Tag: go nawaz go

  • ٹوئٹر پر ’گو نواز گو‘ کا ٹوئٹ کرنے پر یوفون نے معافی مانگ لی

    ٹوئٹر پر ’گو نواز گو‘ کا ٹوئٹ کرنے پر یوفون نے معافی مانگ لی

    کراچی: پاکستان کی بڑی اور معروف ٹیلی کام کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی ’یوفون ‘ نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے سیاسی ٹوئٹ کرنے پر معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ٹیلی کام کمپنی ’یوفون‘ کے آفیشل اکاونٹ سے ایک سیاسی ٹوئٹ سامنے آئی جس میں براہ راست وزیر اعظم پاکستان کو نشانہ بنایا گیا ۔

    Cj8U7KxXAAAMXXb

    ٹویٹر پر اس ٹویٹ کو یوفون کی آفیشل اکاونٹ کی جانب سے پوسٹ کئے جانے پر ملک میں سوشل میڈیا کے صارفین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے نامناسب تصور کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ٹوئٹر پر یوفون کے خلاف ٹرینڈ #BoycottUfone بھی سامنے آیا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے یوفون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    تاہم ٹیلی کام کمپنی ’یوفون‘نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے سیاسی ٹوئٹ کرنے معافی مانگ لی ، یوفون حکام نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس بات کی بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ ایسا واقعہ کیسے پیش آیا ۔

    ٹوئٹر پر یوفون کے خلاف ٹرینڈ کرنے والے چند ٹوئٹس پیش کئے جارہے ہیں۔

  • وزیر اعظم کی لودھراں آمد، گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    وزیر اعظم کی لودھراں آمد، گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    لودھراں : وزیراعظم نواز شریف کی آمد سے پہلے شہریوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے گلے میں روٹیاں ڈال کر پٹواریوں کیخلاف احتجاج کیا۔

    لودھراں میں شہریوں نے ایک بار پھر گو نواز گو کی یاد تازہ کر دی، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیرِاعلی شہباز شریف کی آمد سے قبل شہریوں نے گلے میں روٹیاں ڈال کر اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر پٹواریوں کے خلاف احتجاج کیا ۔

    مظاہرین نے کہا کہ پٹواریوں نے جینا مشکل کر دیا ہے کہ زمینوں کے معاملے میں رشوت طلب کرتے ہیں، حکومت کسان پیکج تو دے رہی ہے کسانوں کے مسائل حل نہیں کر رہی ۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.

  • نیو یارک:اسحاق ڈار کے خلاف پاکستانیوں کے نعرے

    نیو یارک:اسحاق ڈار کے خلاف پاکستانیوں کے نعرے

    نیو یارک: بروکلین میں خطاب اسحاق ڈار کو مہنگا پڑا، لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے.

    نیویارک کے علاقے بروکلین کی مسجد میں پاکستانیوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گھیر لیا، وزیر خزانہ مسجد میں نمازِ عید کی ادائیگی اور لوگوں سے خطاب کرنے گئے تھے لیکن لوگوں نے انکی پزیرائی نہ کی، بلکہ گونواز گو کے نعرے لگادیئے۔

    جس پر وزیرِ خزانہ اپنی تقریر پوری نہ کر سکے، امریکی پولیس نے موقع کی نازکت کو سمجھتے ہوئے اسحاق ڈار کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر لے گئی۔

  • کے الیکٹرک کو قومی مفاد میں اضافی بجلی دیں گے، عابد شیر علی

    کے الیکٹرک کو قومی مفاد میں اضافی بجلی دیں گے، عابد شیر علی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی کوقومی مفاد میں اضافی بجلی دیں گے،کے الیکٹرک اپنی پیداواری صلاحیت بڑھائے۔

     ایک انٹرویو میں عابد شیر علی کاکہناتھاکہ کےالیکٹرک کوبجلی نہ دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا،کراچی کوچھ سو پچاس میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئےکےالیکٹرک سے معاہدے پر بات ہو گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کوبجلی دینےکافیصلہ پاکستان کےمفادمیں ہواتو ضرور کریں گے، انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بجلی کی طلب اٹھارہ سو سے دو ہزار میگاواٹ تک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کی اپنی پیداواری صلاحیت سترہ سو میگا واٹ ہے، کےالیکٹرک اپنی پیداواری قوت کواستعمال کرے۔وفاقی حکومت کراچی کی بجلی پر تین روپےفی یونٹ کی سبسڈی دیتی ہے۔

  • لندن: جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

    لندن: جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

    لندن: لندن کے علاقے ساوتھ ہال میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن ڈاکٹر خالد سومرو مرحوم کے تعزیتی اجلاس کے اختتام پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا۔

    جے یو آئی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کی واپسی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو ڈیزل گو اور گو نواز نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردئے جس پر جے یو آئی ف کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انھوں نے بھی عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔

    جس کے بعد دونوں پارٹیوں میں تصادم شروع ہوگیا۔ جے یو آئی ف کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کو محفوظ راستے سے باہر لے گئے۔

  • تحریک انصاف کی اپیل، تاجر تنظیموں کا کل کاروبار بندرکھنے کا اعلان

    تحریک انصاف کی اپیل، تاجر تنظیموں کا کل کاروبار بندرکھنے کا اعلان

    فیصل آباد: تحریک انصاف کی اپیل پر ٹرانسپورٹرز اور کئی تاجر تنظیموں نے کل کاروبار بندرکھنے کا اعلان کردیا،انتظامیہ بھی احتجاج ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی۔

     فیصل آباد کے وکلا ،تاجر ،صنعتکار اور اساتذہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز ، پاور لوم ایسوسی ایشن ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور مختلف تاجر تنظیموں نے عمران خان کے پلان سی کے تحت فیصل آباد بند کرنے کی حمایت کردی ہے۔

     شکیل شہزاد تاجر رہنما ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد انتظامیہ نےجنرل بس اسٹینڈ میں قائم تین ٹرانسپورٹرز کے دفاتر اور پٹرول پمپ سیل کر دیئے، ٹرانسپورٹرز کے احتجاج پر دفاتر اور پٹرول پمپس کو کھولنا پڑا،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے بھی فیصل آباد کے تمام نجی اسکول بند کرنے کا اعلان کیاہے۔

  • عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے احتجا ج کی حمایت کا اعلان

    عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے احتجا ج کی حمایت کا اعلان

    فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجا ج کی بھر پور حما یت کا اعلان کیا ہے۔

     آٹھ دسمبر عمران خا ن کے پلا ن سی کے احتجاج کی بھر پور کامیابی کیلئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کپتان کی ہدایت پر پاکستانی عوامی تحریک سے رابطہ کیا اور انھیں کل کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

     پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرام نواز گنڈا پور کپتان کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جما عتوں کی منزل ایک ہے ہم مل کر قوم کو موجودہ نظام سے نجات دلائیں گے، ساتھ ساتھ پا کستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیر نے بھی پی ٹی آئی کی فیصل آباد میں احتجاج کی بھر پور حمایت کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد کے احتجاج میں شرکت کے لیے سنی تحریک جو بھی دعوت دی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کپتان فیصل آباد میں اپنہ اننگ کیسے اوپن کر تے ہیں پا کستان کا ما نچسٹر سمجھے جا نے والے فیصل آباد کو پا کستانی سیاست کے چند اہم شہروں میں شما ر کیا جا تا ہے۔

  • فیصل آباد: نوازلیگ, پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ، زبردست نعرے بازی

    فیصل آباد: نوازلیگ, پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپ، زبردست نعرے بازی

    فیصل آباد: گھنٹہ گھر چوک فیصل آباد میں منعقدہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کےکارکنوں میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔

    دونوں جانب سے نعرے بازی کا زبردست مظاہرہ ہو ا، فیصل آباد کاگھنٹہ گھرچوک مچھلی بازار بن گیا ،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مذاکرے میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شہزاد اور انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

    بس پھر کیا تھا؟ تحریک انصاف کےکارکن گو نواز گو کے نعرے لگانے لگے، جس کے جواب میں نون لیگ کے کارکنوں نے بھی گلے پھاڑ پھاڑ کر عمران خان کے خلاف رو عمران رو کے نعرے لگائے ۔

    کشیدگی بڑھی تو انتظامیہ نے پولیس بلالی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شہزاد کارکنوں کو نعروں کا مقابلہ کرتے چھوڑ کر چلے گئے ۔

    پولیس کی آمد پر بھی نعرے بازی کا مقابلہ نہ رکا بلکہ دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔

  • تقریروں کا وقت ختم فیصلے کی گھڑی آگئی، شاہ محمود قریشی

    تقریروں کا وقت ختم فیصلے کی گھڑی آگئی، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج فیصلے کی گھڑی ہے فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ گھر جائیں یا نیا پاکستان بنائیں۔

    شاہ محمود قریشی وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اوران کا کہنا تھا کہ تقریروں کا وقت ختم اور فیصلے کا وقت آپہنچا ہے۔

    انہوں نے شرکاء سے کہا کہ آج فیصلہ ہم نے نہیں عوام نے کرنا ہے کہ گھر چلے جائیں یا یہیں رہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ قوم اگلے معرکے کے لئے تیار ہے لیکن نواز شریف کرسی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے سابق صداری زرداری کو’مکاری‘کہتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی حمایت کی بنا پر نواز شریف ابھی تک اقتدار میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے فتح عمران خان کے نصیب میں لکھ دی ہے اوریہ تحریک تمام بتوں کو گرا کر اپنی منزل پر پہنچے گی۔

    قریشی نے کہا کہ اب یہ حکومت عوام کے سمندر کے سامنے نہیں ٹک سکے گی۔

    انہوں نے عوام کے ساتھ مل کر عمران خان کی قیادت می ںیا پاکستان بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


    Shah Mehmood Qureshi addressed in Islamabad by arynews

  • لاہور: پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس، گونوازگو کے نعرے

    لاہور: پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس، گونوازگو کے نعرے

    لاہور: بلاول ہاؤس لاہورمیں پی پی کارکنان نے گو نواز گو کے نعرے لگائے، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول ہاؤس  لاہور میں ہونے والے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر جیالوں نے گو نواز گو کے نعرے لگادیئے۔

    اس موقع پرپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت "میرے عزیز ہم وطنوں” سے بہتر ہے، کیونکہ بدترین جمہوریت سے بہترین آمریت سے بہتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری گُھس بیٹھیوں پر نظر ہے اور سیاست میں جو نیا بھیڑیا آیا ہے وہ صرف چار ماہ کا ٹی وی شو ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جیالوں کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگانے پر مجھے کوئی اعترض نہیں۔

    گو نواز گو کا نعرہ مجھے بھی اچھا لگتا ہے مگر ہم یہ نعرہ جمہوری طریقے سے لگائیں گے،انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی کے اشارے پر سیاست کرنے والوں کی کرکٹ پر بھی شک ہے۔