Tag: gold

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار  پھر سینکڑوں کا  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 704  روپے کا ہو گیا ہے۔

     دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2311 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی۔

  • سونا سستا ہونے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    سونا سستا ہونے کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ کم ہو گئے ہیں، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18000 روپے ہو گئی ہے، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روہے ہو گئی ہے۔

    عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کمی سے 2055 فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہو گیا تھا، ملک میں فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سونے کا بھاؤ گر گیا، یکمشت بڑی کمی آ گئی

    سونے کا بھاؤ گر گیا، یکمشت بڑی کمی آ گئی

    کراچی: سونے کی قیمت اچانک مزید گر گئی ہے، اور بھاؤ میں یکمشت بڑی کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں یکمشت بڑی کمی آئی ہے، اور سونا مزید 1000 روپے سستا ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جِمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط کا سونا ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 270 روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 2580 روہے ہو گئی ہے۔

    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا، روپیہ استحکام کی جانب گامزن

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 7 ڈالرز کمی سے 1998 فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 1800 روپے کی کمی آئی تھی۔

  • عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

    عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مزید 2 درہم کمی ہوئی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کی قیمت میں 1.75 سے 2.50 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے کے آخر کے مقابلے میں اس ہفتے کے آخر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہو کر 237.25 درہم تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 2 درہم کم ہو کر 220 درہم تک آگئی۔

    21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت پونے 2 درہم کم ہو کر 213 درہم ہوئی ہے جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا سوا دو درہم کمی کے ساتھ 182.5 درہم ہوگیا۔

    زیورات کے ایک شوروم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گولڈ مارکیٹ میں سونے کے زیورات کی طلب میں بہتری آئی ہے، قیمتیں کم ہونے پر لوگوں نے خریداری شروع کی ہے۔ زیورات کی طلب آئندہ ایام میں بڑھنے کی توقع ہے۔

  • عرب امارات میں سونے کے قیمت میں مسلسل کمی

    عرب امارات میں سونے کے قیمت میں مسلسل کمی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت مسلسل گھٹ رہی ہے جس کے بعد سونے کی خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں ساڑھے گیارہ درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سونے کے نرخ مسلسل 3 ہفتے سے کم ہو رہے ہیں، رواں ہفتے کے آخر تک مختلف قیراط کے سونے کی قیمت میں ڈیڑھ تا 2 درہم کمی ہوئی ہے۔

    گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مجموعی کمی ساڑھے 11 درہم ریکارڈ کی گئی ہے۔

    شورومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مسلسل تیسرے ہفتے نرخوں میں کمی کے باعث سونے کے زیورات اور سونے کے سکے خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنی بچت سونے میں محفوظ کرنے کے لیے سکے خرید رہے ہیں جبکہ متعدد نے سونے کے نرخوں میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیورات کی خریداری کی۔

  • کلائیوں پر سونا لپیٹ کر بحرین سے اسمگلنگ کرنے والا بھارتی گرفتار

    کلائیوں پر سونا لپیٹ کر بحرین سے اسمگلنگ کرنے والا بھارتی گرفتار

    نئی دہلی: بحرین سے بھارت سونا اسمگل کرنے والا بھارتی ایئر لائنز کا ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم نے سونا کلائیوں میں لپیٹ کر آستین میں چھپا لیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے ایئرپورٹ پر بھارتی ایئر لائنز کے عملے کے ایک فرد کو بحرین سے سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

    کیبن کریو شافی شرف نے سونا اسمگل کرنے کے لیے اختراعی طریقہ اختیار کیا، بحرین سے آتے ہوئے شافی شرف نے اپنے دونوں بازوؤں کی کلائیوں کے گرد سونا لپیٹ رکھا تھا۔

    کسٹم حکام نے اسے ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا، شافی شرف نے بحرین سے سفر کے دوران اپنے بازوؤں کے گرد 14 سو 87 گرام سونا لپیٹ رکھا تھا۔

    نوجوان کا منصوبہ یہ تھا کہ کلائیوں کے اطراف سونا لپیٹ کر سونے کو اپنی آستین سے ڈھانپ لے، اور کسٹم کلیئرنس کے اس گرین چینل سے گزرے جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہے جن کے پاس کسٹم کلیئرنس کے لیے کوئی سامان نہیں ہوتا۔

    تاہم کسٹمز کمیشن کو پہلے ہی اطلاع مل گئی کہ بھارتی ایئر لائنز کی بحرین سے کوچی کی پرواز کے عملے کا ایک رکن اپنے ساتھ غیر قانونی طور پر سونا لے کر آرہا ہے، اسی اطلاع کی بنیاد پر جنوب مغربی ہندوستان کے کوچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے شافی شرف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے این آئی کی طرف سے جاری ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیع نے کس طرح اپنے بازوؤں میں سونا لپیٹ رکھا ہے۔

    ملزم رات ساڑھے 8 بجے بحرین سے کوچی پہنچا تھا تاہم کسٹم حکام نے تلاشی لے کر اس سے سونا برآمد کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا اور 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے کسٹم کے حفاظتی ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

  • عرب امارات میں سونے کی خریداری میں اچانک اضافہ

    عرب امارات میں سونے کی خریداری میں اچانک اضافہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت مسلسل کم ہورہی ہے جس کے بعد لوگوں میں سونا خریدنے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ امارات کی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل 4 ہفتوں سے سونے کے نرخ کم ہو رہے ہیں، مختلف قیراط کے ایک گرام سونے میں 15.25 درہم تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں شوروم مالکان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں زیورات کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے لیکن سب جگہ اور ہر روز یکساں نہیں ہے۔

    مقامی شہری، مقیم غیر ملکی اور سیاح زیورات کی خریداری اپنے مقاصد کے تحت کر رہے ہیں، سب سے کم سونا مقیم غیر ملکیوں نے خریدا تاہم سیاح زیورات کی سب سے زیادہ خریدار ی کر رہے ہیں۔

    امارات میں کانفرنسوں اور نمائشوں مں شرکت کے لیے آنے والے سونے کے نئے سیٹ خریدنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں، اپنے گھر والوں کے لیے سونے کے زیورات تحفے کے طور پر لے کر جا رہے ہیں۔

    ایک شوروم کے مینیجر نے بتایا کہ سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی صارفین کو زیورات خریدنے کی ترغیب دے رہی ہے، امید ہے آئندہ سونے کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

    24 قیراط ایک گرام سونے کی قمیت 220 درہم ہو گئی ہے، گزشتہ ہفتے کے آخر کے مقابلے میں ایک درہم کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 203.75 درہم، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 197.25 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 169 درہم ہے۔

  • سعودی عرب: کتنا سونا اور رقم ساتھ لے جائی جاسکتی ہے؟

    سعودی عرب: کتنا سونا اور رقم ساتھ لے جائی جاسکتی ہے؟

    ریاض: سعودی حکام نے سعودی عرب سے سونا لے جانے اور لانے کی حد کے حوالے سے وضاحت دی ہے، 60 ہزار ریال سے زیادہ مالیت کا سونا یا نقد رقم لاتے اور لے جاتے وقت اقرار نامہ جمع کروانا ضروری ہوگا۔

    اردو نیوز کے مطابق زکواۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے سعودی عرب سے سونا لے جانے اور لانے کی انتہائی حد کے حوالے سے یاد دہانی کروائی ہے۔

    اتھارٹی کے ٹویٹر پر شہری کی جانب سے پوچھا گیا کہ سعودی عرب آتے جاتے وقت سونا لانے لے جانے کی انتہائی حد کیا ہے۔

    اس کے جواب میں اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 60 ہزار ریال سے زیادہ مالیت کا سونا یا نقد رقم لاتے اور لے جاتے وقت اقرار نامہ جمع کروانا ضروری ہے، ایسا نہ کرنے پر مسافر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی مسافر کے پاس 60 ہزار ریال یا اس کے مساوی مالیت کا سونا ہو تو ایسی صورت میں اسے اقرار نامہ جمع کروانا ہوگا۔

    اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفصیلات دریافت کرنے اور اقرار نامہ فارم حاصل کرنے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

  • مصر میں سونے کا عروسی لباس تیار، لوگوں میں غم و غصہ

    مصر میں سونے کا عروسی لباس تیار، لوگوں میں غم و غصہ

    قاہرہ: مصر میں ایک عروسی لباس تیار کرنے والی کمپنی نے خالص سونے کا عروسی لباس تیار کیا ہے، اس کی تشہیر نے معاشی مشکلات کا شکار لوگوں میں غم و غصہ بھر دیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سونے اور ہیروں سے آراستہ عروسی لباس تیار کرنے والی اسپیشلسٹ کمپنی نے اپنے فیس بک صفحے پر منفرد قیمتی عروسی جوڑے کا اشتہار دے کر پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

    اشتہار میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے خالص سونے کا عروسی لباس تیار کیا ہے، اس کا وزن 9 کلو گرام ہے اور اس کی قیمت 15.7 ملین پاؤنڈز ہے، ہوم ڈیلیوری سروس فری ہے، سب سے پہلے آرڈر پر 10 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

    کمپنی نے صارفین کی توجہ عروسی جوڑے کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ خالص سونے سے تیار کردہ اس لباس کی نمائش ایک میلے میں کی جائے گی۔

    مصری صارفین نے اس اشتہار پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام کمپنی کی اس حرکت کا نوٹس لیں، کمپنی نے عوام کے جذبات مشتعل کیے ہیں، ایسے عالم میں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں مصری پاؤنڈ کی قدر زمین کو چھو رہی ہے، ایسے میں خالص سونے کے عروسی لباس کی تشہیر کسی طور زیب نہیں دیتی۔

    بعض صارفین نے اس واقعے کو ہلکے انداز میں لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس پر برا ماننے والی کوئی بات نہیں کمپنی عروسی لباس کی شکل میں سونا فروخت کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کئی لوگ اپنی بچت محفوظ کرنا چاہتے ہیں، وہ خالص سونے کا عروسی لباس خرید کر اپنی رقم محفوظ کر سکتے ہیں، اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں۔

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    ریاض: سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، گزشتہ 9 ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے، 21 قیراط 1 گرام سونا 184.30 ریال میں فروخت ہوا۔

    24 قیراط 1 گرام سونا جمعرات کو 210.63 ریال میں دستیاب تھا جبکہ 22 قیراط 1 گرام سونے کی قیمت 193.08 ریال رہی۔

    21 قیراط کی 8 گرام کی گنی 1769.28 ریال میں فروخت ہوتی رہی جبکہ 22 قیراط والی 8 گرام کی گنی کی قیمت 1853.53 ریال تھی، 24 قیراط والے بسکٹ کی قیمت 2022.03 ریال رہی۔

    بدھ 6 جولائی کو سونے کی قیمت گزشتہ 9 ماہ کے دوران ریکارڈ حد تک کم ہوگئی تھی، معاشی ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر بڑھ جانے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔