Tag: gold rate decrease

  • سونے کی فی تولہ قیمت مزید دو ہزار روپے کم

    سونے کی فی تولہ قیمت مزید دو ہزار روپے کم

    کراچی : ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، فی تولہ قیمت 12 دن بعد دو لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگئی ہے۔

    آج بروز بدھ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1880 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اس اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی 60 روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے بعد ایک تولہ چاندی 2170 روپے کی ہوگئی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    کراچی : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی سامنے آئی ہے، فی تولہ سونا چار ہزار تین سو روپے سستا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت فی الحال مستحکم ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3686 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 869 روپے ہوگئی ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کمی سے 1869 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے جس کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کمی واقع ہوئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی

    کراچی : ملک میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، فی تولہ قیمت میں چار ہزار روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا تاہم آج بروز ہفتہ سونا 4000 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالرز کی کمی سے1865 ڈالرفی اونس ہوگئی

    دریں اثناء صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، ہفتے کے روز چاندی کے دام 100 روپے کمی کے ساتھ 2250 روپے فی تولہ ہوگئے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل نمایاں کمی کا رجحان

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل نمایاں کمی کا رجحان

    کراچی : پاکستان میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آرہی ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار500 روپے کا ہوگیا ہے۔

    پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز دس گرام سونے کی قیمت میں بھی2401 روپے کی بڑی کمی ہو نے سے ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہوگیا۔

    اس کے علاوہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے سونے کے زیورات کی طلب میں کمی دیکھی گئی ہے تاہم دوسری جانب سونے کے بسکٹوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

    گولڈ بسکٹ کی خرید و فروخت کی وجہ سے ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 88ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی تھی جو ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت کی بلند ترین سطح تھی۔

  • سونے کی قیمت میں دوسری مرتبہ کمی

    کراچی : پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت میں کچھ کمی سامنے آئی ہے، ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد چند سو روپے کم کردیئے گئے۔

    اس حوالے سے صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج بروز منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق10گرام سونے کی قیمت771روپے کمی کے بعد15ہزار606 روپے ہوگئی، اس کے علاوہ جیولرز مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی1874ڈالر فی اونس پرٹریڈنگ جاری ہے ،

    صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 71 پیسے اضافے کے بعد 1800.41 روپے ہوگئی۔

    پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2070 روپے رہی تھی۔

  • سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، نئے ریٹ آگئے

    سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، نئے ریٹ آگئے

    کراچی : صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اب اس میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 5 ڈالر بڑھ کر 1709 ڈالر فی تولہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 27ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔

    قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 27 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشنکے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے کے بعد 1709 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1620روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1388.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمت میں تیسری باربھی کمی

    سونے کی قیمت میں تیسری باربھی کمی

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ دنوں ہونے والی کمی کے بعد مزید کمی نوید سنائی گئی ہے، تین روز کے دوران ساڑھے بارہ ہزار روپے کم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 450 روپے کی کمی ہوئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی سامنے آئی ہے، فی تولہ سونا 1450 روپے مزید سستا ہوگیا۔

    آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کمی سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے اور دس گرام 1243 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے ہوگئی۔

    صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ 1570 اور دس گرام 1346.02 روپے پر برقرار ہیں، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 18.70 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    کراچی : سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 3750 روپے سستا ہوگیا, بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کے دام 2ڈالر کم ہو کر 1570 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کی کمی سے 1642 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3750روپے اور 3216 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

    عالمی قیمتوں کی کمی کے نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے کی سطح پر آگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم

    کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 53 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 728 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 902 روپے ہوگیا، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر کم ہوکر 1645 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

    کراچی : سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کے دام 9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

    اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔

    پاکستان میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 901 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہوگیا۔

    دوسری جانب صرافہ بازاروں میں چاندی کے دام 1480 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔