کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 49 ہزار 700روپے فی تولہ ہوگیا۔
10گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جبکہ 10گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر اضافے سے 2391ڈالرفی اونس کا ہوگیا، اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔
ملک میں پٹرول کی قلت کا خدشہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے سونا 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔