Tag: gold medals

  • پاکستانی بچوں کی باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی، 6 گولڈ میڈل جیت لیے

    پاکستانی بچوں کی باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی، 6 گولڈ میڈل جیت لیے

    بنکاک: اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی بچوں نے باڈی بلڈنگ و پاور لفٹنگ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 6 گولڈ میڈل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت، سری لنکا، ایران، تھائی لینڈ، یو اے ای سمیت 16 ممالک کے ایتھلیٹس کے درمیان ’’اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ‘‘ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے چھ گولڈ میڈل حاصل کر لیے ہیں۔

    پاکستانی بچوں نے گولڈ میڈل پہلے سیشن میں جیتے، ورلڈ جونیئر پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد نعمان نے 3 گولڈ میڈل جیتے، جب کہ 19 سالہ نعمان نے بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اسکواڈز میں گولڈ میڈل جیتے۔

    22 سالہ مبشر اور 20 سالہ زین نے جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک فزیک میں گولڈ میڈل جیتے، جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک میں 23 سالہ وسیم بشیر نے 2 گولڈ میڈل جیتے۔

    پاکستانی رمیز ابراہیم کو کم عمر ترین پاکستانی انٹرنیشنل جج بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا، 32 سالہ رمیز ابراہیم کو چھوٹی عمر میں ورلڈ چیمپئن و انٹرنیشنل جج بننے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    تمام فاتحین نے اپنے میڈل شہدائے پاکستان کے نام کر دیے، اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے بنکاک میں جاری ہیں، مزید کیٹگریز میں پاکستانی کھلاڑی میڈل جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔

  • 29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے نوجوان کا ملک بھر میں چرچا

    29 گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے نوجوان کا ملک بھر میں چرچا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے امیر الدین میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کے طالب علم حافظ محمد ولید ملک نے 29 گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

    محمد ولید نے چار سال کے دوران تعلیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد آخری کانووکیشن پر انہیں 29 گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

    ولید نے یہ میڈلز مختلف مضامین میں ٹاپ کر کے، سب سے زیادہ نمبرز اور دیگر کیٹگریز میں حاصل کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کی ویڈیو میں، جو بعد ازاں وائرل ہوگئی دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی انہیں ایک کے بعد ایک میڈلز پہناتے ہوئے ہنس پڑی ہیں۔

    ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں۔

    ان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے تمام بیٹے اور بیٹیاں ہونہار ہیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں سر انجام دیتے رہے ہیں لیکن ولید نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو دینی، دنیاوی اور اخلاقی تعلیم دی اور وہ خدا کے شکر گزار ہیں جس نے انہیں ان کی محنت کا صلہ دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

    ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

    چنائی: تین پاکستانی نوجوانوں نے بھارت میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں3گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل حاصل کیا، انڈر15کیٹیگری میں محمد حمزہ،انڈر17میں حارث قاسم نے گولڈ میڈلز جیتے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر چنائے میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار سفر3گولڈ میڈل اور ایک سلورمیڈل کے ساتھ ختم ہوگیا، پاکستان کے تین نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

    انڈر19کیٹیگری میں عباس زیب نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، انڈر15کیٹیگری میں محمد حمزہ اورانڈر17میں حارث قاسم نے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے جبکہ انڈر13کیٹیگری میں انس علی شاہ بھارت کو شکست دے کر سلور میڈل کے حق دار قرار پائے۔

    ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا انڈر13فائنل پاکستان کے محمد حمزہ نےجیتا۔ محمد حمزہ نے روایتی حریف بھارت ارناو سرین کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ان کا اسکور9 11،6-11اور7-11رہا۔ انڈر17 فائنل میں حارث قاسم نے ملائیشین کھلاڑی محمد عامر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

    حارث قاسم کی جیت کا اسکور10-12، 11-8، 9-11 ،5-11 اور9-11رہا۔اس حوالے سے اسکواش فیڈریشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ انفرادی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین رہی۔

  • ایشین گیمزآج سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے

    ایشین گیمزآج سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے

    سیئول: سترہویں ایشین گیمزجنوبی کوریا میں آج سے رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہونے جارہے ہیں۔ دو ہفتے تک ایتھلیٹس کے درمیان گولڈ میڈلز کی جنگ ہوگی۔ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پینتالیس ممالک کے چودہ ہزار سے زائد ایتھلیٹس اورآفیشلز ایونٹ میں شریک ہیں۔ رنگا رنگ تقریب میں سترہویں ایشین گیمزکا آغاز ہوگا۔ ماحول کوکوریاکے روایتی رنگوں سے رنگا جائے گا۔

    مختلف کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مشعل کوریا کے موجودہ اورسابق ایتھلیٹس روشن کریں گے۔ گنگنم اسٹارسائی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    افتتاحی تقریب کی بنیادی تھیم ون ایشیا ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پرچھتیس کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ ایشین گیمز چار اکتوبرتک جاری رہیں گے۔