Tag: Gold Price

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

    ریاض: سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب اور رسد کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جمعے کے روز مملکت میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

    جمعے کے روز سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونا 213.47 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 186.79 ریال (49.79 ڈالر ) رہی۔

    سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات 18 قیراط والے سونے پر بھی پڑے جس کا ایک گرام 160.10 ریال (42.68 ڈالر) میں فروخت کیا گیا۔

    مملکت کی گولڈ مارکیٹوں میں 14 قیراط والے ایک گرام سونے کے بھاؤ 124.52 ریال (33.20 ) ڈالر رہے، ایک اونس والے سونے کے بسکٹ کی قیمت جمعے کو 6 ہزار 639 ریال (1770 ڈالر) رہی جبکہ گزشتہ ماہ آخری ہفتے میں ایک اونس والے بسکٹ کی مالیت 7 ہزار 53 ریال تھی۔

    گولڈ مارکیٹ میں سونے کی گینی کی قیمت 1494 ریال (398.36 ڈالر) رہی، اس حوالے سے سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب اور رسد کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1027 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 322 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کمی کے بعد 1857 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کمی سے 41806 کی سطح پر بند ہوا، آج 15 ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی۔

    اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 740 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 379 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 05 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد 1952 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی تھی۔

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 233.18 ریال تک پہنچ گئی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے، 24 قیراط 233.18 ریال تک پہنچ گیا۔ اس سے ایک روز قبل تک 24 قیراط کا ایک گرام سونا 232.93 میں دستیاب تھا۔

    21 قیراط کا ایک گرام سونا 203.82 ریال سے بڑھ کر جمعے کو 204.03 ریال ہوگیا۔

    18 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 174.89 ریال رہی جبکہ جمعرات کو یہ 174.7 ریال میں دستیاب تھا۔

    16 قیراط کا ایک گرام سونا 155.45 ریال تک پہنچ گیا، 14 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 136.02 ریال رہی۔ اسی طرح 12 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 116.59 ریال جبکہ 10 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 97.16 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں جمعے کو سونے کی قیمتیں بڑھنے سے ہوا ہے، عالمی حصص اور امریکی بانڈز کے منافع کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں۔

  • فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گیا

    فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گیا

    کراچی: لاک ڈاؤن کے سبب صرافہ بازار بند ہونے کے باوجود ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ سے بھی بڑھ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی اور سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1726 ڈالر ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں تمام صرافہ بازار بند ہیں۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث اس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازار بھی پڑے اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    یاد رہے کہ سونے کے مقابلوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔

  • پاکستان میں سونے  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سنگاپور : عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کو پر لگ گئے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 92250روپے تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونےکی قیمتوں میں اٖضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا  گیا ، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے اضافہ کے ساتھ 92250روپےہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافہ کے بعد 79089 روپےہوگئی۔

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی اونس قیمت میں پینتیس ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا اور سونے کی فی اونس قیمت16 سو 2 ڈالر 95 سینٹس ہوگئی، بعد ازاں سونا 24ڈالر اضافہ کے بعد 1609.50ڈالر فی اونس کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ چارزورسے عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی تھی ، معاشی ماہرین کےمطابق عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں اضافےکی وجہ سرمایہ کاروں کا سونےکومحفوظ سرمایہ کاری تصور کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

    گزشتہ ہفتےمیں سونے کی قیمت میں پانچ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور  سونے کی قیمت 44.50 ڈالر کمی کے بعد 1586.50  ڈالر فی اونس کی سطح پر  بند ہوئی تھی۔

    اس سے قبل عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باعث  پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

    کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سلسلہ تھم گیا ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونا 91 ہزار 450 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ، سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کمی کے بعد 91 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کمی کے بعد 78403 روپے اور 01 گرام سونے کی قیمت 205 روپے کمی کے بعد 7840 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 1035 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44.50 ڈالر کمی کے بعد 1586.50 ڈالر فی اونس کی سطح پر ہفتہ وار کلوزنگ ہوئی۔

    گزشتہ روز بھی سونے کی قی تولہ قیمت 650روپے کمی کے بعد 93850 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 1631 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیاتھا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔

    خیال رہے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔

  • سال کے آخری روز بھی سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

    سال کے آخری روز بھی سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے کے بعد 88300 روپے فی تولہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے کے بعد 88300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے محمد ارشد کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد 75703 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے کے بعد 1522 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈالر سستا، سونا مہنگا ہوگیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا جبکہ سونا فی تولہ 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 87900 روپے ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوئی ہے اور فی تولہ قیمتوں میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ہفتے کے روز جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87700 روپے ہوگئی۔

  • سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت 69 ہزار 500 تک پہنچ گئیں

    سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت 69 ہزار 500 تک پہنچ گئیں

    کراچی/ اسلام آباد : انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1305 ڈالر تک پہنچ گئی۔ بلین مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے جس کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    چیئرمین آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں 69 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئیں جبکہ 10 گرام کی قیمت 170 روپے بڑھ کر 59 ہزار 584 تک پہنچی۔

    آج 19 مارچ 2019 کے ریٹ

    فی تولہ : -/59,500 روپے

    دس گرام : -/59,584 روپے

    دوسری جانب چاندی کی خرید و فروخت 880 روپے فی تولہ کے ریٹ میں ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کمی

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمتیں 69 ہزار 300 اور 59 ہزار 414 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔

    انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ ختم ہونے پر سونے کی قیمتیں فی اونس 1302 ڈالر تک پہنچ گئیں تھیں۔

  • سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ نرخ میں 200 روپے اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 1194 ڈالر  پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی سونے کی قیمتوں‌ میں‌ اضافه ہوا۔

    آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے زیادہ ہوئے جس کے بعد نئی قیمت 58ہزار 650 روپے تک پہنچی جبکہ 10 گرام کے نرخ 172 روپے اضافے کے بعد 50ہزار 2سو 83 روپے تک پہنچے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔ علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    آج کے بھاؤ

    فی تولہ سونے کے بھاؤ 58,650 روپے

    دس گرام سونے کے ریٹ 50,283 روپے

    چاندی کے فی تولہ ریٹ 800 روپے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 1194 ڈالرز تک پہنچ گئیں تھیں، انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے منفی اثرات مقامی بازاروں میں بھی دیکھے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ 4 ستمبر کو عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونا 100 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 58 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوہزار روپے کا ہوشربا اضافہ، فی تولہ58300روپے ہوگیا

    اس سے قبل 28 اگست سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 2 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد قیمت 58ہزار 300 روپے تک پہنچ گئیں تھیں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی / اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 2 ڈالر اضافہ ہوا اور قیمت 1194 ڈالر فی اونس تک پہنچی جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

    آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 450 روپے زیادہ ہوئے جس کے بعد نئی قیمت 58ہزار 450 روپے تک پہنچی جبکہ 10 گرام کے نرخ 385 روپے اضافے کے بعد 50ہزار 1سو 11 روپے تک پہنچے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوہزار روپے کا ہوشربا اضافہ، فی تولہ58300روپے ہوگیا

    سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    قبل ازیں 4 ستمبر کو عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونا 100 روپے مہنگا ہوگیا تھا جس کے بعد قیمت 58 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچی تھیں۔

    اس سے قبل 28 اگست سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 2 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد قیمت 58ہزار 300 روپے تک پہنچ گئیں تھیں۔