نے لگوایا۔

    جے یو آئی رہنما نے نعرہ لگوایا تو اسٹیج پر موجود دیگر رہنما حیران رہ گئے، مارچ کا اجتماع گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے سے گونج اٹھا۔

    یاد رہے کہ آزادی مارچ کے سلسلے میں جے یو آئی ف کے کارکنان تین دن سے اسلام آباد میں موجود ہیں، گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان تقریر کے دوران اداروں پر بھی تنقید سے باز نہیں آئے، انھوں نے کہا کہ حکومت دو روز میں استعفیٰ دے ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

    تازہ ترین:  جے یو آئی کو پی پی اور ن لیگ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ مجمع قدرت رکھتا ہے کہ وزیر اعظم کو گھر سے گرفتار کر لے، ادارے 2 دن میں بتا دیں موجودہ حکومت کی پشت پر نہیں کھڑے۔

    دوسری طرف آج اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اہم اجلاس میں جے یو آئی کو دھرنے اور ڈی چوک جانے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے مزاحمت کا سامنا رہا، جس پر اکرم درانی کو پریس کانفرنس میں اعتراف کرنا پڑا کہ ڈی چوک جانے کا معاملہ زیر غور ہی نہیں ہے۔

  • لاہور: عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، گو نواز گو کہہ ڈالا

    لاہور: عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، گو نواز گو کہہ ڈالا

    لاہور : مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران نعرے لگاتے ہوئے زبان پھسل گئی، گو عمران گو کی بجائے گو نواز کہہ ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر کیے جانے والے مظاہرے کے دوران لیگی ایم پی اے عظمیٰ بخاری نے غلطی سے نواز شریف کے خلاف نعرہ لگادیا۔

    احتجاج کے دوران لیگی ارکان اسمبلی نے حکومت مخالف نعرے بازی کی تاہم انہوں نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز کہہ ڈالا،۔

    بعد ازاں احساس ہونے پر نعرہ روک دیا اور قریب کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں۔ مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے۔

    مزید پڑھیں: زبان کی پھسلن کی وجہ سےگو نوازگو کا نعرہ لگ گیا، پیرصابر شاہ

    یاد رہے کہ سال2014میں نون لیگ کے رہنما صابر شاہ نے بھی جوش خطابت میں گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا تھا، خیبر پختونخوا میں ن لیگ کے کنونشن کے دوران پیر صابر شاہ نے عمران خان کیخلاف نعرے کے بجائے گو نواز گو کہہ دیا تھا، جس کی بعد میں انکو وضاحت دینا پڑی کہ میری زبان پھسل گئی تھی۔

  • خواجہ آصف کی آمد، اسٹیڈیم میں‌ گو نواز گو کے نعرے

    خواجہ آصف کی آمد، اسٹیڈیم میں‌ گو نواز گو کے نعرے

    سیالکوٹ : وفاقی وزیر خواجہ آصف کی موجودگی میں بھی کرکٹ گراؤنڈ میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، وزیر دفاع سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم سے میچ ختم ہو نے سے پہلے ہی چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اوروفاقی وزیر کی موجودگی میں وزیراعظم مخالف نعرے لگ گئے، سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں نائٹ کرکٹ میچ کے دوران تماشائیوں نے خواجہ آصف کو دیکھا توآسمان سر پراٹھا لیا۔

    حاضرین نے انہیں دیکھ کر گو نواز گو کے نعرے لگائے، ویڈیو بنانے والے سیالکوٹی تماشائی نے لائیو کمنٹری بھی کی اور کمنٹری کے دوران حکومت پر مزاحیہ انداز میں تنقید بھی کی۔

    صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے خواجہ آصف میچ ختم ہونے سے پہلے ہی اسٹیڈیم سے اٹھ کر چلے گئے۔


    مزید پڑھیں : اسلام آباد : لیگی وزراء کی موجودگی، فٹبالاسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی موجودگی میں اسلام آباد کا فٹبال گراؤنڈ بھی گو نوازگو کے نعروں سےگونجا تھا۔

    علاوہ ازیں لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دیکھ کر گو نواز گو کےنعرے لگانے والے ایک ایتھلیٹس کو پولیس نے اپنا مہمان بنا کر ڈرائنگ روم کی سیر بھی کروائی تھی۔

  • وزیر اعظم کی ہانگ کانگ آمد: گو نواز گو کے نعرے

    وزیر اعظم کی ہانگ کانگ آمد: گو نواز گو کے نعرے

    وکٹوریہ: وزیراعظم کی ہانگ کانگ آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا جس میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ہانگ کانگ میں وزیراعظم کئ آمد کے موقع پر احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورگو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔

    تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ہانگ کانگ میں کرپٹ وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کر کے حکومت کو بتارہے ہیں کہ نوازشریف قابل بھروسہ نہیں۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کی کہ  وہ احتجاج کا دائرہ بڑھائیں تاکہ حکومت تک یہ پیغام پہنچ سکے کہ پاکستان کا وزیراعظم ایک کرپٹ شخص ہے۔

    یاد رہے وزیر اعظم میاں محمد بیرونِ ملک کے دوروں پر ہیں وہ چین کا دورہ مکمل کر کے ہانگ کانگ گئے اور وہاں کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف معاہدے دستخط کیے۔

  • اسلام آباد : لیگی وزراء کی موجودگی، فٹبال اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے

    اسلام آباد : لیگی وزراء کی موجودگی، فٹبال اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے

    اسلام آباد : فٹ بال اسٹیڈیم میں لیگی وزرا کے آتے ہی گو نواز گو کے نعرے گونج اُٹھے، شائقین نے وزیر مملکت مریم اورنگزیب اورطارق فضل چوہدری کی آمد پر حکومت مخالف نعرے لگادیئے، انتظامیہ نے نعرے لگانے والوں کو دھمکایا اوراسٹیدیم سے باہر نکال دیا.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پہلے میئر فٹبال کپ2017 کا فائنل جاری تھا اس دوران مریم اورنگزیب اورطارق فضل چوہدری بھی اسٹیڈیم پہنچے.

    اس دوران وہاں موجود شائقین نے ان کو دیکھ کراستقبال کرنے کے بجائے گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیئے جس پر انتظامیہ کے سادہ لباس افراد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا اور گھسیٹتے ہوئے اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔

    اسپورٹس بورڈ کی انتظامیہ کے تشدد سے کچھ لوگوں کی شرٹ بھی پھٹ گئیں، اس موقع پر شائقین کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو سیاسی بنایاجائے گا تو اس میں سیاسی نعرے بھی لگیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گونوازگو کےنعرے لگانے پرانتظامیہ ہمیں دھمکارہی ہے، یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل لاہور کے ریلوے اسٹیڈیم میں بھی خواجہ سعد رفیق کی آمد پر بھی گو نواز گو کے نعرے لگے تھے۔

  • پیپلزپارٹی کا آج مزارقائد پر ’پانی دو بجلی دو‘ اور ’گونواز گو‘ دھرنا

    پیپلزپارٹی کا آج مزارقائد پر ’پانی دو بجلی دو‘ اور ’گونواز گو‘ دھرنا

    کراچی : پیپلز پارٹی کی جانب سے آج مزار قائد پر حکومت کے خلاف پانی دو بجلی دو اور گونواز گو دھرنا دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف آج دوپہر تین بجے مزار قائد پر دھرنا دے گی،  دھرنے کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات بھی مکمل کرلیئے گئے ہیں، مزار قائد سے کوریڈور تھری کو جانے والا راستہ بند کردیا جائے گا۔

    دھرنے سے پیپلز پارٹی کے رہنماخطاب کریں گے جبکہ ملیر، کورنگی، اورنگی، لیاری سمیت  دیگرعلاقوں سے کارکنان شرکت کریں گے، دھرنے کے مقام پر پانی دو بجلی دو اور گونواز گو کے بینرآویزاں کردیئے گئے ہیں۔

    پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ، جس کے مطابق  یکم مئی کو نشترپارک میں جلسہ کیا جائے گا، 30 اپریل کو حیدرآباد میں حیدرچوک پر جبکہ 6 مئی کو لاڑکانہ میں جناح باغ چوک پر دھرنا دیں گی۔ میرپورخاص میں 11 مئی کو جبکہ شھید بینظیرآباد میں 16 مئی کو دھرنا ہوگا جبکہ سکھر میں 21 مئی کو دھرنا دیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر لوڈشیڈنگ ،گیس،پانی کی قلت کیخلاف دھرنا دینگے، ججز نے وزیر اعظم کو جھوٹا ہونے کی سند دے دی ہے، وزیراعظم نوازشریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔


    مزید پڑھیں : پانی،گیس بجلی کی عدم فراہمی، سندھ بھر میں جیالے سڑکوں پر


    یاد رہے اتوار کے روز پانی، بجلی، گیس کی قلت پر وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھرمیں جیالوں نے دھرنے دئیے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جیالوں نے کہیں نوازشریف اور عابد شیر علی کے پتلوں کو گدھاگاڑی پر بٹھایا تو کہیں ان کے پتلے نذرآتش کئے۔

    کراچی و حیدرآباد اور سندھ کے دیگرچھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کے موقع پر پی پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوگھربھیج کرہی دم لیں گے، بجلی اورگیس کی بندش پردھرنوں کاسلسلہ رکنےوالانہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔

  • پنجاب اسمبلی میں گو نواز گو کے نعرے، ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی

    پنجاب اسمبلی میں گو نواز گو کے نعرے، ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفی سے متعلق قرارداد جمع کرانے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور حکومت کیخلاف خوب نعرے بازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھی آج گونواز گو کی بازگشت سنائی دی، اسمبلی گونواز گو کے نعروں سے گونج اٹھی، اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں گلی گلی میں شور ہے کے نعرے لگادئیے۔

    اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے اسمبلی میں کہا کہ وزیراعظم استعفی دیں جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے انہیں اپنے دفتر میں آنے کہہ دیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ججوں نے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی ہے۔

    اسپیکرپنجاب  اسمبلی رانا محمد اقبال  نے مؤقف اختیار کیا کہ قراداد لانے کے لئے 14 دن پہلے بتانا ہوتا ہے، اس پر اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ یہ ہمارا استحقاق ہے مگر اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اس کی اجازت نہیں دی۔

    احتجاج کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا قبال با بار اپنے سر پر ہاتھ پھیرتے رہے اور آڈر پلیز اور اپوزیشن اراکین سے نشستوں پر بیٹھنے کی گذارش کرتے رہے۔

    حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں جانب سے گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعرے بلند ہوگئے۔

    وزیراعظم کے خلاف قراداد کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • نواز مخالف نعرے لگانے پر گرفتار ہونے والے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

    نواز مخالف نعرے لگانے پر گرفتار ہونے والے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

    لاہور:  وزیراعظم مخالف نعرے لگانے کے الزام میں زیرحراست5  ایتھلٹس رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

    لاہور میں ریلوے کے سالانہ گیمز کی تقریب انعامات کی تقریب میں "گونواز گو” کے نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار ایتھلٹس طلبا رہائی کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی پہنچ گئے۔

    واپس آنے والے ایتھلٹس طلبا میں اویس، عبید، شکیل، ابرار اور فصیح اللہ نامی نوجوان شامل ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں نوجوانوں نے بتایا کہ ریلوے اسپورٹس اسٹیڈیم میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خطاب کے دوران تقریب میں شریک کچھ طلبا نے وزیراعظم مخالف نعرے لگائے تھے ہم نے نہیں لیکن چونکہ ہم پہلی صفوں میں بیٹھے ہوئے تھے، اس لئے پولیس نے شاید غلط فہمی کی بنیاد پر ہمیں گرفتار کرلیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے ان کا مسئلہ اٹھایا، جس کے بعد وزیراعظم نے ان کی رہائی کے احکامات دیئے اور بعد میں پولیس بھی میڈیا فوٹیجز اور عینی شاہدین کی مدد سے اس حقیقت تک پہنچی کہ نعرے لگانے والوں میں ہم شامل نہیں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ واپس اپنے گھر پہنچ کر خوشی اور اطمینان محسوس کررہے ہیں۔

         گونوازگو‘‘نعرہ لگانے پر  5ایتھلٹس گرفتار

    یاد رہے کہ پانچوں ایتھلیٹس کو’’گونوازگو‘‘نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا،  وزیراعظم نوازشریف نے طلبا کو حراست میں لیے جانے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد اس کا نوٹس لیتے ہوئے حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور حراست میں لیے گئے طلبا کو فوری  رہا کرنے اور کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • سعد رفیق کی موجودگی میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے، چار کھلاڑی گرفتار و رہا

    سعد رفیق کی موجودگی میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے، چار کھلاڑی گرفتار و رہا

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ریلوے اسٹیڈیم آمد کے موقع پر کھلاڑیوں نے گو نواز گو کے نعروں سے اُن کا استقبال کیا، پولیس نے چار کھلاڑیوں کو گرفتار کیا جنہیں وزیر اعظم کی ہدایت پر رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق تقریب کے لیے لاہور کے ریلوے اسٹیڈیم پہنچے تو وہاں موجود ریلوے کے کھلاڑیوں نے اُن کا ’’گو نواز گو‘‘ کے نعروں سے استقبال کیا۔

    اسی دوران طلبہ نے بھی نوازشریف کی مخالفت میں نعرے لگانے شروع کیے تو انتظامیہ پریشان ہوگئی اور پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور طلبہ کو اسٹیڈیم سے باہر نکالا۔

    ویڈیو دیکھیں

    بعد ازاں پولیس 3 لڑکوں کو موبائل میں بیٹھا کر  اپنے ہمراہ لے گئی تاہم اس دوران صحافیوں کی جانب سے پاناما لیکس سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر خواجہ سعد رفیق اٹھ کر چلے گئے۔

     بعد ازاں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کھلاڑیوں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد کھلاڑیوں کو رہا کردیا گیا۔

  • قذافی اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

    قذافی اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

    لاہور: پی ایس ایل کے فائنل کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ نواز شریف اپنے حق میں نعرے لگوائیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل کسی حد تک سیاسی بھی ہوگیا ہے، اسٹیڈیم میں مختلف سیاسی شخصیات بھی میچ دیکھنے آئی ہیں ان میں شیخ رشید بھی موجود ہیں۔

    میچ کے دوران نجم سیٹھی جب خطاب کرنے آئے تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیے جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مذکوہ شائقین تحریک انصاف کے کارکنان یا ہمدرد تھے یا عام عوام تاہم پی ٹی آئی انہیں عام عوام جب کہ ن لیگ انہیں پی ٹی آئی کے کارکنان اور سپورٹر قرار دے گی۔

    قبل ازیں ہفتے کی رات کو اے آر وئی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیڈیم میں اپنے حق میں نعرے لگوانا نواز شریف کی سیاسی روایت ہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف نے سیاسی طور پر لاہور میں فائنل کرایا اور ن لیگ نے سارے ٹکٹ اپنے کارکنوں کو فروخت کردیے اب اسٹیڈیم میں نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے جائیں گے۔


    یہ پڑھیں: پی ایس ایل کا فائنل نوازشریف کا سیاسی فیصلہ ہے، عمران خان


    فی الوقت ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ ن لیگ کے حق میں کوئی نعرے لگے ہوں تاہم ن لیگ کے خلاف نعرے ضرور لگے جس کی ویڈیو مل گئی۔