Tag: go nawaz go

  • وزیراعظم کے حلقے کے عوام کا نعرہ گونوازگو

    وزیراعظم کے حلقے کے عوام کا نعرہ گونوازگو

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف کے حلقہ این اے ایک سو بیس لاہورمیں شہری بجلی کی اووربلنگ کے خلاف سڑکوں پر آ گئے،اور حکومت کے خلاف شدید  فضاء ”گو نواز گو ”کے نعروں سے گونجتی رہی۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نوازشریف کے حلقہ این اے 120 میں موہنی روڈ پر شہریوں نے اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

    جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے ٹائرجلاکرٹریفک بند کر دی اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے، اس موقع پر مظاہرین نے بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک پنکھے اور ایک بلب کا بل 10 سے 12 ہزار روپے آ رہا ہے، مہنگائی کے اس دور میں وہ بجلی کے بل ادا کریں یا بچے پالیں، حکمرانوں کی نااہلی سے ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

  • فوج کا فرض ہےکہ مدد کرے، چوہدری شجاعت

    فوج کا فرض ہےکہ مدد کرے، چوہدری شجاعت

    اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ جس طرح ملک چلایاجارہاہےاس صورتحال میں فوج کا فرض بنتاہے کہ آگے بڑھ کرمدد کرے۔

    سینئرسیاستدان اورمسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو پیسے کاضیاع قراردے دیا ہےکہتے ہیں جن کوصلح کیلئے منت سماجت کرکے لایاگیاتھاانہیں ہی فلورپربرابھلاکہاگیا۔

    چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھا جس طرح ملک کوچلایاجارہا ہے فوج کا فرض بنتاہے کہ وہ آگے بڑھ کرمدد کرے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے بتایا اب بس ہو یاجہاز ہرجگہ سے گونواز گو کے نعرے ہی سننے کوملیں گے۔

    چوہدری شجاعت نے دھرنے کے شرکا کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا وی آئی پی کلچر کاخاتمہ ہوناچاہئے۔

  • زبان کی پھسلن کی وجہ سےگو نوازگو کا نعرہ لگ گیا، پیرصابر شاہ

    زبان کی پھسلن کی وجہ سےگو نوازگو کا نعرہ لگ گیا، پیرصابر شاہ

    اسلام آباد: جوش خطابت میں گو نواز گو کا نعرہ لگانے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء پیر صابر شاہ کو وضاحتیں دینا پڑگئیں۔ انکا کہنا ہے کہ زبان پھسل گئی تھی۔

    گو نواز گو گونواز گو کا نعرہ آج کل زبان زدعام ہے، تحریکِ انصاف کی جانب سے گو نواز گو ڈے بھی منایا گیا، وہیں ن لیگ کے کنونشن میں پیر صابر شاہ نے جوش میں آکر گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔

     پیرصابر شاہ کا کہنا تھا کہ جیو نواز جیو اور گو عمران گو کا نعرہ لگانا چاہتے تھے پر زبان کی پھسلن کی وجہ سے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔

      پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخواہ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

  • جمہوریت میں وی آئی پی صرف ووٹرہوتاہے، عمران خان

    جمہوریت میں وی آئی پی صرف ووٹرہوتاہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ وی آئی پی کلچرکے خلاف عوام کا آوازاٹھانابتارہا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں میں وی آئی پی صرف ووٹر ہوتا ہے۔

    انہوں نے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ بجلی کی قیمت میں اسی فیصد اضافہ کس لئے کیا گیا ہے؟۔

    انہوں نے پنجاب حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بھر رجسٹر ہونے والے ریپ کیسز میں سے اسی فیصد پنجاب میں ہوتے ہیں، سب سے زیادہ بیروزگاری پنجاب میں ہوتی ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ شہباز شریف کا بیٹا ساڑھے سات ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکےنجی پاور پلانٹ بنارہا ہے، جس سے مہنگی بجلی خرید کر عوام کو بیچی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا تبدیلی کی جانب اشارہ کررہاہے، انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ وزیراعظم سے استعفیٰ لیے بغیرنہیں جائیں گے۔

  • ایساکرنسی نوٹ جس پرکوئی تحریر ہوبینک وصول نہ کریں،اسٹیٹ بینک

    ایساکرنسی نوٹ جس پرکوئی تحریر ہوبینک وصول نہ کریں،اسٹیٹ بینک

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے نعروں کی تحریرپرمشتمل کرنسی نوٹوں کی قدرصفرقرار دے دی ہے،ایسےنوٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

    اسٹیٹ بینک نےاعلامیہ میں شہریوں اور بینکوں کو آگاہ کیاہے کہ جس کرنسی نوٹ پرنعرے،بیان یا پیغامات تحریر ہوں گےایسے نوٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ہے،اوران کی قدرصفرہو جاتی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جن نوٹوں پرنعرے،بیان یا پیغامات تحریرہو ں گے ان کرنسی نوٹوں کو بینک وصول نہیں کریں گے اور نہ ہی ایسے نوٹوں کا لین دین ہو گااورایسے نوٹ رکھنے والا شخص مالی نقصان سےدوچارہوگا۔

  • نوازشریف جوچاہیں کرلیں نیا پاکستان بن کررہے گا، عمران خان

    نوازشریف جوچاہیں کرلیں نیا پاکستان بن کررہے گا، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو چاہیں کرلیں نیا پاکستان بننے کا وقت آگیا ہے۔

    عمران خان اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا ء سے خطاب کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ مصنوعی جمہوریت نہیں چاہتے، بلکہ ان ظالموں سے آزادی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جیل میں ڈال کرڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جب نیا پاکستان بنے گا تو وہ حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا کردم لیں گے۔

    انہوں نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو بھی تنبیہہ کی کہ وہ نوجوانوں پرجو ظلم کررہے ہیں شہبازشریف انہیں اس کی سزا سےنہیں بچاسکتے۔

    انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرکے کہا کہ انہیں بھی معاف نہیں کیا جائے گا، وہ آئندہ الیکشن میں ایک سیٹ جیت کر دکھادیں۔

    انہوں نے عافیہ صدیقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں کسی نے میری مدد نہیں کی اوراگرکسی نے مدد کی تو ایک برطانوی صحافی نے مدد کی۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں کسی کے اشارے پر نہیں آیا ہوں زندگی میں جو بھی کیا اپنے پیروں پرکھڑے ہوکرکیا، بیرون ِ ملک پیسہ کمایا لیکن سب کچھ پاکستان میں ہے۔

    انہوںمنے سانحہِ ماڈل ٹاؤن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بے شرمی کی انتہا ہوگئی کہ عام لوگوں کا قتل ِعام کیا گیا ، عدالت نے حکمرانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی حکم دے دیا پھر بھی یہ لوگ استعفیٰ نہیں دیتے۔ انہوں نے عورتوں اور بچوں پرآنسو گیس کے شیل فائر کئے۔

    انہوں دھرنے کے شرکے سے وعدہ لیا کہ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق ٹیکس دے گا، امیروں سے زیادہ ٹیکس لیا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر ِ اعظم ، وزیر ِ اعلیٰ اور گورنرہاؤس ختم کردئے جائیں گے، بہترین ٹیم منتخب کی جائے گی۔