Tag: gold

  • سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    کراچی(22 اگست 2025): سونا مزید سستا ہو گیا، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب قیمت میں زبردست کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500  روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے کا ہو گیا ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 13 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کمی سے 3330 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے سے 200 فی صد منافع، ہر کاروبار پر سبقت مل گئی

    سونے سے 200 فی صد منافع، ہر کاروبار پر سبقت مل گئی

    پاکستان میں سونے میں کی گئی سرمایہ کاری نے اتنا حیران کن منافع حاصل کیا ہے کہ شیئر مارکیٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6 برسوں میں سونے نے سرمایہ کاری کے معاملے میں شیئر مارکیٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مئی 2019 میں سونے کی قیمت تقریباً 30 ہزار روپے فی 10 گرام تھی، لیکن جون 2025 میں اس کی قیمت ایک لاکھ روپے فی 10 گرام سے بھی تجاوز کر گئی۔

    چھ سال میں سونے نے 200 فی صد سے زیادہ منافع دے کر شیئر مارکیٹ پر بھی سبقت حاصل کر لی، جب کہ اسی دوران نِفٹی-50 نے تقریباً 120 فی صد کا منافع دیا۔

    سونے کی ان مسلسل اور بے پناہ بڑھتی قیمتوں کی وجہ کیا ہے؟

    ماہرین نے چند اہم عوامل کی نشان دہی کی ہے، جن میں یہ شامل ہیں:

    عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورت حال، مہنگائی میں مسلسل اضافہ، مرکزی بینکوں کی جانب سے شرحِ سود میں نرمی، اور سرمایہ کاروں کا سونے کی طرف بڑھتا رجحان۔

    عالمگیر کرونا وبا، روس یوکرین جنگ اور حالیہ عالمی تجارتی کشیدگیوں نے بھی سونے کی قیمت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

    تاہم، سونے نے گزشتہ چند برسوں میں مسلسل مثبت منافع دیا ہے، 2016 میں 11.35 فی صد، 2017 میں 5.11 فی صد، 2018 میں 7.91 فی صد، 2019 میں 23.79 فی صد، 2020 میں 27.97 فی صد، 2022 میں 13.19 فی صد، 2023 میں 15.37 فی صد، 2024 میں 20.61 فی صد اور 2025 میں اب تک 30.40 فی صد کا منافع ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    چاندی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

    ان اعداد و شمار ظاہر ہوتا ہے کہ سونے نے نِفٹی اور سینسیکس سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا روایتی طور پر ایک ’محفوظ سرمایہ کاری‘ مانا جاتا ہے، خاص طور پر جب معیشت غیر مستحکم ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب دیگر اثاثے گراوٹ کا شکار ہوتے ہیں تو سرمایہ کار سونے کی طرف رخ کرتے ہیں۔

    موجودہ دور میں جب مہنگائی بڑھ رہی ہے اور عالمی سطح پر مالیاتی پالیسیوں میں نرمی نظر آ رہی ہے، تو سونے کی مانگ اور قیمت دونوں بڑھتی جا رہی ہیں۔ کیا سونے کی قیمتیں آئندہ بھی بڑھتی رہیں گی؟ اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونے نے سال کی پہلی ششماہی میں زبردست ریٹرن دیا ہے لیکن دوسری ششماہی میں بھی اس کی کارکردگی مضبوط رہنے کی امید ہے۔

    ماہرین کے مطابق امریکا اور دیگر ممالک کے مرکزی بینکوں کی شرح سود میں کمی اس اضافے کی وجہ ہو سکتی ہے، تاہم کچھ ماہرین یہ بھی مانتے ہیں کہ اتنی تیزی کے بعد قیمتوں میں وقتی کمی بھی آ سکتی ہے، جس سے درمیانی مدت والے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونا غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ہوگیا، آج بھی کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 2744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جہاں سونا 32 ڈالر اضافے سے 3324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار روپے 500 روپے ہوگئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

    ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

    کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں  بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  3258 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 39 ڈالرز کمی سے 3327 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے اور چاندی کی فی تولہ قیمت 3799 روہے ہوگئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

    عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 460 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا۔

    پاکستان میں 10 گرام سونا 394 روپے کمی سے 3 لاکھ 7ہزار 437 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 3372 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں پاکستان میں سونے کے نرخ میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟

    گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2245 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونا 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  1925 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز کمی سے 3378 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہو گئی ہے، جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالرز اضافے سے 3345 فی اونس ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

    امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟

    امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی بھونچال آ گیا ہے، چین سمت دنیا کے بڑے ملکوں نے سونے کے ذخائر میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے مارچ کے مہینے میں انٹرنیشنل مارکیٹ سے 2.8 ٹن سونا خریدا ہے، چین رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.8 ٹن سونے کی خریداری کر چکا ہے۔

    انڈیا نے بھی اپنے ذخائر میں 3 ٹن سے زائد سونے کا اضافہ کر لیا ہے، امریکا، یو اے ای، ترکیہ، ایران، سعودی عرب اور انڈونیشیا نے بھی انٹرنیشنل مارکیٹ سے سونے کی بڑی خریداری کی ہے۔

    چین اور امریکا کے ذخائر سے زیادہ سونا کس ملک کی خواتین کے پاس ہے؟

    اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں عروج پر ہیں، گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 کا ہو گیا ہے۔

    10 گرام سونا 6944 روپے مہنگا ہونے سے اس کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی ہے، جب کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہونے پر اس کی قیمت 3395 ڈالر ہو گئی ہے۔

  • ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا،  10گرام سونا 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے کا ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ کی اگر بات کی جائے تو سونا 9 ڈالر کی کمی کے بعد 3022 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 475 روپے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونا فی تولہ 2000 روپے کمی سے 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10گرام سونا 1712 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے کا ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    گیس کے ذخائر میں بڑی کمی، سوئی سدرن نے خبردار کر دیا

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سرمایہ کار متحرک ہو گئے ہیں اور سونے میں زبردست سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، سرمایہ کاری کے بعد مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    فی تولہ سونے کی قیمت 2250 روپے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 350 روہے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 2186 روپے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار 76 روہے کی ریکارڈ سطح تک آ گئی۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار ڈالرز کی سطح عبور کرتے ہوئے 3022 فی اونس ہو گئی ہے، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے اضافے سے 3555 روپے ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    گولڈ ریٹ: پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

    تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 257 روپے کمی سے 2 لاکھ 68 ہزار947 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 2984 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے رہی تھی۔

    عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی