Tag: Gold Price

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پرپہنچ گیا۔

    گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے تھی۔

    آج عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 2056 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 442 روپے پرپہنچ گیا۔

    گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100روپے تھی۔

    آج عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2052 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سعودی عرب میں سونے اور ریال کے نرخ کیا رہے؟

    سعودی عرب میں سونے اور ریال کے نرخ کیا رہے؟

    ریاض : سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 31 دسمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام رہا جبکہ ریال کی پاکستانی قیمت 74.62پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے عاجل ویب کی رپورٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 217.66 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا، ہفتے کے روز کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 217.66 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    اس کے علاوہ 24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 248.75 ریال، 22 قیراط ایک گرام 228.02 اور18 قیراط 186.57 ریال رہی ہے۔

    21 قیراط 8 گرام گنی 2,089.53 ریال، 22 قیراط 2,189.03 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,388.03 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 250,494.63 ریال میں دستیاب رہا۔

    سعودی عرب میں ریال کا ریٹ

    دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق اتوار31 دسمبر 2023 کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ ذیل میں درج کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں رقوم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مراکز کے نام اور اس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کی معلومات بھی درج ہیں۔

    پاکستان

    فوری(بینک الجزیرہ): 74 روپے 62 پیسے، فیس:10 ریال
    ایس ٹی سی پے : 74 روپے 18 پیسے، فیس:17.25 ریال
    تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 73 روپے 85 پیسے، فیس :10 ریال
    ویسٹرن یونین: 74 روپے 55 پیسے: فیس 23 ریال
    منی گرام: 74 روپے 63 پیسے، فیس :23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی): 74 روپے 38 پیسے، فیس: 15 ریال

  • سعودی عرب : سونے اور ریال کی قیمت کتنی ہوگئی؟

    سعودی عرب : سونے اور ریال کی قیمت کتنی ہوگئی؟

    ریاض : سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سعودی ریال کی قیمت 74.45 رہی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 19 دسمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 213.67 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 213.09 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.19 ریال، 22 قیراط ایک گرام 223.84 اور18 قیراط 183.14 ریال رہی ہے۔

    gold

    مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,051.21 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,148.88 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,344.24 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 245,900.49 ریال میں دستیاب رہا۔

    سعودی ریال کا ریٹ

    علاوہ ازیں سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ ذیل میں درج کیا گیا ہے۔

    پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش میں رقوم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور اس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (واٹ) کی معلومات بھی ذیل میں درج کی گئی ہیں۔

    پاکستان

    فوری (بینک الجزیرہ): 74 روپے 45 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ایس ٹی سی پے: 74 ریال 50 پیسے ، فیس: 17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 74 روپے 52 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ویسٹرن یونین: 74 روپے 65 پیسے، فیس: 23 ریال
    منی گرام : 74 روپے 48 پیسے، فیس: 23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی) : 74 روپے 55 پیسے، فیس: 15 ریال

  • سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں ہونے والی حالیہ کمی کے بعد عالمی اور ملکی سطح پر ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ پھر سے بڑھنے لگے،‏24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپےمہنگا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا بھی 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 214 روپےکا ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتہ 16 دسمبر کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں یکمشت بڑی کمی آئی تھی اور سونا مزید 1800 روپے سستا ہوا تھا۔

    اس کمی کے بعد ملک بھر میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے فی تولہ میں فروخت کیا گیا۔

  • سونے کا بھاؤ گر گیا، یکمشت بڑی کمی آ گئی

    سونے کا بھاؤ گر گیا، یکمشت بڑی کمی آ گئی

    کراچی: سونے کی قیمت اچانک مزید گر گئی ہے، اور بھاؤ میں یکمشت بڑی کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں یکمشت بڑی کمی آئی ہے، اور سونا مزید 1000 روپے سستا ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جِمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط کا سونا ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 270 روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 2580 روہے ہو گئی ہے۔

    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا، روپیہ استحکام کی جانب گامزن

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 7 ڈالرز کمی سے 1998 فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 1800 روپے کی کمی آئی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج اچانک ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے، اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہو گیا تھا جب کہ منگل کو ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    آج ایک بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 2 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، نئے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔

    10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے، 10 گرام 22 قیراط سونا 1 لاکھ 68 ہزار 810 روپے کا ہو گیا ہے، دوسری طرف عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر اضافے سے 1988 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں دوبارہ اضافہ

    واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 2100 روپے کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 211800 روپے ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے181584 روپے کا ہوگیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونا 2 ڈالرز اضافے سے 1960 ڈالرز کا ہوگیا۔

  • سونا سستا ہو گیا، قیمت میں یکمشت بڑی کمی

    سونا سستا ہو گیا، قیمت میں یکمشت بڑی کمی

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1817 ڈالر فی اونس ہو گئی، آج ایشیائی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 9 ہزار 100 روپے کمی ہوئی۔

    فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 92 ہزار روپے پر آ گیا ہے۔

    دو ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے، چوبیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 64 ہزار600 روپے، جب کہ بائیس قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ پاکستان میں روپے کی قدر اور امریکا اور یورپ میں شرح سود میں مسلسل اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

  • عرب امارات میں سونے کے قیمت میں مسلسل کمی

    عرب امارات میں سونے کے قیمت میں مسلسل کمی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت مسلسل گھٹ رہی ہے جس کے بعد سونے کی خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں ساڑھے گیارہ درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سونے کے نرخ مسلسل 3 ہفتے سے کم ہو رہے ہیں، رواں ہفتے کے آخر تک مختلف قیراط کے سونے کی قیمت میں ڈیڑھ تا 2 درہم کمی ہوئی ہے۔

    گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مجموعی کمی ساڑھے 11 درہم ریکارڈ کی گئی ہے۔

    شورومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مسلسل تیسرے ہفتے نرخوں میں کمی کے باعث سونے کے زیورات اور سونے کے سکے خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنی بچت سونے میں محفوظ کرنے کے لیے سکے خرید رہے ہیں جبکہ متعدد نے سونے کے نرخوں میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیورات کی خریداری کی۔