Tag: gold rate decrease

  • خواتین کیلئے بڑی خبر : سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

    خواتین کیلئے بڑی خبر : سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

    ریاض : سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ جمعے کی صح 218 ریال سے کم ہوکر 217 ریال رہے جبکہ شام کو قیمت مزید کم ہوکر216 ریال پر آگئی۔

    عاجل اور ورلڈ گولڈ لائیو کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 191.97 ریال رہی جبکہ 18قیراط ایک گرام سونا 164.12 ریال میں دستیاب رہا۔

    21 قیراط کی 8 گرام سونے کی گنی1838.14 ریال، 22 قیراط والی گنی1925.67 ریال جبکہ 24 قیراط والی گنی2100.73 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 222 ریال تھے جو اس ہفتے کے شروع سے کم ہوکر216 ریال پر آچکے ہیں۔

    اس سے پہلے والے ہفتے میں سونے کی قیمت 225 ریال تک پہنچی ہوئی تھی۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت1816.355 ڈالر پرآگئی ہے، جی سیون کی جانب سے روسی گولڈ کی درآمد پر پابندی کے فیصلےکے بعد پوری دنیا میں سونے کے نرخ کم ہورہے ہیں۔

  • سعودی عرب : سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    سعودی عرب : سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ریاض : سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 21 قیراط سونے کی قیمت 204ریال تک آگئی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت میں منگل کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 233.66 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونا 214.18 ریال میں دستیاب رہا۔

    18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 175.24 اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 136.30 ریال رہی۔
    مملکت میں 21 قیراط کا 8 گرام کا گولڈ کوائن 1635.59 ریال، 24 قیراط 8 گرام کا گولڈ کواون 1869.25 ریال جبکہ 22 قیراط کا کوائن 1713.48 ریال میں دستیاب رہا۔

    ایک گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت 257.02 ریال، سو گرام کا بسکٹ 23646 ریال اور ایک کلو گرام کا بسکٹ 2 لاکھ 35 ہزار291 ریال 72ھللہ رہی۔

    لائیو گولڈ پرائس ویب کے مطابق یکم مارچ کو سونے کی قیمت 234.79 تھی جو 8 مارچ کو بڑھ کر 247.26 ریال تک آگئی تھی جس کے بعد قیمت میں گراوٹ شروع ہوئی۔ منگل کو اس کی قیمت 232.90 ریال تک آگئی۔

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    ریاض : سعودی عرب میں جمعہ کے روز بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا، عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات مملکت پر بھی مرتب ہوئے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں سونے کی خریداری میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جمعہ 24ستمبر کو 24 قیراط والے سونے کی فی گرام قیمت 209.90 ریال رہی۔

    گولڈ مارکیٹس میں 21 قیراط والے سونے کی مانگ ہمیشہ زیادہ رہتی ہے اس حوالے سے بھی 21 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 183.67 ریال ( 48.98 ڈالر) رہے۔

    18 قیراط والا ایک گرام سونا 157.43 ریال جبکہ 14 قیراط کے ایک گرام سونے کے نرخ 122.44 ریال رہے۔ مملکت میں سونے کی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 6532.50 ریال (1742 ڈالر) رہی جبکہ ایک سونے کا پونڈ 1469.33 ریال کے حساب سے فروخت ہوا۔

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات مملکت کی منڈی پربھی مرتب ہوئے، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ جمعہ کے دن مملکت میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 211.35 ریال (56.36 ڈالر) رہی جبکہ 21 قیراط کے ایک گرام سونے کے نرخ 184.93 ریال ( 49.32 ڈالر) رہے۔

    18۔قیراط والا ایک گرام سونا158.51 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 14 قیراط والا سونا 123.29 ریال فی گرام کے حساب سے فروخت کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ایک اونس (بسکٹ ) کی قیمت 6577.50 ریال (1754 ڈالر) رہی جبکہ سونے کا پاؤنڈ (جنیہ) 1479.46ریال (394.52 ڈالر) میں فروخت کیا گیا۔

  • سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں کمی

    سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں کمی

    ریاض : سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.62 ریال رہی ہے۔

    کیس قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 190.42 ریال ریکارڈ کیے گئے۔

    اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔ جمعے کو 163.22 ریال میں دستیاب رہا۔

    چودہ قیراط ایک گرام سونا 126.94 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں : خوشخبری، سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

    مملکت میں سونے کی گنی بھی سستی ہوئی 1523 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔

  • سعودی عرب : عیدالاضحیٰ کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    سعودی عرب : عیدالاضحیٰ کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ریاض : سعودی عرب کی مارکیٹوں میں جمعہ 23 جولائی سے سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت جمعے کو 217.63 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اکیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 190.43 ریال رہی جبکہ اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا 163.22 ریال میں دستیاب رہا۔

    اس کے علاوہ جمعہ کے روز سعودی عرب میں ایک اونس سونا 6768 میں فروخت کیا گیا جبکہ سونے کی گنی کے نرخ 1523 ریال رہے۔

    دوسری جانب جمعے کی صبح بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ ایک اونس سونا 1807.62 ڈالر میں 0.04 فیصد کے اضافے سے فروخت ہوا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں‌ کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

    سونے کی قیمت میں‌ کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

    فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کمی سے 95 ہزار 764 روپے پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 1872 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 160 روپے 26 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 160.62 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 200 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، انڈیکس 41 ہزار اور 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔

    کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1911 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 1298 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا، 100 انڈیکس 3.15 فیصد کمی سے 39 ہزار 888 کی سطح پر بند ہوا۔

  • سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، ڈالر مزید سستا

    سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، ڈالر مزید سستا

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کمی سے 97 ہزار 136 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 1890 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی ، سونے کی فی تولہ قیمت 770 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

    ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، دو ماہ میں ڈالر 7.81 روپے سستا ہوچکا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے کی کمی پر بند ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 160 اعشاریہ 91 پیسے کم ہوکر 160 اعشاریہ 62 پیسے پر بند ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 194 پوائنٹس کی کمی پر کاروبار کا اختتام ہوا، 100 انڈیکس 41 ہزار 186 کی سطح پر بند ہوا۔

  • ملک میں سونے کی قیمت تیزی سے کم ہونے لگی

    ملک میں سونے کی قیمت تیزی سے کم ہونے لگی

    کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 770 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 770 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 659 روپے کمی سے 98 ہزار 165 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، سونا 1902 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

    مزید پڑھیں: سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری

    یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 230 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب انٹربینک میں 5 ماہ بعد ڈالر 161 روپے سے نیچے آگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 160 روپے 91 پیسے پر بند ہوا، 2 ماہ میں ڈالر 7.52 روپے سستا ہوچکا ہے۔