Tag: Gojra

  • گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

    گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

    گوجرہ: پنجاب کے شہر گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر گوجرہ میں دھرم کوٹ اسٹاپ کے قریب ایک وین اور منی ٹرک ٹکرا گئے، جس سے سات افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی، جس سے اموات واقع ہوئیں، حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

  • طلبا کو سپلائی کی جانے والی 36 کلو چرس برآمد

    طلبا کو سپلائی کی جانے والی 36 کلو چرس برآمد

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹک فورس نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، گوجرہ میں تعلیمی اداروں کے طلبا کو سپلائی کی جانے والی 36 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں، گوجرہ کے قریب گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 2 ملزمان سے 36 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان چرس تعلیمی اداروں میں طلبا کو سپلائی کرتے تھے۔

    بلوچستان کے علاقے دالبندین میں بھی کارروائی کی گئی جہاں بیرون ملک ترسیل کی غرض سے چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی گئی۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ 30 کلو ہیروئن پہاڑی علاقے میں کھائی کےاندر سے برآمد کی گئی۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کرک میں بھی اے این ایف اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کی جہاں پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • گوجرہ اجتماعی زیادتی کیس : ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

    گوجرہ اجتماعی زیادتی کیس : ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

    گوجرہ میں موٹروے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان کو گوجرہ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزمان کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے آج زیادتی کے مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان کو مقامی عدالت کے جج عابد اسلام کوڑیاں کی عدالت میں پیش کرکے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے گرفتار دونوں ملزمان کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے مذکورہ گرفتار ملزمان کو منگل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    پولیس نے دونوں ملزمان حماد احمد اور رحمان کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا۔ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد شریک ملزمہ لائبہ کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

    مزید پڑھیں : گوجرہ میں خاتون سے زیادتی کیس کا ایک ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ نے گارڈن ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر کارمیں بیٹھایا اور فیصل آباد موٹر وے ایم فور پر ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔

  • نوکری کا جھانسہ دے چلتی گاڑی میں  لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    نوکری کا جھانسہ دے چلتی گاڑی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    گوجرہ: سفاک ملزمان نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ملزمان نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے بلایا اور گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ملزمان متاثرہ لڑکی کوزیادتی کےبعدفیصل آبادانٹرچینج پرپھینک کرفرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروالیاگیا،ڈی این اے کروایاجارہاہے۔

    حکام نے بتایا متاثرہ لڑکی کوایک ملزمہ نے 3ساتھیوں کے ساتھ انٹرویوکیلئےبلایا، گاڑی میں سوارکراکےگن پوائنٹ پراجتماعی زیادتی کی گئی، فرارملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارےجارہےہیں۔

    آئی جی پنجاب نے گوجرہ میں گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کردی۔

  • پولیس کے ٹارچر سیل سے نوجوان بازیاب، اندھے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    پولیس کے ٹارچر سیل سے نوجوان بازیاب، اندھے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    پاکپتن / گوجرہ : پولیس کے مبینہ ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ہوا ہے جبکہ گوجرہ میں پولیس نے اندھے قتل کیس کے ملزمان کاسراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پولیس کے مبینہ ٹارچرسیل سے زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ہوا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سٹی عارف والا نے نوجوان ارسلان کے ورثا کو دھمکیاں بھی دیں۔

    ارسلان کے والد زاہد فاروق کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ارسلان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کیس واپس لینے اور زبردستی صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس میرے بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنارہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار واقعےکا فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں، اس سلسلے میں آر پی او ساہیوال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے اہلکار کو کل طلب کرلیا ہے۔

    علاوہ ازیں گوجرہ کے علاقے سٹی پولیس اسٹیشن نے اندھے قتل کیس کے ملزمان کا سراغ لگا لیا، پولیس کے مطابق محلہ نا ظم آباد کے فخرامام کو ایک ماہ قبل قتل کیا گیا تھا، ایک لڑکی سے مراسم پر فخرامام کو رشتہ داروں نے قتل کیا تھا، سٹی پولیس نے ٹھوس شواہد کی مدد سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • گوجرہ میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    گوجرہ میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    گوجرہ : صوبہ پنجاب کے علاقے گوجرہ میں موٹروے پر ٹرک اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے گوجرہ کی طرف آتے ہوئے موٹروے پر منی ٹرک کی ہیوی ٹرالر سے ٹکر ہوئی جس میں منی ٹرک کا ڈرائیور اور ہیلپر جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں منی ٹرک کے ڈرائیور 45 سالہ محمد ارشد اور 27 سالہ وسیم اکرم کو شدید زخمی حالت میں موٹروے پولیس نے ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ پہنچایا جہاں دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

    تھانہ صدر پولیس نے ہیوی ٹریلر ۔ پلیٹ نمبر TLY215 لسبیلہ کے ڈرائیور خضرحیات کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 45 سالہ محمد ارشد چک نمبر 368 اور25 سالہ وسیم اکرم چک نمبر 366 تحصیل جڑانوالہ کے رہائشی ہیں۔

    ہالہ : ٹرالر اور باراتیوں کی بس کی ٹکر ،17 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 16 جولائی کو مٹیاری کےعلاقے ہالہ کے قریب سڑک کے کنارے باراتیوں سے بھری بس میں ٹرالر جا گھسا تھا، جس کے باعث 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔