Tag: gold prize

  • سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

    سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

    لندن: یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کا سبب امریکہ کی سیاسی صورتحال کو قرار دیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1227.21 ڈالر فی اونس رہی جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1227.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

    ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے بعد 1227.33 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1227.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ ذرائع کے مطابق یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ امریکا میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد سے سونے کی قیمتیں عدم استحکام کا شکار ہیں‘ گزشتہ دنوں رواں سال میں پہلی بار قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم اب ایک بارپھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔


    دنیا میں کل کتنا سونا ہے؟


     دنیا میں سونے کے سکّے سب سے پہلے 550 قبل مسیح میں موجودہ ترکی کے بادشاہ کروئسوس کے دور میں ڈھالے گئے تھے۔ بہت جلد بحیرۂ روم کے گرد و نواح میں تاجروں اور کرائے کے سپاہیوں کے لیے سونا معاوضے کی ادائیگی کا تسلیم شدہ ذریعہ بن گیا۔

    جی ایف ایم ایس کا تخمینہ ہے کہ 1492 تک دنیا بھر میں 12780 ٹن سونا نکالا جا چکا تھا۔تاہم سونے کے سرمایہ کار جیمز ٹرک کا خیال ہے کہ پرانے زمانے میں کان کنی کے طریقے زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھے۔ان کا خیال ہے کہ اصل میں اس وقت تک صرف 297 ٹن سونا ہی نکالا گیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    نیویارک: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں 6 ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔امریکی صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاتھا۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1246.76 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔

    دوسری جانب لندن میں بھی عالمی مندی کے سبب سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


    تاریخ میں پہلی بار سونا ’خرچ‘ ہو رہا ہے


    یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے منتخب ہونے کے بعد سے مسلسل اس نوعیت کے فیصلے کیے ہیں جن کے سبب امریکہ سمیت عالمی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    گزشتہ دنوں شام میں امریکی حملوں میں تیزی اورشمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی مخاصمت کے سبب امریکہ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب معمولی مقدار میں صحیح لیکن قیمتوں میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

    گزشتہ دنوں بھی امریکہ میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقعہ ہوئی تھی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1265.46 ڈالر فی اونس میں طے پائے تھے۔

  • امریکہ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

    امریکہ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

    نیویارک: امریکی الیکشن اوراس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں کے سبب مسائل کا شکار امریکا میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1265.46 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    یو ایس گولڈ فیوچر کے تحت قیمتوں میں 0.1 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کیلئے معاہدے 1266.80 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    دنیا میں کل کتنا سونا ہے؟

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منتخب ہونے کے بعد سے مسلسل اس نوعیت کے فیصلے کیے ہیں جن کے سبب امریکی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    گزشتہ دنوں شام میں امریکی حملوں میں تیزی اورشمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی مخاصمت کے سبب امریکہ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب معمولی مقدار میں صحیح لیکن قیمتوں میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔