Tag: goes viral

  • کرکٹر حسن علی کی اپنی  ہونے والی دلہن  کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کرکٹر حسن علی کی اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی : کرکٹر حسن علی کا اپنی ہونےوالی دلہن کےساتھ فوٹو شوٹ منظر عام پر آ گیا ، حسن آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزوکےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالرحسن علی نے نکاح سے قبل اپنی ہونے والی دلہن سامعیہ آرزو کےساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا۔

    حسن علی کی شادی کی تقریبات بھی دبئی میں جاری ہیں، گزشتہ روز حسن علی کی رسم حنا پردوستوں نے خوب شغل کیا، شاداب خان نے بھی حسن علی کو  مہندی لگائی، فوٹو شوٹ میں حسن علی نے مہندی رنگ کا کرتا زیب تن کیا۔

    حسن علی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے صحرا میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی وکٹ اڑانے کے بعد اپنے مشہوراسٹائل سے تصاویر بھی بنوائیں۔

    دوسری جانب فاسٹ بولرحسن علی کے نکاح کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ، حسن آج بھارتی لڑکی سامعیہ آرزوکےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، نکاح کی تقریب آج دبئی میں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : کرکٹر حسن علی نے نکاح کی تیاریاں شروع کردیں

    نکاح سے پہلے حسن کی والدہ نے ہونیوالی بہو کو شاپنگ پر بھی لےگئیں اورجیولری پسند کروائی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی تھی، نکاح کی مصروفیات کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

  • لیفٹیننٹ کرنل راشدشہید کے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ہر آنکھ پُرنم

    لیفٹیننٹ کرنل راشدشہید کے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ہر آنکھ پُرنم

    اسلام آباد : لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچے والد سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے یونیفارم سے بنے تکیے کو ساتھ لگاکر سوتے ہیں، بچوں کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، جس نے ہر آنکھ کو پرنم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ کرنل راشد شہید کی بیوہ نے ان کے یونیفارم سے تکیہ بنا کر بچوں کو دیا تو بچے اس سے لیپٹ کر سوگئے ماں نے تصویر بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔

    لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچوں کی تکیے سے لیپٹ کر سونے کے معصومانہ انداز نے ہر آنکھ کو پرنم کردیا، ملک و قوم کیلئے جان نثار کرنے والے شہداء کو قوم کا سلام۔

    خیال رہے لیفٹننٹ کرنل راشد شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

    https://youtu.be/qrQAhdbISq8

  • معروف پاکستانی اداکارہ کی تصویر وائرل، مداح حیران رہ گئے

    معروف پاکستانی اداکارہ کی تصویر وائرل، مداح حیران رہ گئے

    کراچی: شوبز انڈسٹری یا دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی  معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی حالیہ، مستقبل اور ماضی کو شیئر کرسکیں۔

    سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے، جنہیں نہ صرف مداح پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر  وائرل ہوجاتی ہے کہ اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مہوش حیات بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں؟ اداکارہ کی تصویر وائرل

    آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کی۔

    https://www.instagram.com/p/BjU9ZqmDADG/?utm_source=ig_embed

    تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ یہ میرا پہلا ٹی وی کمرشل تھا اور اُس وقت میں صرف 6 برس کی تھی، راجھستانی بچی ساحل پر موجود ہے مجھے یہ تصویر اپنی پرانی تصاویر میں سے ملی۔ مہوش حیات اگر مداحوں کو اشارہ نہیں دیتی تو کوئی بھی نہیں پہچان سکتا تھا کہ یہ اُن کی ہی تصویر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات عالمی ایوارڈ لے اڑیں

    یاد رہے کہ عالمی تنظیم نے حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کی شوبز خدمات کو سراہاتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا تھا، وہ پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش حیات نے اہم کردار ادا کیا اس سے قبل بھی وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسلام مخالف نعرے لگانے والوں کو مسکراہٹ سے جواب دینے والی مسلم لڑکی

    اسلام مخالف نعرے لگانے والوں کو مسکراہٹ سے جواب دینے والی مسلم لڑکی

    لندن : برطانیہ میں انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے مظاہرین کے سامنے مسکراتی ہوئی پاکستانی نژاد لڑکی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    برطانیہ میں پاکستانی نژاد لڑکی نے نفرت کا جواب محبت سےدینی کی مثال درست ثابت کر دیکھائی، برمنگھم میں انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفینس لیگ کے مظاہرے میں ایک خاتون کو مظاہرین میں گھرا دیکھ کر پاکستانی نژاد صفیہ خان اس لڑکی کی مدد کے لئے مظاہرین کے درمیان پہنچ گئیں۔

    اسلام مخالف نفرت آمیز نعرے لگاتے مظاہرین کو صفیہ خان نے جواب مسکراہٹ سے دیا۔

    تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جانا چاہیے، صفیہ خان

    صفیہ خان کی مسکراتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صفیہ خان کا کہنا ہے کہ تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جانا چاہیے، میں ای ڈی ایل کے مظاہرے کا حصہ نہیں تھیں لیکن اپنی تصویر کو دنیا بھر میں وائرل ہوتے دیکھ کر بہت حیران ضرور ہوئیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے ایک لڑکی کو 25 لڑکوں کے درمیان گھیرا ہوا پایا تو خود کو روک نہیں پائی اور اس کی بچانے کیلئے میدان میں آگئی، بعد ازاں ان لڑکوں نے اس خاتون کو تو چھوڑ دیا اور مجھے گھیر لیا اور شاید یہی وقت تھا جب فوٹو گرافر نے میری تصویر لی۔

    صفیہ خان برطانیہ میں پیدا ہوئی ہیں لیکن وہ پاکستانی اور بوسنیائی نژاد ہیں۔

    صفیہ خان کی اس تصویر کو برمنگھم سے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان جیس فلپس اور برطانوی صحافی اور ٹی وی کی معروف شخصیت پیئرس مورگن نے بھی شیئر کی جبکہ مورگن نے اس تصویر کو ‘فوٹو آف دا ویک’ قرار دیا۔