Tag: Gold Price

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار  700 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہو گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے بلند ترین سطح  2352 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پیر کے روز 800 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔

    جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 447 روپے ہوگئی ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں بڑھنے والی سونے کی قیمت ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 343 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2  لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے  ہوگیا ہے او کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 338 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کمی سے 2333 فی اونس کی سطح پر ہوگئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روہے پر مستحکم رہی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گرنا شروع ہوگئیں، آج بھی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوکر 2  لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے  ہوگیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 338 ڈالر فی اونس ہوگیا، اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پیر کے روز 2300 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی۔

    جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہوگئی ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں بڑھنے والی سونے کی قیمت ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 439 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 658 روپے بڑھا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت میں 2414 ڈالر ہے۔

    ARY News Urdu- کاروباری خبریں

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح  2 ہزار 322 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 935  میں فروخت ہورہا ہے۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرز اضافے سے 2400 فی اونس ہوگیا جبکہ آج چاندی کی فی تولہ قیمت 2780 روہے پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 2200 روپے اضافے کے بعد آج سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 1700 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1700 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 1458 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالرز کم ہو کر 2395 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2لاکھ 51900 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے سونا 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    سونا پھر مہنگا ہو گیا

    10 گرام سونے کی قیمت میں 1887 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے پر پہنچ گیا، دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا اضافے سے 2414 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔