Tag: gold smuggling case

  • سونا اسمگلنگ کیس، ٹافی بٹ کی 3 دکانیں سیل، 11 کارندے گرفتار

    لاہور : سونے اور کرنسی سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ملک کی اہم شخصیت کے قریبی ساتھی کے 11 کارندے حراست میں لے لئے گئے جبکہ تین دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔

    کسٹمز اینٹی اسمگلنگ ذرائع کے مطابق سونے اور کرنسی کی اسمگلنگ کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے سونا اور کرنسی لےکر بیرون ملک جانے والے عبد الباسط کی نشاندہی پر توفیق عرف ٹافی بٹ کی ایئرپورٹ میں قائم تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا، کسٹم انٹلی جنس نے توفیق کے گیارہ ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔

    ملزم عبد الباسط نے دورانِ تفتیش بتایا تھا کہ اس کے پاس سے برآمد ہونے والا پندرہ کلو سونا اور تین کروڑ روپے مالیت کے یورو اہم شخصیت کے قریبی ساتھی توفیق عر ف ٹافی بٹ کی ملکیت ہیں ۔

    عبد الباسط نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ درجنوں بار توفیق بٹ کا سامان اسمگلنگ کر کے بیرون ملک منتقل کرچکا ہے۔

  • کرپشن اسکینڈل کیس:ملزمان سے ساڑھے تئیس کروڑ روپے وصول کرلئے،ڈی جی ایف آئی اے

    کرپشن اسکینڈل کیس:ملزمان سے ساڑھے تئیس کروڑ روپے وصول کرلئے،ڈی جی ایف آئی اے

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے غالب علی نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کرپشن کے اسکینڈل میں ملزمان سے ساڑھے تئیس کروڑ روپے وصول کر کے ٹی ڈی اے پی کو واپس کر دیئے ہیں۔

    کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 35ارب کے گولڈ اسمگل کیس کے4ملزمان گرفتارکئے ہیں،مزید پیسے کی واپسی کے لئے طریقہ کار بنارہے ہیں۔

    ٹڈاپ میں اربوں کا فراڈ ہواشرم آتی ہے کہ کئی اہم شخصیات گرفتار ہوئیں اورضمانت کروالی گئی،انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے کیلئے نیکی کی قوتوں کو جمع کرنا ہوگا،بدی کی قوتیں مکمل ختم نہیں ہوسکتی، تاہم نیکی کی قوتوں کا ساتھ دینا ہے۔

    غالب علی نے کہا کہ ایف آئی اے جعلی ادویات کیخلاف خصوصی مہم چلائے گی،جبکہ سائبر کرائم کے حوالے سے قانون بن چکے ہیں جس میں سخت سزائیں ہیں تاہم قوانین ابھی اسمبلی سے پاس نہیں ہوئے ہیں۔

    ڈی جی ایف آئی اے کاکہنا تھا کہ پانچ سال میں ایف آئی اے میں کوئی بھرتی نہیں ہوئی،ایک ہفتہ میں بھرتی کا عمل مکمل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر تمام امیگریشن کاؤنٹر کام کریں گے۔

    صدر کاٹی راشد احمد صدیقی کاکہنا تھا کہ تاجروں کو دیئے گئے نوٹسزہراساں کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں،شفاف طریقہ اپنانے کیلئے تاجروں کے ساتھ مشترکہ کمیٹی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے کرپشن23.5کروڑ روپے ٹڈاپ کو واپس دلوائے جوذمہ دارانہ ادارتی عمل ہے۔