Tag: gold rate increase

  • سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1653 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ 49 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 27 ہزار 786 روپے ہوگئی ہے۔

    منگل کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے کے اضافے کے بعد 149050 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے کے اضافے کے بعد 127786 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھ کر 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72روپے بڑھ کر 1363.16 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ47 ہزار 350 روپے ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ 43 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 329 روپے ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 644 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 47 ہزار 350 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 26 ہزار 329 روپے پر پہنچ گئی۔

    اس کے برعکس چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1560 روپے اور 1337 روپے 44 پیسے پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کا اضافہ ہوا۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 45 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1709 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ 40 روپے کمی کے ساتھ 1580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے 28 پیسے کی کمی کے بعد 1354 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگئی۔

  • ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    لاہور: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد سونے کے زیورات کی دستیابی عام شہری کی دسترس سے مزید دور ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 07 ڈالر کے اضافے سے 1669 ڈالر ہوگئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے تک ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 32ہزار 973 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر سات ڈالرز اضافے سے 1669 ڈالرز فی اونس ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک کی دیگر صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  • سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

    سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

    بین الاقوامی مارکیٹ کے نرخوں کے اثرات سے سعودی عرب میں بھی جمعے کو سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کو چوبیس قیراط ایک گرام سونا 216.21 ریال جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 213.51 ریال میں دستیاب رہا۔

    اکیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت189.19 ریال جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 186.82 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا 162.16 ریال میں دستیاب رہا۔ جمعرات کو اس کی قیمت 160.13 ریال تھی۔

    علاوہ ازیں 14 قیراط ایک گرام سونا 126.12 ریال میں فروخت ہوا- جمعرات کو اس کی قیمت 124.55 ریال رہی تھی۔

    ایک اونس سونے کی قیمت جمعے کو 6724 ریال تک پہنچ گئی جبکہ جمعرات کو 6640 ریال تھی۔ سونے کا سکہ جمعے کو 1514 ریال میں جمعے کو فروخت کیا جاتا رہا۔

  • سعودی عرب : سونے کی قمیت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟؟

    سعودی عرب : سونے کی قمیت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟؟

    ریاض : سعودی عرب میں جمعے کو سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت جمعے کو 228.95 ریال رہی ہے۔ اکیس قیراط ایک گرام سونا 200.33 ریال میں فروخت ہوا۔ مملکت میں سب سے زیادہ اکیس قیراط سونے کا رواج ہے۔

    اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 171.72 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 133.56 ریال رہی۔

    سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت 7121.25 ریال تک پہنچ گئی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام کے سونے کے بسکٹ 1602.68ریال میں دستیاب رہا۔

    انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ جمعرات کو ہی بڑھ گئے تھے۔ گزشتہ مہینے توقع سے کہیں زیادہ سونا مہنگا ہوگیا۔ ایک اونس سونا فوری لین دین میں 1893.75 ڈالر تک پہنچ گیا۔ 0.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب : فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

    سعودی عرب : فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

    ریاض : سعودی گولڈ مارکیٹوں میں جمعرات کو صبح سویرے کے لین دین کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا، عالمی منڈی میں سونے کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا اثر سعودی عرب کی مارکیٹوں پر بھی پڑا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق چوبیس قیراط ایک گرام سونے کی اوسط قیمت231.97 ریال ہوگئی جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 231.21ریال تھی۔

    اکیس قیراط ایک گرام سونا بدھ کو 202.31 ریال میں فروخت ہوا تھا جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت بڑھ کر202.97 تک پہنچ گئی۔

    سعودی مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام سونا173.98 ریال میں فروخت ہورہا ہے، بدھ کو اس کی قیمت173.41 ریال تھی۔ علاوہ ازیں چودہ قیراط کا ایک گرام سونا135.31 ریال میں فروخت ہوا۔

    سعودی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت7215 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ21 قیراط والے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت1623.78 ریال رہی، بدھ کو اس کی قیمت 1618.48 ریال تھی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر سستا

    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر سستا

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 150 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 579 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے کے بعد سونا 1913 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہوئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 162.49 سے کم ہوکر 162.38 روپے پر بند ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 176 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہندریڈ انڈیکس 40340 کی سطح پر بند ہوا، 7.95 ارب روپے مالیت کے 31.91 کروڑ شیئر کا کاروبار کیا گیا۔

  • سعودی عرب : سونے کی قیمت میں استحکام

    سعودی عرب : سونے کی قیمت میں استحکام

    ریاض : سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں، 21 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 199.49 ریال تک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ مستحکم نظر آئے- 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 199.49ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ 196.54ریال تھی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24قیراط ایک گرام سونے کے نرخ اتوار کو 227.99 ریال ہوگئے جو گزشتہ ماہ224.61 ریال تھے، جمعرات کو اکیس قیراط کے سونے کی طلب سب سے زیادہ رہی۔

    18قیراط ایک گرام کی قیمت170.99 ریال اور ایک اونس کی قیمت 7095 ریال ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں 21 قیراط کا 8 گرام سونے کا بسکٹ 1595.93 ریال میں جمعرات کو فروخت ہوا۔

  • سونے کی خرید و فروخت، تاجروں نے عوام کو ریلیف دے دیا

    سونے کی خرید و فروخت، تاجروں نے عوام کو ریلیف دے دیا

    ریاض : عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے تاجر برادری نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنے منافع میں کمی کرلی تاکہ کاروبار کو معمول پر لایا جاسکے۔

    کورونا وائرس اور قیمتوں میں اضافے کے باعث گولڈ مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے، سونے کے تاجر کاروبار جاری رکھنے کے لیے منافع کی شرح کم رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقریبات کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے۔

    علاوہ ازیں عالمی منڈی میں سونے کے قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے گولڈ مارکیٹ بہت زیادہ متاثر ہوگئی ہے، کاروبار نہ ہونے کے وجہ سے سونے کے تاجر ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں، انہیں ملازمین کی تنخواہیں اور زیور تیار کرنے کی فیکٹریوں کو رقوم ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے صرافہ بازار کے تاجروں نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث 18 کیرٹ کا ایک گرام 190 ریال تک پہنچ گیا ہے، اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس، زیور ڈھالنے کی اجرت اور منافع شامل نہیں ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ لوگ سونے کے زیورات خریدنے کا ارادہ مؤخر کیے ہوئے ہیں، اس وقت کاروبار صرف چھوٹے اور معمولی زیورات تک محدود ہے جس میں تاجروں نے منافع کی شرح انتہائی کم رکھی ہوئی ہے۔