Tag: gold smuggling

  • کلائیوں پر سونا لپیٹ کر بحرین سے اسمگلنگ کرنے والا بھارتی گرفتار

    کلائیوں پر سونا لپیٹ کر بحرین سے اسمگلنگ کرنے والا بھارتی گرفتار

    نئی دہلی: بحرین سے بھارت سونا اسمگل کرنے والا بھارتی ایئر لائنز کا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم نے سونا کلائیوں میں لپیٹ کر آستین میں چھپا لیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے ایئرپورٹ پر بھارتی ایئر لائنز کے عملے کے ایک فرد کو بحرین سے سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

    کیبن کریو شافی شرف نے سونا اسمگل کرنے کے لیے اختراعی طریقہ اختیار کیا، بحرین سے آتے ہوئے شافی شرف نے اپنے دونوں بازوؤں کی کلائیوں کے گرد سونا لپیٹ رکھا تھا۔

    کسٹم حکام نے اسے ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا، شافی شرف نے بحرین سے سفر کے دوران اپنے بازوؤں کے گرد 14 سو 87 گرام سونا لپیٹ رکھا تھا۔

    نوجوان کا منصوبہ یہ تھا کہ کلائیوں کے اطراف سونا لپیٹ کر سونے کو اپنی آستین سے ڈھانپ لے، اور کسٹم کلیئرنس کے اس گرین چینل سے گزرے جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہے جن کے پاس کسٹم کلیئرنس کے لیے کوئی سامان نہیں ہوتا۔

    تاہم کسٹمز کمیشن کو پہلے ہی اطلاع مل گئی کہ بھارتی ایئر لائنز کی بحرین سے کوچی کی پرواز کے عملے کا ایک رکن اپنے ساتھ غیر قانونی طور پر سونا لے کر آرہا ہے، اسی اطلاع کی بنیاد پر جنوب مغربی ہندوستان کے کوچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے شافی شرف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے این آئی کی طرف سے جاری ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیع نے کس طرح اپنے بازوؤں میں سونا لپیٹ رکھا ہے۔

    ملزم رات ساڑھے 8 بجے بحرین سے کوچی پہنچا تھا تاہم کسٹم حکام نے تلاشی لے کر اس سے سونا برآمد کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا اور 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے کسٹم کے حفاظتی ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

  • فیصل آباد : بھاری مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    فیصل آباد : بھاری مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    فیصل آباد : ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، فیصل آباد ایئر پورٹ سے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے سونا برآمد ہوا۔

    اےایس ایف حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی حسن حبیب نے بیگ میں سونا چھپا رکھا تھا جس کی تلاشی کے دوران وہاں سے 4کلو524گرام سونا برآمد ہوا۔

    ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی کے لئے سونا اسمگلر حسن حبیب کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔

  • سونے اور ڈالرز کے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    سونے اور ڈالرز کے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے پراپرٹی ویلیو ایشن پر قائمہ کمیٹی برائے قومی اسمبلی کی سفارشات تسلیم کرلیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ اورڈالرباہر لے جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جائیداد کی رجسٹری کرانے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تین فیصد کی سفارش کی ہے جو حکومت نے قبول کرلی جس کے بعد اب ڈی سی ریٹ اور ایف بی آر ریٹس میں فرق کا تین فیصد لیا جائے گا۔

    جائیداد کی رجسٹری کرانے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اسمگل کرنےو الوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررہے ہیں اور آئندہ 72 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کے اثرات نظر آئیں گے اس کے لیے ہم نے اگلے دو سے تین رز میں کرنسی ڈیلرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    کرنسی ڈیلرز ڈالر ملک سے باہر اسمگل کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں، سونے کی اسمگلنگ کے لیے ڈالرپاکستان سے باہر لے جایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دبئی میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی اسمگلنگ ہو رہی ہے، دبئی میں سونے کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں 2ہزار روپے فی تولہ کم ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ سونے کی اسمگلنگ ہے۔

    دریں اثنا حکومت کے حکم پر اسلام آباد کے بے نظیر ایئرپورٹ پر کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

    کلکٹر کسٹم ڈاکٹر ارسلان کی سربراہ میں 9 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کام کرے گی۔

  • پی آئی اے ایئر ہوسٹس سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

    پی آئی اے ایئر ہوسٹس سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

    لاہور: کسٹم حکام نے پی آئی اے کی سنیئر ایئر ہوسٹس سے ڈھائی کلوگرام سونا برآمد کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے، ایئر ہوسٹس سونا اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر نیویارک جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 721 کی سنیئر ایئر ہوسٹس سونا اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی۔


     مزید پڑھیں :  پی آئی اے، ایئرہوسٹس کی شکایت پردو نوجوان مسافر گرفتار


     حکام کے مطابق ایئر ہوسٹس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے دو کلو سونا برآمد ہوا، جس پر اے این ایف حکام نے ایئر ہوسٹس کو حراست میں لے لیا ہے۔


     مزید پڑھیں :  پی آئی اے ائیرہوسٹس لندن میں گرفتار


    بھاری مقدار میں سونا امریکہ اسمگل کرنے کی کوشش پر ایئر ہوسٹس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی ائیر ہوسٹس کو لندن میں پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور پی آئی اے کو دو ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔

     

  • لیگی رہنماء کا قریبی ساتھی پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے گرفتار

    لیگی رہنماء کا قریبی ساتھی پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے گرفتار

    لاہور : معروف ماڈل ایان علی کے بعد مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے توفیق عرف ٹافی بٹ کا قریبی عزیز عبدالباسط کروڑوں روپے اور پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے لاہور ائیرپورٹ پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    معروف ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ میں رسوائے زمانہ ہوئی تو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط بھی لا ہور ائیرپورٹ سے پندرہ کلو سونا اور تین کروڑروپے اسمگل کرتے پکڑے گئے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے مسلم لیگ نواز کی اہم شخصیت توفیق عرف ٹافی بٹ کا نام لے لیااور اپنے بیان میں کہا ہے کہ سارا سونا اور پیسے توفیق عرف ٹافی بٹ نے دئیے۔

    ابتدائی تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آ رہے ہیں جس کے مطابق ملزم عبدالباسط اکیلا نہیں، بلکہ توفیق عرف ٹافی بٹ کی زیرنگرانی چلنے والے گروہ کا حصہ ہے جو ملک کی اہم ترین شخصیت کے انتہائی قریب تصور کیا جاتا ہے۔

    توفیق بٹ کی ائیرپورٹ میں تین دکانیں ہیں جن کے ذریعے اسمگلنگ کی جاتی ہے اور بیرون ملک کرنسی، سونا اور جواہرات منتقل کرنے کے لئے ائیرپورٹ پر موجودان دکانوں سے مدد لی جاتی ہے۔

    سامان لے جانے والے مسافر کو تمام چیزیں ائیرپورٹ کی حدود کے اندر سے فراہم کی جاتی ہیں۔ عبدالباسط اور کئی دیگر کے ذریعے اہم ترین شخصیات اور ان کی بیٹی کی اشیاء بیرون ملک بھجوائی گئیں۔

    مئی 2011 کی انتخابی مہم کے دوران اہم ترین شخصیت کی بیٹی کے پروٹوکول کی ذمہ داری ٹوفی بٹ کے پاس تھی جس نے اہم شخصیت کی بیٹی کی میڈیا مہم اور دیگر اخراجات برداشت کئے تھے۔