Tag: gold-price-today-pakistan-june-23-2023

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی

    کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ کچھ روز جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1919 ڈالر فی اونس ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت02 لاکھ 17 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1285 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے اور نئی قیمت 186043 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 2,550 روپے اور دس گرام کی قدر 2,186.21روپے پر برقرار ہے۔