Tag: gold rate down

  • سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

    سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

    ریاض : سعودی مارکیٹ میں جمعے کو بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت223.41 ریال ہوگئی جبکہ جمعرات کو 226.18 ریال تھی۔

    مملکت میں21 قیراط سونے کی مانگ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔21 قیراط ایک گرام کی قیمت جمعے کو195.48 ریال رہی جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت197.91 ریال تھی۔

    سعودی عرب میں18 قیراط سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، جمعرات کو169.64 ریال تھی ۔ جمعے کو کم ہو کر اس کی قیمت 167.56 ریال ہوگئی۔

    ایک اونس سونے کی قیمت6948.75 ریال ہوگئی جبکہ جمعرات کو7035 ریال تھی۔ سونے کی گنی (8 گرام 21 قیراط) کی قیمت جمعرات کو 1583.27 ریال تھی جو جمعہ کو گھٹ کر1563.86 ریال ہوگئی ہے، عالمی منڈی میں بھی جمعے کو سونے کے نرخ دو ماہ کے مقابلے میں کم ہوئے ہیں۔

  • عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : سونے کی قیمت50روپے کمی کے بعد 84500 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں سونا غیر معمولی طور پر سستا ہوگیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 03ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 50روپے کمی ہوئی۔

    اس حوالے سے چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت50روپے کمی کے بعد84500روپے فی تولہ ہوگئی ہے جبکہ10گرام سونے کی قیمت40روپے کمی کے بعد72445روپے ہوگئی۔

    اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت3ڈالر اضافے کے بعد1463ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
    چئیرمین محمد ارشد کے مطابق ہفتہ کے آغاز میں عالمی مارکیٹ میں سونا 03 ڈالر اضافہ کے بعد سونا 1463 ڈالر فی اونس کی سطح پر رہا۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

    علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 20پیسے کمی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 ماہ بعد 154روپے70 پیسے پر بند ہوا۔

  • ڈالر کے بعد اب سونے کی قیمت میں ایک ہزار آٹھ سو روپے کی ریکارڈ کمی

    ڈالر کے بعد اب سونے کی قیمت میں ایک ہزار آٹھ سو روپے کی ریکارڈ کمی

    کراچی : سعودی عرب کے پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا تو مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ایک ہزار آٹھ سو روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، رواں سال ایک دن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ1556پوائنٹس کی اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے20پیسے سستا ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے فاریکس ایسوی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بیل آؤٹ پیکج کے بعد روپے پر بڑھتے ہوئے دباؤ میں کمی آئی ہے، ڈالر کمزور ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی فی تولہ ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت59ہزار900روپے ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کا کامیاب دورہ ، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کر لیا

    پاکستان جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق ڈالر سستا ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی: سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، سونے کی قیمتوں میں کمی

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی: سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، سونے کی قیمتوں میں کمی

    کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، ہینڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے سستا جبکہ سونا سو روپے مہنگا ہوگیا۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا، کاروبار کے دوران ہینڈرڈ انڈیکس میں540 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس اکتالیس ہزار192 کی کم سطح تک دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 160پوائنٹس کمی سے41 ہزار581 پر بند ہوا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کو درپیش چیلنجز کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسے کمی سے124روپے19پیسے پر بند ہوا.

    مقامی صرافہ بازار میں سونا سو روپے مہنگا ہوکر 58 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    امریکی خام تیل70 سینٹس کمی سے69 ڈالر 60 سینٹس جبکہ برطانوی خام تیل50 سینٹس کمی کے بعد77 ڈالر40سینٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ماہ بعد پھر 50 ہزار روپے سے نیچے آگئی،آج فی تولہ سونے کے دام 400 روپے سے کم ہوکر49 ہزار 700 روپے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

    سونے کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اُونس قیمت 9 ڈالر گر کر 1184 ڈالر رہی، یو ایس گولڈ کے تحت قیمتوں میں 0.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1189.6ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    نیو یارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے  1196.79 ڈالر فی اونس میں طے پائے اسی طرح ایشیائی منڈیوں میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

    مزید پڑھیں : سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

    سنگاپور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں  0.34 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کے معاہدے  1196.12 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ سونے کی نئی قیمت کے تعین کے بعد فی تولہ سونے کے دام 400 روپے کم ہوکر 49700 روپےہوگئے۔

  • سونے کی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح  پر

    سونے کی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر

    کراچی : پاکستان میں سونےکی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی۔

    شادیوں کےسیزن میں سونا سستا ہونے پر خواتین خوش ہیں، گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید ساڑھے چھے سو روپے سستا ہوگیا، جس سے فی تولہ سونےکےنرخ 43600 روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 557 روپے کم ہوکر 37371 روپے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتےمیں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوچکا ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے پانچ سال جبکہ عالمی منڈی میں پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 1080 ڈالر پر آگئی ہے۔

    سونےکی قیمت گرنے کی وجہ امریکہ میں شرح سود میں متوقع اضافہ اور چین کی جانب سے سونے کی فروخت بتائی جاتی ہے ۔

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی مزید کمی،قیمت 44250 روپے پر آگئی

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی مزید کمی،قیمت 44250 روپے پر آگئی

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت چارسال جبکہ عالمی سطح پر سونے کے نرخ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

    شادیوں کے سیزن میں سونا سستا ہونے پر خواتین خوش ہیں، گزشتہ روز صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا مزید 450 روپے سستا ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کے نرخ 44250 روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 386 روپے کم ہوکر 37928 روپے کا ہوگیا۔

    دو روز میں فی تولہ سونا 1150 روپے سستا ہوچکا ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت چار سال جبکہ عالمی منڈی میں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 1100 ڈالرسے بھی نیچے چلی گئی ہے۔

    سونے کی قیمت گرنے کی وجہ امریکہ میں شرح سود میں متوقع اضافہ اور چین کی جانب سے سونے کی فروخت بتائی جاتی ہے۔