Tag: gold price decrease

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 400 روپے کمی ہوئی ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز 10 گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 342روپے کمی ہوئی ہے۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 58 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 342 روپے کمی سے ایک لاکھ 35 ہزار 460 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1690 روپے اور 1448 روپے پر مستحکم رہی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ پانچ ڈالر کم ہوکر 1761 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 222.67 سے بڑھ کر 223.17 روپے پر بند ہوا ہے۔

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    ریاض : عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پربھی پڑے، ڈالر کی قدر میں اضافے اور امریکی سرکاری بانڈز کے منافع کی شرح بڑھ جانے پر سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔

    محفوظ اثاثوں کی امریکی وفاقی کونسل کے چیئرمین جیروم پاول نے عندیہ دیا تھا کہ مارچ میں منافع کی شرح بڑھ جائے گی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت میں جمعرات کو گولڈ مارکیٹ کھلنے پر سونے کے نرخ نسبتاً بڑھے ہوئے تھے چوبیس قیراط ایک گرام سونا 219.52 ریال میں دستیاب تھا۔

    21 قیراط سونے کی قیمت 192.09 ریال تھی اور اٹھارہ قیراط سونا 164.64 ریال میں مہیا تھا علاوہ ازیں 14 قیراط ایک گرام سونا 128.06 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔

    ایک اونس سونے کی قیمت6827 ریال چل رہی تھی جبکہ سونے کی گنی کی قیمت1537 ریال میں دستیاب تھی۔

    گولڈ پرائس ڈاٹ کام کے مطابق شام ہوتے ہی 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 216.05 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت198.05 ریال، اکیس قیراط کی 189.05، 18 قیراط کی 162.04، 14 قیراط کی126.03 ریال رہی۔

    اسی طرح ایک اونس سونے کی فروخت 6720 اور خرید کی قیمت 6723.75 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ اکیس قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1512.37 ریال کی رہی اور 22 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1584.39 ریال اور 24 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1728.43 ریال ہوگئی۔