Tag: going supreme court

  • شیخ رشید کا نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    شیخ رشید کا نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ نو ایم این اے نااہل ہوسکتے ہیں تو نواز شریف بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو ایم این اے نااہل ہوسکتے ہیں تو وزیراعظم بھی نااہل ہوسکتے ہیں، حکومت چاہتی ہے پاناما لیکس پر کوئی بات نہ کی جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا، کسی نے نقصان پہنچایا تو ریلی سیدھا جاتی امرا جائے گی، نواز شریف کو پتا ہے ماڈل ٹائون کا ایک ہی واقعہ کافی ہے دوسرا نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ میں عمران خان کے ساتھ کوئی ہو یا نہ ہو میں ضرور ہوں گا، حکومت نے پچس ہزار ارب روپے مقامی بینکوں سے لے رکھے ہیں اور اس کی مزید کرپشن جاری ہے۔

    شیخ رشید کی تلخ‌ کلامی، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

    Shaikh Rasheed exchanges hot words with govt… by arynews

    قبل ازیں شیخ رشید کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اراکین سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

    اطلاعات کے مطابق شیخ رشید نے دوران اجلاس نواز شریف کو مجرم قرار دیا جس پر حکومتی رکن میاں منان نے کہا کہ آپ مجرم کہنے والے کون ہوتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکریٹری قانونی سے کہلوانا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی پاناما لیکس کے معاملے پر بحث نہیں کرسکتی بدنیتی ہے۔

  • خواجہ آصف  کا کےالیکٹرک معاہدے سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    خواجہ آصف کا کےالیکٹرک معاہدے سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کے الیکٹرک معاہدے سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ کراچی کے قبرستانوں میں چائنہ کٹنگ کی وجہ سے گنجائش کم ہوگئی ہے۔

    وفاقی وزیرِپانی و بجلی خواجہ آصف نے ایوان سے مخاطب ہو کر کہا کراچی میں ہونے والی اموات بڑا سانحہ ہیں، کے الیکٹرک کا معاملہ سپریم کورٹ لے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیرنے کہا کہ اگلا الیکشن بھی بجلی کے نام پر ہوگا، انھوں نے کہا کراچی میں قبرستانوں پر بھی چائنہ کٹنگ کی گئی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی لیکن سندھ حکومت بھی اپنے فرائض ادا کرے۔