Tag: gold rate

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سونا 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2364 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔

    دوسری جانب تاجروں نے 2024 عید سیل سیزن گزشتہ سال سے بھی ذیادہ مایوس کُن قرار دے دیا۔

    چئیرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ عیدسیزن بری طرح فلاپ ہو گیا، خریداری 40 فیصد تک محدود رہی مارکیٹوں میں ملکی تاریخ کی بدترین مندی نے تاجروں کے ہوش اڑا دیئے۔

    افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا

    عتیق میر نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں بمشکل سوا کروڑ افراد عید پر نئے کپڑے خرید سکے، اعصاب شکن مہنگائی سے خریداروں کی قوتِ خرید شدید متاثر ہوئی، بازاروں میں چہل پہل، گہما گہمی اور رونقوں کے باوجود حسبِ روایت خریداری نہ ہوسکی۔

  • سعودی عرب : آج سونے کے نرخ کیا رہے؟

    سعودی عرب : آج سونے کے نرخ کیا رہے؟

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 24 دسمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

    عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 216.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا، سنیچر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 216.61 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.56 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.93 اور18 قیراط 185.67 ریال رہی ہے۔

    21قیراط 8 گرام گنی 2076.49 ریال، 22 قیراط 2178.52 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2379.56ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 249,291.46 ریال میں دستیاب رہا۔

  • سعودی عرب : سونے کی قیمت میں استحکام

    سعودی عرب : سونے کی قیمت میں استحکام

    ریاض : سعودی عرب میں گزشتہ روز کی نسبت سونے کی قیمت میں استحکام رہا امید کی جارہی ہے کہ مملکت میں سونے کی قیمتیں کم ہوجائیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 211.46 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.67 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.53 اور 18 قیراط 181.26ریال رہی ہے۔

    مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,030.06 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,126.73 ریال جبکہ 24قیراط کی گنی 2,320.07 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 243,365.46 ریال میں دستیاب رہا۔

  • سعودی عرب : سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

    سعودی عرب : سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

    جدہ : سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عاجل ویب کی رپورٹ کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا، جمعے کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 213.84 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.67 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.53 اور 18 قیراط 181.26ریال رہی ہے۔

    مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,030.06 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,126.73 ریال جبکہ 24قیراط کی گنی 2,320.07 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 243,365.46 ریال میں دستیاب رہا۔

  • سونے کی قیمت پھر سینکڑوں روپے بڑھ گئی

    سونے کی قیمت پھر سینکڑوں روپے بڑھ گئی

    عالمی منڈی میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1905 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 91 ہزار 872 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

    عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مزید 2 درہم کمی ہوئی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کی قیمت میں 1.75 سے 2.50 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے کے آخر کے مقابلے میں اس ہفتے کے آخر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہو کر 237.25 درہم تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 2 درہم کم ہو کر 220 درہم تک آگئی۔

    21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت پونے 2 درہم کم ہو کر 213 درہم ہوئی ہے جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا سوا دو درہم کمی کے ساتھ 182.5 درہم ہوگیا۔

    زیورات کے ایک شوروم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گولڈ مارکیٹ میں سونے کے زیورات کی طلب میں بہتری آئی ہے، قیمتیں کم ہونے پر لوگوں نے خریداری شروع کی ہے۔ زیورات کی طلب آئندہ ایام میں بڑھنے کی توقع ہے۔

  • سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں کچھ روز کمی نے بعد ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 14 ڈالر بڑھ کر فی اونس 1938 ڈالر ہوگئے۔

    صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے اور دس گرام 986 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے کا ہوگیا۔

    ملکی تاریخ میں ایک تولہ سونے کی قیمت اس وقت یہ بلند ترین سطح پر ہے۔ دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 2100روپے فی تولہ اور 1800 روپے فی دس گرام پر مستحکم رہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

    کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی سامنے آئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 400 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ دس گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 514روپے ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالراضافے سے ایک ہزار 658 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں فی تولہ 750 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 131750 روپے ہوگئی۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملک میں سونا کی فی تولہ قیمت 750 روپے بڑھ گئی ہے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافے کے بعد فی تولہ نئی قیمت 131750 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے اضافہ کے بعد 112954 روپے ہوگئی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پرعالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اضافہ ہوا اور 1957 ڈالر فی اونس پر کاروبار بند ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہوئی تھی

  • سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

    سعودی عرب : سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

    ریاض : سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں کمی کے اثرات سعودی مارکیٹ میں بھی نظر آئے ہیں۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونا جمعے کو 224.45 ریال میں فروخت دستیاب رہا۔

    21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 196.39 ریال رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 168.34 ریال ریکارڈ کی گئی۔

    14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 130.93 ریال رہی۔ علاوہ ازیں ایک اونس سونے کی قیمت کم ہوکر 6980 ریال میں دستیاب رہا۔

    مملکت میں سونے کی گنی کی قیمت 1571 ریال ریکارڈ کی گئی جو ڈالر میں 418.88 بنتی ہے۔