Tag: Gold Price

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 400 ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 99 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 2025 ڈالر کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت257 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 984 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2013 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

    فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 80 ہزار  727 روپے کا ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ  33 ڈالر کم ہو کر 2010 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے پر پہنچ گیا۔

    سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2040 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

    سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

    کراچی: سونے کی قیمت میں آج 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔

    اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالرز کمی سے 2055 فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں کمی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

    اعداد وشمار کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 12 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2050 ڈالر پر آگیا۔

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں ہونے والی مسلسل کمی کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا ہے۔

    24قیراط کے سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ ‏10گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی ‏کے بعد قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 300 روپے کی ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے پر برقرار رہی تھی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر کی کمی کے بعد 2035 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

    سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 600 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 514 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 71 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کم ہو کر 2042 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی ۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 450 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 814 روپے پرپہنچ گیا۔

    ہفتے کے آخری روز بھی  سونے کی قیمت میں 950 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 450 روپے تھی۔

    آج عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2075 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 950 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 950 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 450 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 814 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 428 روپے پرپہنچ گیا۔

    گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے تھی۔

    آج عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2068 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم ہے۔