Tag: gold prices

  • ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

    آج کاروباری روز کے دوران سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 330 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمت بڑھ گئی۔

    مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار665 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 237 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 068 روپے کی سطح پر آگئی۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 26روپے کی کمی سے 3ہزار 764روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کی کمی سے 3 ہزار 227 روپے کی سطح پر آگئی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بین الاقوامی مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 6944 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر اضافے سے 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    اسٹیل انڈسٹری کو روزانہ کروڑوں کا نقصان، تاجروں‌ کی پورٹ پر ڈیمریج چارجز معاف کرنے کی اپیل

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑادیے

    پاکستان میں سونے کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑادیے

    بین الاقوامی مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ساڑھے تین لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 329 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح 24 قیراط 10 دس گرام سونا پہلی بار 3 لاکھ کی سطح پر پہنچ گیا، دس گرام سونے کی قیمت  بھی 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی۔

    پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    کراچی: ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد آج پھر سے فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

    10 گرام سونا 514 روپے اضافے کیساتھ 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 3224 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت:

    واضح رہے کہ گولڈ خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

    کراچی: سونا مزید سستا ہو گیا، مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگنے کے بعد اب سونے کی قیمت میں زبردست کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6687 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہو گیا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ امریکی بینک نے پیش گوئی کر دی

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی بڑی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • سعودی عرب: سونے کے نرخوں میں کمی

    سعودی عرب: سونے کے نرخوں میں کمی

    جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 235.9 ریال رہی جب کہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.24، 21 قیراط کی قیمت 206.41 ریال رہی۔

    گولڈ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 176.93 اور 14 قیراط کی قیمت 137.61 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7337.25 ریال رہی جب کہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 901.67 ریال ریکارڈ کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، ڈالر بھی گرگیا

    سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، ڈالر بھی گرگیا

    پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوگئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کی کمی ہوئی۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے رجحان کے باوجود پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوگئی۔

    سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 128850 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت126 روپے کی کمی کے بعد 110470روپے ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر اضافہ کے بعد سونے کی 1944 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر 33 پیسے کمی ہوگئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 177.50 پیسے ہوگئی۔

  • سونے کی قیمتیں مزید کتنی اوپر جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

    سونے کی قیمتیں مزید کتنی اوپر جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 170 درہم ہوگئی ، رواں ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1835 ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت دوہزار ایک سو سترہ درہم ہوگئی جبکہ ایک گرام سونا 211 درہم اور ایک ملی گرام سونا اکیس فلس کا ہے۔

    آج ایشیا میں سونے کے ریٹ کا آغاز 1792 سے سترہ سو ستانوے ڈالر پر ہوا، فیڈ چیئرمین اور ٹریژری سکرئیڑی کا کہنا ہے کے افراط زر 2022 میں کم ہونا شروع ہو گا، کسی بھی بڑی امریکی اقتصادی رپورٹ کی عدم موجودگی میں آج متوقع سونے کے ریٹ 1800 سے 1810 ڈالر تک رہے سکتے ہیں۔

    آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظر امریکی رپورٹس پر ہوں گی ، جس کی وجہ سے سونے کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں تاہم رواں ہفتے سونے کے ریٹ 1835 ڈالر تک جا سکتے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے سونے کے بھاؤ سترہ سو اکسٹھ ڈالر سے شروع ہو کر مسلسل چھ ہفتے کی بلند ترین سطح 1813 ڈالر تک پہنچ گئے اور جمعہ کو دو عشاریہ صفر پانچ فیصد اضافہ کے ساتھ ہفتہ وار ریٹ سترہ سو بانوے ڈالر پر بند ہوا۔

    یو ایس ٹریژری کی بڑھتی ہوئی شرح سود، کمزور ڈالر اور تائیوان پر امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود سو اور دو سو دن کے چارٹس اٹھارہ سو ڈالر کے اوپر تھے۔ ٓ

  • پاکستان میں  سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

    کراچی: کرونا وائرس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات شدید ہوگئے ، جس کے باعث عالمی منڈی میں سونا سستا ہوگیا اور پاکستان سونے کی قی تولہ قیمت 93850 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑھتے قیمتوں کو بریک لگ گیا ، پاکستان میں سونے کی قی تولہ قیمت 650روپے کمی کے بعد 93850 روپے ہوگئی۔

    محمد ارشد چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان 10گرام سونے کی قیمت 556 روپے کمی کے بعد 80461 روپے اور 01گرام سونےکی قیمت 54 روپے کمی کے بعد 8046 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 1050روپے فی تولہ ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 1631 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔

    خیال رہے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔

    واضح رہے 23 جنوری کو چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جس سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

    سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

    سنگاپور : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالر50سینٹ کمی کے بعد 1659ڈالرفی اونس ہوگئی جبکہ ایشیائی منڈیوں میں بھی سونےکی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر 75 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں سات سال کی بلند ترین سطح کوچھونےکےبعد کمی کا رجحان نظرآرہاہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 ڈالر50سینٹ کی کمی سے سونےکی قیمت1659ڈالرفی اونس ہوگئی۔

    ایشیائی منڈیوں میں سونےکی قیمت میں ایک فیصدسےزائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روزسونےکی فی اونس قیمت میں سولہ سوچھیتر ڈالرفی اونس پربندہوئی تھی جوکہ سات سال کی بلندترین سطح ہے۔

    تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ کرونا وائرس کےشدت اختیارکرنےکے بعد سرمایہ کارسونےمیں کومحفوظ سرمایہ کاری تصوررہے ہیں۔