Tag: gold rates

  • سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد آج سینکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے کا ہوگیا ہے اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 2642 ڈالر فی اونس رہا۔

    سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی تھی اور دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 کی سطح پر آگئی تھی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 26 ڈالر کمی سے فی اونس 2621 روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کمی ہوئی تھی جبکہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

    10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہو گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونا 31 ڈالر اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ دوسری طرف چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 10 دسمبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافہ ہوا، جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے آج بھی فی تولہ قیمت سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے رہی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 25 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 ہزار 693 ڈالر فی اونس رہا ہے۔

     پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

     عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر فی اونس کمی کے بعد منگل کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کم ہوگئی۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 کم ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور  دس گرام  سونا 556 روپے سستا ہونے کے بعد قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 853 روپے ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں بھی سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 1855 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات دنیا بھر میں نظر آرہے ہیں۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور وہاں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافے اور امریکی سرکاری بانڈز کے منافع کی شرح بڑھ جانے پر سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونا سستا ہوگیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہوکر 98594 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1927 ڈالر فی اونس ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 272 پوائنٹس اضافے سے 42295 پر بند ہوا۔

    حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے بڑھ کر 7909 ارب روپے ہوگئی۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 20 ہزار ایک سو روپے تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ تین ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ

    کراچی: عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا گیارہ سو روپے تولہ مہنگا ہوگیا۔

    برفانی طوفان سےمتاثرہ امریکی معیشت کےزیر اثرکمزور ہوتے ڈالرکا دوسرا رخ سونےکی قیمت بڑھنے کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونے کی قیمت میں چوالیس ڈالرکے نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔جس سےملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑتالیس ہزار دو سو روپے پر پہنچ گئی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونا تئیس ڈالرپاکستان میں فی تولہ ساڑھےآٹھ سو روپےمہنگاہوگیا۔

    عالمی سطح پربڑی کرنسیوں کی گرتی قدرکےباعث سب کی نظریں سونے پرلگ گئی ہیں اور عالمی سرمایہ کاروں کا رخ سونےکی طرف ہوگیاہے۔

    انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونا23ڈالرمزید مہنگاہوگیا، جس سےعالمی منڈی میں فی اُونس سونےکےریٹ 1280ڈالرکی سطح پرجاپہنچا ہے، اسی طرح پاکستان میں بھی ہفتےکو سونےکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونا850 روپے مہنگاہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت 48950 روپےہوگئی ہے۔۔دس گرام سونےکے بھائو 729روپے بڑھکر 41957روپےہوگئے،پندرہ روز میں عالمی منڈی میں فی اُونس سونا 80ڈالر مہنگاہوچکاہےجبکہ پاکستان میں 15روز میں فی تولہ سونےکی قیمت 2ہزار روپےبڑھ چکی ہے۔

  • ملک میں سونےکی قیمت پھرگرگئی

    ملک میں سونےکی قیمت پھرگرگئی

    کراچی: عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے اور مقامی سطح پر ڈالرکی قیمت نیچے آنےسےملک بھر میں فی تولہ سونےکےدام ساڑھےتین سو روپےکم ہوگئے۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق نئے ہفتے کے آغاز پر انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ایک بار پھر سونےکی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوئیں۔۔فی اُونس سونےکی قیمت میں آٹھ ڈالرکی کمی دیکھی گئی۔۔جس کےزیراثر پاکستان میں بھی سوناساڑھےتین سو روپےسستا ہوکر سینتالیس ہزار روپےکا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت تین سو روپے کم ہوکر چالیس ہزار دو سوبیاسی روپے پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی: سونےمیں نمایاں اُتار چڑھائو، قیمت پھربڑھ گئی، پاکستان میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے، عالمی منڈی میں ایک دن میں تینتیس ڈالرمہنگا ہوگیا۔

    سونےکی قیمتوں میں نمایاں کمی و بیشی کا رجحان دیکھاجارہا ہے، گذشتہ دنوں سونےکی قیمت پونےچار سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، جب تین روز قبل عالمی سطح پرفی اُونس سونا اٹھائیس ڈالر اور پاکستان میں آٹھ سو روپےفی تولہ سستاہوا تھا، تاہم ہفتےکو پھر سونےکے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھاگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اُونس سونےکےدام ایک دن میں 33 ڈالر بڑھ گئےجس کےباعث ملک بھر فی تولہ سونا آٹھ سو روپےمہنگاہوکرسینتالیس ہزارتین سوپچاس روپےکا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونےکےبھائو چھےسو پچیاسی روپے بڑھکر چالیس ہزار پانچ سو پچیاسی روپےہوگئے۔