Tag: Gold Market

  • گولڈ مارکیٹ میں آنے والی تیزی کب ختم ہوگی؟

    گولڈ مارکیٹ میں آنے والی تیزی کب ختم ہوگی؟

    ریاض: سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں آنے والی تیزی عارضی ہے، جنگ کے اثرات ختم ہوتے ہی مارکیٹ معمول پر آجائے گی اور اس میں ٹھہراؤ آئے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق قیمتی پتھروں اور معدنیات کے سعودی ماہر عصام عبد العزیز الاشرفی نے کہا ہے کہ سونے کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی بحران ہے، سونے کے نرخوں میں ٹھہراؤ آنے میں وقت لگے گا۔

    سعودی ماہر کا کہنا تھا کہ سونے کے نرخوں میں آنے والی تیزی عارضی ہے، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے سونے کے نرخ بڑھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گولڈ مارکیٹ عالمی سطح پر جنگ کے اثرات ختم ہوتے ہی معمول پر آجائے گی اور اس میں ٹھہراؤ آئے گا۔

    الاشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سونے اور زیورات کی مارکیٹ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ سے متاثر ہے، عالمی بحران کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی براہ راست پڑ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ چین، انڈیا اور امریکا دنیا بھر میں سونا استعمال کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہیں، سعودی عرب عالمی سطح پر گولڈ استعمال کرنے والے دس بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

  • سعودی عرب : صرافہ مارکیٹ میں غیر قانونی کاروبار، پولیس کی بڑی کارروائی

    سعودی عرب : صرافہ مارکیٹ میں غیر قانونی کاروبار، پولیس کی بڑی کارروائی

    ریاض کی گولڈ مارکیٹ میں وزارت افرادی قوت اور محکمہ زکاۃ و آمدنی کی مشترکہ تفتیشی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 115خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ریاض شہر کی گولڈ مارکیٹ میں142 دکانوں کا دورہ کیا گیا ہے۔

    تفتیش کے دوران تجارتی لائسنس ختم ہونے کے علاوہ فروخت ہونے والے زیورات پر کارخانے کی مہر کی خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔

    خریدے جانے والے زیورات کی غیر واضح رسیدوں کے علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور زکوٰۃ و آمدنی کے ٹیکسوں میں بھی ہیر پھیر پکڑی ہیں۔

    تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ بعض دکانوں میں منی لانڈرنگ کا شبہ بھی ہوا جبکہ بعض دکانوں میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کا بھی شک ہے۔

    تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ 115 دکانوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ بعض دکانوں کے مالکان کو مزید تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

  • کراچی: عید کی چھٹیوں میں‌ ڈکیتی کی بڑی واردارت

    کراچی: عید کی چھٹیوں میں‌ ڈکیتی کی بڑی واردارت

    کراچی: حیدری جیولرز مارکیٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی، جس میں‌ 5 کروڑ سے زائد کا سونا لوٹ لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مشہور زمانہ حیدری مارکیٹ میں ہونے والی اس واردات میں ملزمان 12 کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کی مالیت پانچ کروڑ کے لگ بھگ ہے.

    [bs-quote quote=”انتظامیہ نے شک ظاہر کیا ہے کہ مارکیٹ کا کوئی شخص ملزمان سےملا ہوا ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق واردات کے لیے ملزمان پہلے برابر والی دکان میں داخل ہوئے، جہاں سے دیوار توڑ کر ملزمان نے سنار کی دکان تک رسائی حاصل کی۔

    ملزمان نے دکان میں موجود تمام قیمتی زیورات کو لوٹا اور بہ آسانی فرار ہوگئے.

    مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر عید کی چھٹیوں میں نقب زنی کی واردات کی گئی، ملزمان نے سی سی ٹی وی کی وائرنگ بھی کاٹ دی تھی۔

    مزید پڑھیں: عید قریب آتے ہی کراچی میں ڈکیتیوں کی واردات میں اضافہ ہوگیا

    انتظامیہ نے شک ظاہر کیا ہے کہ مارکیٹ کا کوئی شخص ملزمان سےملا ہوا ہے، جس کی وجہ سے  ملزمان کو کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

    واقعے کی اطلاعات ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی، مگر تحال کوئی سراغ ہاتھ نہیں‌لگا ہے.

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے  کا نمایاں اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کا نمایاں اضافہ

    کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا اکیاون ہزار نو سو جبکہ دس گرام چوالیس ہزار چار سو پچیاسی روپے ریکارڈ کیا گیا۔

    عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1314 ڈالر کی سطح سے بڑھ کر1320 ڈالر ہوگئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار300 روپے کی سطح سے بڑھ کر 51 ہزار900 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 600 روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 485 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 740 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ، عالمی منڈیوں میں سونا گیارہ ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے باعث مقامی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

    امریکی معاشی اعداد وشمار میں بہتری کے باعث عالمی مارکیٹس میں سونے کی فی اونس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں گیارہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    سونے کی فی اونس قیمت تیرہ سو پچیس ڈالر ہو گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔

    واضح رہے کہ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چودہ ڈالر ہوگئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم ایک بار پھرعالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں400 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں400 روپے کی کمی

    کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چودہ ڈالر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت چارسو روپے کمی سے اکیاون ہزار چار سو روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے چوالیس ہزار ستاون روپے ہوگئی، تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو چالیس روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافہ سے 1351 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب پچاس اور تیتالیس روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

    کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں نو ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو اکیاون ڈالر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت پچاس روپے اضافے سے ترپن ہزار پچاس روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس روپے اضافے سے پینتالیس ہزار چار سو اکھتر روپے ہوگئی، تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو چالیس روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب آٹھ سو اور چھ سو چھیالیس روپے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔

  • مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں چار ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چالیس ڈالر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت پچاس روپے اضافے سے باون ہزار نو سو پچاس ہوگئی۔

    دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس روپے اضافے سے پینتالیس ہزار تین سو پچیاسی روپے ہوگئی، تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو چالیس روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب آٹھ سو اور چھ سو چھیالیس روپے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔

     

  • سونے کی ملکی قیمت میں مزید کمی

    سونے کی ملکی قیمت میں مزید کمی

    کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی او نس سونے کی قیمت 1346 ڈالر ہوگئی ، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں گھٹ گئیں۔

    آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 53 ہزار300 روپے سے گھٹ کر 53 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 171 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 45 ہزار 514 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

  • عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور686 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

    کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 45342 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے740 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 634.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک ہفتے تک کمی کا شکار رہنے کے بعد سنبھلنے شروع ہو گئے۔

    لندن سپاٹ میں دسمبر کے لئے سونے کی سپلائی قیمت میں0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1336.40ڈالر فی اونس اور یو ایس گولڈ کی ڈیلیوری 1342.90ڈالر فی اونس میں طے ہوئی۔

    چاندی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 19.85 ڈالر، پلاٹیم 1152ڈالر ،اور پلاڈیم 696ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔