Tag: gold rate increase

  • سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ریاض : سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 224.49 ریال تک پہنچ گئی، قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پیر 28 ستمبر کو سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24قیراط ایک گرام سونے کے نرخ اتوار کو 224.49 ریال تھے جو پیر کو224.61 ریال ہوگئے۔

    اکیس قیراط ایک گرام سونا پیر کو 196.54 ریال تک پہنچ گیا جبکہ اتوار کو نرخ 196.43 ریال تھے۔ اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا اتوار کو168.37 ریال میں دستیاب تھا جو پیر کو168.46 ریال ہوگیا۔

    ایک اونس سونا6985.50ریال میں فروخت ہورہا ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا، قیمتیں کم ہونے کے بعد ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگیں، ایک ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ 117500 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    پاکستان میں سونے کی قیمت1000 روپے اضافے کے بعد117500 روپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافہ کے بعد 100737 روپے ہوگئی۔

    چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر اضافہ کے بعد 1959ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوا۔

    پچھلے دنوں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی تھی اور قیمتیوں میں کمی آنے شروع ہوئی تھی تاہم ایک بار پھر سونے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ مالی سال 2019-2020 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، گزشتہ برس جون کی تیس تاریخ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 78 ہزار 500 روپے تھی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی / اسلام آباد : عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 09 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1589 تک پہنچ گئیں۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے اور قیمتوں میں پچاس روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت91550 روپے ہوگئی، جبکہ10گرام سونا43 روپے اضافے کے بعد 78489 روپے کا ہوگیا۔

    آج کے بھاؤ

    فی تولہ : 91،550 روپے

    دس گرام : 78 ہزار 489 روپے

    کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

  • عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 86000 روپے ہوگئی

    عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 86000 روپے ہوگئی

    کراچی : بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 1467 ڈالر تک پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت200روپے اضافے کے بعد86000روپے ہوگئی، عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1467 ڈالر ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت172روپے اضافے کے بعد73731روپے ہوگئی۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73 ہزار 731 روپے ہوگئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر کمی سے1312ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپےکا اضافہ کردیا گیا۔

    جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت70300 روپے تک جاپہنچی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت60271 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہوکر139روپے49 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر40 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت140روپے30 پیسے ہو گئی۔

    آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت68ہزار روپے تک جا پہنچی

    سونے کی فی تولہ قیمت68ہزار روپے تک جا پہنچی

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے بڑھ گئی ہے جس کے باعث ایک تولہ سونا68ہزار روپے ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی1280ڈالر فی اونس ہوگئی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے بڑھ گئی ہے جس کے باعث ایک تولہ سونا68ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں سونے کی 10 گرام قیمت 687 روپے اضافے کے بعد58ہزار 300روپے ہوگئی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 250روپے اضافہ،59 ہزار150روپے کا ہوگیا

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 250روپے اضافہ،59 ہزار150روپے کا ہوگیا

    کراچی : پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں منگل کے روز کاروباری دن کے اختتام تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 250روپے اضافہ ہو گیا ہے، اس اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت59 ہزار150روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

    آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق دس گرام سونا214روپے اضافے سے50711 کی سطح پر آگیا، عالمی بازار میں سونا دو ڈالر مہنگا ہوکر 1201 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے، جس کے سبب گزشتہ روز مقامی سطح پر بھی خرید و فروخت میں نرخ بڑھ گئے۔

  • سونے کی قیمت میں دوہزار روپے کا ہوشربا اضافہ، فی تولہ58300روپے ہوگیا

    سونے کی قیمت میں دوہزار روپے کا ہوشربا اضافہ، فی تولہ58300روپے ہوگیا

    کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک دوہزار روپے ہوشربا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد قیمت58300روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، مذکورہ اضافے کے بعد سونے فی تولہ قیمت58300روپے تک جاپہنچی۔

    دس گرام سونا1715روپے اضافے سے49983روپے کا ہوگیا، اس طرح دو روز کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں صرف7 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہاں دوہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک میں کرنسی بدلنے کی افواہوں نے بھی زور پکڑا جس کے سبب سونے کی خریداری بڑھی۔ جو قیمت میں اجافے کا باعث بنی۔

    مزید  پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا

    علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ کیا گیا ہے، دس روپے اضافے سے چاندی کی فی تولہ قیمت800روپے ہوگئی ہے۔

  • امریکی ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں850 روپے کا اضافہ

    امریکی ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں850 روپے کا اضافہ

    کراچی : ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت ساٹھ ہزار روپے کے قریب جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری میں مزید اضافہ سے ڈالر کی قدر میں 6 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں فی ڈالر کی قیمت128تک پہنچ گئی۔

    اس اضافہ کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے سونے کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850روپے کا اضافہ ہوا۔

    گولڈڈیلرز کے مطابق اب ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت59650روپے ہوگئی ہے،  دس گرام سونا729روپے کے اضافے سے51140روپے کا ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ قیمت 60 ہزار تک جا پہنچی

    خیال رہے کہ دسمبر سےاب تک ڈالر 20 روپے مہنگا ہوچکا ہے ، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک پرقرضوں کے بوجھ میں اٹھارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فی تولہ سونے کی قیمت 51500 روپے ہوگئی

    فی تولہ سونے کی قیمت 51500 روپے ہوگئی

    کراچی : سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 51500 روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونا 44142 روپے تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، گولڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیران کا کہنا ہے سونے کی قیمت میں چھ سو روپے اضافہ کیا گیا پے، جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت اکیاون ہزار پانچ سو روپے تک جا پہنچی ہے۔

    اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 43610 روپے سے بڑھ کر 44142 روپے ہوگئی۔