Tag: gola bari

  • بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: ہرپال سیکٹراور نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فائرنگ کا واقعہ ہرپال سیکٹر میں پیش آیا جس کے بعد چناب رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کاسلسلہ شام سےجاری ہے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • پنجاب رینجرزکا بھارت منہ توڑجواب،5بھارتی فوجی ہلاک

    پنجاب رینجرزکا بھارت منہ توڑجواب،5بھارتی فوجی ہلاک

    شکرگڑھ : ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس بھارتی فوج نےچھٹی مرتبہ جارحیت کامظاہرہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پرمارٹرگولے داغے گئے اور فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج نےظفروال سیکٹرمیں شہری آبادی پرگولہ باری کی، بھارتی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جن کےنام اللہ یاراوراحسان بتائے جاتے ہیں، سکھ مال اور ننگل میں زخمی ہونے والا شخص خورشید احمد اور امجد علی کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے درجنوں دیہات کو خالی کرالیا گیا۔

  • بھارتی فورسزکی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ،گولہ باری جاری

    بھارتی فورسزکی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ،گولہ باری جاری

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا،چناب رینجرز نے بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

    بھارتی افواج بازنہیں آئی ۔سیالکوٹ کے چارواہ اور ہڑپال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری بدستور جاری ہے ،بھارتی فورسز کی رات سے جاری فائرنگ کا چناب رینجرز نے کرارا جواب دیا اوربھرپورکارروائی کی ۔

    چناب رینجرز کے بھارت کو منہ توڑ جواب میں بھارتی توپوں کو خاموش کردیا۔ ورکنگ باؤنڈری لائن پربھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

    رہائشی سرحدی علاقوں سمیت مقامی آبادی پر بھی مارٹر گولے برسائے گئے،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی جارحیت سے اب تک درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔