Tag: Gold Price

  • دبئی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، ریکارڈ فروخت

    دبئی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، ریکارڈ فروخت

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر سونے کی خریداری اپنے عروج پر جارہی ہے، خریداروں کا ماننا ہے کہ اس وقت قیمتیں اتنی کم ہیں کہ یہ سرمایہ کاری کے لیے بہترین وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعے دبئی کی مقامی صرافہ منڈی میں رواں سال کی سب سے زیادہ سونے کی خریداری ریکارڈ کی گئی،، لگ بھگ چھ سو سے سات سو کلو سونے کی فروخت دیکھنے میں آئی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام تر خرید وفروخت دبئی کے سرکاری نرخ یعنی کے 133.75 درہم فی گرام ( 22 قیرات) کی گئی ہے اور خریداروں کا مقصد سرمایہ کاری کرنا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ ریکارڈ خریداری کے گلے دن یعنی 18 اگست کو بھی منڈی میں تیزی رہی جس کے سبب سونے کے ریٹیلرز نے سکھ کا سانس لیا، جنہوں نے رواں سال کافی مندی کا سامنا کیا ہے۔ دیکھنے میں آیا تھا کہ رواں سال روزانہ کی بنیاد پر 150 سے 200 کلوگرام سونے کا کاروبار ہورہا تھا کہ جو کہ سن 2014-15 کی نسبت انتہائی کم تھا ، جب 300 سے 400 کلو گرام کا کاروبار ہوتا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال 17 اگست سے پہلے 29 جون وہ واحد دن تھا جب کل 600 کلو گرام سے زیادہ سونے کا کاروبار ہوا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ فی گرام سونے کی قیمت 150 درہم سے گر کر 142 درہم پر آگئی تھی۔

    گزشتہ ویک اینڈ پر سونے کی خریداری کرنے والوں میں سے زیادہ تر کاماننا ہے کہ سونے کی قیمتیں اپنی انتہائی کم حد تک آچکی ہیں اور یہ سرمایہ کاری کرنے کے لیے انتہائی اچھا موقع ہے۔ 4/8 گرام کے سونے کے سکے اور 10/20 گرام کی بار خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

    دوسری جانب زیورات خریدنے والے گاہکوں نے مشین سے بنے ہوئے زیورات خریدنے پر ترجیح دی جس کا سبب ان کی پیداواری لاگت کا انتہائی کم ہونا ہے، دوسری جانب ہیرے اور ڈیزائنر جیولری کی جانب عوام کا رحجان کم ہی رہا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 300 روپے کمی

    سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 300 روپے کمی

    کراچی / اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کم ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹرینڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1211 فی اونس ڈالر تک پہنچی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    تاجروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے کم ہوئے جس کے بعد قیمتیں 54 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوکر 46 ہزار 982 تک پہنچی۔

    مزید پڑھیں: سونے کے فی تولہ قیمتوں میں مزید کمی

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 5 ہزار 50 روپے کم ریکارڈ ہوئی جبکہ  اس سے قبل سونے کے بھاؤ  59 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والےعام انتخابات کے بعد سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈالرکی مانگ اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    یاد رہے کہ 25 جولائی کے بعد سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں مسلسل نیچے آرہی تھیں کہ دو روز قبل بھاؤ میں پھر اضافہ ہوا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ میں فی اونس کمی کے بعد پھر قیمتیں نیچے آنے لگیں۔

  • تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے

    تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے

    کراچی : پاکستان میں پرامن انتخابات اور پی ٹی آئی کی کامیابی نے معیشت پر اچھے اثرات مرتب کرنا شروع کر دئیے، ڈالر کی رفتارکو بریک لگ گئے جبکہ سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی سے معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے، کپتان کی کامیابی سے تاجر برادری کا اعتماد بڑھنے لگا۔

    ڈالر کی رفتار کو بریک لگ گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک دن میں تین روپے کی کمی آئی اور ڈالر ایک سو چھبیس روپے کا ہوگیا۔


    مزید پڑھیں : مران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی


    ڈالر کی قیمت گرنے سے سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت بارہ سو روپے کم ہونے سے بھاؤ 58 ہزار روپے پر آگئے۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے سونےکی قیمت میں کمی کی وجہ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا ہے۔


    مزید پڑھیں :  سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا


    دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی دو دن سے تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اور سترہ ہفتے بعد اسٹاک مارکیٹ میں  100انڈیکس 700پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار آٹھ سو کی سطح بحال ہوگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا

    سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا

    کراچی: الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی واضح اکثریت اور ملک کے ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے معیشت پر مثبت اثرات مرتب کیے ، ڈالر کے بعد سونے کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تین روپے کم ہونے کے اثرات نہ صرف ملکی معیشت پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوئے بلکہ سونے کی مارکیٹ میں قیمتیں بھی کم ہوئی۔

    ڈالر کی قدر میں تین روپے کم ہونے کے بعد سونے کی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہونے کے بعد 58 ہزار فی تولہ جبکہ عالمی منڈی میں بھاؤ کم ہونے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کم ہوکر 49ہزار 725 روپے تک پہنچی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    تاجروں کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ مقامی مارکیٹ میں ڈالر کم ہونا جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہونا ہے، عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 8 ڈالر کمی کے بعد 1220 روپے تک پہنچے۔

    واضح رے کہ 2 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1550 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اس سے قبل قیمتیں ریکارڈ بلندی 59 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا

    ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا

    کراچی: ملک میں ڈالر کی قیمت 122 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث ڈالرکی قدر میں اضافے سے سونا بھی مہنگا ہوگیا ہے، گولڈ ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 58400 روپے ہوگئی ہے، کہا جارہا ہے کہ یہ ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے اثرات ہیں۔

    دوسری طرف عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہوگئی ہے، اس کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوا، عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت چار ڈالر کم ہو کر 1295 ڈالر پر آگئی ہے۔

    ملک میں دس گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی دس گرام قیمت 50068 روپے ہوگئی ہے۔

    ڈالر کی قیمت 122 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی


    خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

    واضح رہے کہ سونے کی قمیت میں موجودہ اضافہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے روپے کی قدر گرانے کی وجہ سے ہوا ہے اس لیے سونے کی عالمی منڈی میں کم ہونے والی قیمت کے اثرات نہیں پہنچ سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ قیمت 60 ہزار تک جا پہنچی

    سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ قیمت 60 ہزار تک جا پہنچی

     کراچی : عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونا کی قیمت 60 ہزار 250 روپے تک جا پہنچی۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا کی قیمت 60 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 51 ہزار 642 روپے تک پہنچ گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1345 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    قبل ازیں رواں ماہ اپریل میں سونے کی عالمی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا تھا تاہم پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کم ہوکر 58 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔


    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں


    اس سے قبل رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔

    رواں برس جنوری میں ہی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

     

  • سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں 150 روپے بڑھ کر بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت 150 روپے اضافے کے بعد بلند ترین سطح 59 ہزار فی تولہ تک پہنچ گئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی منڈی میں فی اونس سونا 13 ڈالر  اضافے کے بعد 1348 ڈالر تک پہنچا جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا اسی باعث 10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 50 ہزار 657 روپے تک پہنچ گئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے

    سونے کے تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس اضافے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں یعنی فی تولہ 59 ہزار اور 10 گرام 50 ہزار 6 سو 57 روپے کے ساتھ ہوئی۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور صرافہ بازاروں میں فی دس گرام کی قیمت 660 روپے مستحکم رہی۔

    قبل ازیں رواں ماہ اپریل میں سونے کی عالمی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا تھا تاہم پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کم ہوکر 58 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اس سے قبل  رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔

    رواں برس جنوری میں ہی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے

    سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے

    کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 سو روپے کم ہو کر 58ہزار 8 سو پچاس روپے تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 4 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں 1329 ڈالر پر پہنچی تاہم اس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر نہیں پڑا اور  صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوا تاہم نئی قیمتوں کا اثر مقامی مارکیٹوں پر نہیں پڑا اور سونے و چاندی کی قیمتیں اضافے کے بجائے کمی کی طرف گئیں۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق صرافہ بازاروں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمتیں 58 ہزار 850 روپے تک پہنچی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے گھٹنے کے بعد 42 ہزار 442 روپے تک پہنچی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں بڑھنے کا اثر مقامی بازاروں تک پہنچا جس کے بعد 10 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 770 روپے اور دس گرام گرام کی قیمت 8 روپے 58 پیسے اضافے کے بعد 660 روپے تک پہنچی۔

    سونے کے تاجروں کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا اور چاندی کی خرید و فروخت کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    قبل ازیں رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    اس سے قبل رواں برس جنوری میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمتیں ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں اور ایشیائی منڈیوں میں قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سونے کی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    سونے کی قیمتیں ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 58ہزار 2سو روپے پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے کے بعدساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح  تک پہنچ گئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی منڈی میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 1348 ڈالر کا ہوا جس کا اثر  مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا اور سونے کی قیمت  اضافے کے بعد 58،200 روپے تک پہنچی جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 600 روپے بڑھ کر 49ہزار 8سو 85 روپے ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    سونے کے تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس اضافے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کے دام گزشتہ ساڑھے3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئے۔

    قبل ازیں رواں برس جنوری میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 55 ہزار 600 روپے مقرر

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمتیں ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں اور ایشیائی منڈیوں میں قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    کراچی: عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ  گئیں اور ایشیائی منڈیوں میں قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 کلوگرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 49 ہزار 268 روپے پر پہنچ گئیں۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    قبل ازیں گزشتہ برس 28 دسمبر کو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوا تھا جس کے ساتھ ہی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر  پہنچ گئیں تھیں۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1290 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمتیں 22 سینٹ اضافے کے بعد 16.65 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔