Tag: Gogi Butt

  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا

    لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا، ایف آئی اے اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایئر پورٹس پر الرٹ جاری کر دیے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم تعریف عرف طیفی بٹ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے، جب کہ دوسرا نامزد ملزم عقیل عرف گوگی تاحال پاکستان میں موجود ہے، جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپا مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔

    شادی کی تقریب میں فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا امیر بالاج قتل

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم طیفی کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے کام جاری ہے، جب کہ پولیس بالاج قتل کیس میں 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔

    واضح رہے کہ اتوار کی شب لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا بالاج قتل کر دیا گیا تھا، واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے، جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔