Tag: gold-price-today-pakistan-july-24-2023

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز صرف100 روپے کی کمی کے بعد ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ گیا ہے، آج بروز پیر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز سو روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے بعد 1965 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی ، ملتان سمیت دیگر شہروں میں دس گرام سونے کی قدر 2143 روپے اضافے کے بعد 193158 روپے ہو گئی ہے۔