Tag: goalkeeper

  • فٹبال پکڑنے کی کوشش میں شرارتی بلی کی اچھل کود

    فٹبال پکڑنے کی کوشش میں شرارتی بلی کی اچھل کود

    بلیوں کی عجیب و غریب اور معصوم شرارتیں سب ہی کا دل موہ لیتی ہیں اور لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں، ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو فٹبال پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھورے رنگ کی ایک بلی ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود ہے اور ٹی وی پر فٹبال میچ چل رہا ہے۔

    جیسے ہی کھلاڑی فٹبال کو کک مارتا ہے اور بال گول کی طرف جاتی ہے، بلی اچھل کر بال کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے۔

    اس دوران وہ بال کو روکنے اور پکڑنے کی ایسی کوشش کرتی ہے جیسے گول کیپر کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mel Robbins (@melrobbins)

    پس منظر میں بلی کے مالک کے ہنسنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلی ایک بہترین گول کیپر ثابت ہوسکتی ہے۔

    اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے دیکھا اور اس پر مختلف کمنٹس اور لائیکس کیے۔

    بلی، کتے اور دیگر جانور حرکت کرتی ہوئی شے یا عموماً گیند کو دیکھ کر ایسے ہی دیوانہ وار حرکتیں کرتے ہیں، اس کا ثبوت ایک اور ویڈیو ہے جو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں ویمن ٹیمز کا ٹی 20 میچ ہورہا ہے جس میں اچانک ایک کتا میدان میں آجاتا ہے اور گیند منہ میں دبا کر بھاگنے لگتا ہے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

    پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

    کراچی: پاکستانی ہاکی ٹیم بغیر گول کیپر کے ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے ڈھاکہ روانہ ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ میں گول کیپر مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا لیکن دونوں کے ویزے تاحال نہ لگ سکے جس کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جونئیرہاکی ٹیم کےگول کیپر کو متبادل کےطورپر طلب کیاگیا ہے، تاہم انہیں بھی ویزہ مسائل کا سامنا ہے، 13 دسمبر تک قومی ٹیم میں کوئی گول کیپر نہ پہنچ پایا تو پہلے سے مشکلات کا شکار قومی ٹیم کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ۔

    ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت، کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیں۔

    پاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کیخلاف کھیلے گی، روایتی حریف بھارت کیساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

    قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کیونکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، بالخصوص فزیکل فٹنس اور ٹیکٹیکل انڈر سٹینڈنگ شامل ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔

  • شوق کا کوئی مول نہیں، 88 سالہ شخص گول کیپر بن گیا، ویڈیو دیکھیں

    شوق کا کوئی مول نہیں، 88 سالہ شخص گول کیپر بن گیا، ویڈیو دیکھیں

    شوق کا کوئی مول نہیں، یہ محاورہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اٹھاسی سالہ شخص نے پورا کردکھایا۔

    عمومی طور پر فٹ بالر کا کیریئر تیس سے چالیس سال کے درمیان ہوتا ہے، بعد ازاں وہ اس کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا ہے کیونکہ اس کی جسمانی صحت سے مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔

    مگر برطانیہ کی لنڈڈنو ویلز سے تعلق رکھنے والے معمر ترین فٹ بالر کیمسل اٹھاسی سال کی عمر میں بھی کلب کے لئے گول کیپنگ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فٹ بالرز کے لئے اس کی عمر جسمانی سرگرمیوں کو کسی صورت کم نہیں کرسکتی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں ابتدا سے ہی فٹ بال سے جنون کی حد تک لگاؤ تھا، کیمسل نے بتایا کہ جب میں نے فٹ بال کھیلنا شروع کرتا تھا تو وہ بہت زیادہ پھرتیلا نہیں تھا، کم فٹنس لیول کی وجہ سے میں نے گول کیپنگ کا رخ کیا۔

    https://youtu.be/CoAok2TKL2g

    اپنے ماضی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کیمسل نے بتایا کہ اس نے کئی نسلو ں کو ٹیم کے لئے کھیلتے دیکھا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ بھی کھیلتا رہا۔

    کیمسل کا کہنا تھا کہ میں نے برسوں اس کلب سے فٹ بال کھیلی، میرے زیادہ تر ساتھی یا تو دنیا سے چلے گئے یا پھر بوڑھے ہوچکے، میں نے ان کے بیٹوں حتیٰ کہ پوتوں کے ساتھ بھی فٹ بال کھیلی، ایک ایسا وقت بھی تھا کہ میرے اور دیگر کھلاڑیوں کے درمیان 25 سال عمر کا فرق تھا۔

    واضح رہے کہ کیمسل کو پہلے ہی برطانیہ کے سب سے بوڑھے فٹ بالر کے طور پر تاج پہنایا جا چکا ہے