Tag: gold price increase

  • ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 3390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 2017 ڈالر فی اونس تک گرگیا ہے اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت اضافہ دیکھا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 500روپے ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 2017 ڈالر ہے۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں تیزی سے بڑھنے لگی

    ملک میں سونے کی قیمت میں تیزی سے بڑھنے لگی

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1329 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 522 روپے ہوگئی۔

    چیئرمین آل پاکستان مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے کے بعد 1916 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قدر میں 700 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 96 ہزار 450 روپے ہوگئی تھی۔

    خیال رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 369 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 721 روپے ہوگئی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار ایک سو روپے ہوگئی۔

    اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 679 روپے ہوگئی۔

    رواں ہفتے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 07 ڈالر کمی کے بعد 1945 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ بند ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں پھر اضافہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی۔

    اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 740 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 379 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 05 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد 1952 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 950 روپے ہوگئی تھی۔

  • سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1950 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمتیں 1950 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 100 روپے ہوگئیں۔

    اسی طرح دس گرام سونا 1671 روپے مہنگا ہوکر 80675 روپے کا ہوگیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.25 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 154.30 روپے میں دستیاب تھا۔

    ادھر انٹر بینک میں ڈالر 154.25 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔