Tag: gold

  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کا اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں سونےکی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار پچاس روپے مہنگا ہوگیا۔

    عالمی منڈی میں فی اونس سونےکےنرخ20ڈالرکے اضافے سے1152ڈالرپرپہنچ جانے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونےکی قیمت میں ایک ہزار50روپے کا مجموعی اضافہ ہوا جس سے ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت46ہزار500روپےہوگئی۔

    دس گرام سونے کے نرخ نوسو روپے بڑھکر 39 ہزار آٹھ سو ستاون روپے رہے۔

  • سونے کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر

    سونے کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر

    کراچی: سونے کی قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے جب کہ ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس تقریباً 12 ڈالرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کا اثرسونے کے بھاؤ پربھی دکھائی دے رہا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جس کا اثر مقامی منڈی میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں سونا فروخت کرنا ہے جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کے ابتدائی کاروبار میں اس کی قیمت میں 4 فیصد تک کی کمی دیکھنے میں آئی۔

    واضح رہے کہ عام طور پر سرمایہ کارغیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث سونا خریدتے ہیں لیکن اب اس امید کے بعد کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا تو سرمایہ کاروں نے امریکی ڈالر کا رخ کرلیا ہے۔

  • حیدری مارکیٹ: سنارکی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی

    حیدری مارکیٹ: سنارکی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی

    کراچی :ڈاکو دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر با آسانی فرار، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ میں سنار کی دکا ن سے چار ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہوتے ہی دکانداروں کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا، دکان میں موجود افراد کو زدوکوب کرکے بٹھادیا۔

    اس دوران ڈاکوؤں نے شو کیس میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کی مالیت کا سونا اور زیورات لوٹ لیا۔ دکانداروں نے  پولیس کو بتایا کہ دو مرد اور دو خواتین ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اورلوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ تاہم کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونا تئیس ڈالرپاکستان میں فی تولہ ساڑھےآٹھ سو روپےمہنگاہوگیا۔

    عالمی سطح پربڑی کرنسیوں کی گرتی قدرکےباعث سب کی نظریں سونے پرلگ گئی ہیں اور عالمی سرمایہ کاروں کا رخ سونےکی طرف ہوگیاہے۔

    انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونا23ڈالرمزید مہنگاہوگیا، جس سےعالمی منڈی میں فی اُونس سونےکےریٹ 1280ڈالرکی سطح پرجاپہنچا ہے، اسی طرح پاکستان میں بھی ہفتےکو سونےکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونا850 روپے مہنگاہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت 48950 روپےہوگئی ہے۔۔دس گرام سونےکے بھائو 729روپے بڑھکر 41957روپےہوگئے،پندرہ روز میں عالمی منڈی میں فی اُونس سونا 80ڈالر مہنگاہوچکاہےجبکہ پاکستان میں 15روز میں فی تولہ سونےکی قیمت 2ہزار روپےبڑھ چکی ہے۔

  • سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنے لگی

    سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنے لگی

    کراچی: سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنےلگی، فی تولہ سونا ساڑھےچار سو روپے اور ڈالر سولہ پیسےمہنگا ہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں فی اُونس سونا چوبیس ڈالر مہنگا ہونے سے 1250 ڈالر سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث پاکستان میں بھی سونےکی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا۔

    جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپےبڑھ کر 47850 روپےہوگئی، سناروں کی تنظیم کے مطابق دس گرام سونےکےبھائو 386 روپےکےاضافےسے اکتالیس ہزارچودہ روپےرہے۔

    جمعرات کو کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالرکی قدر اور طلب بھی بڑھتےدیکھی گئی، کرنسی ڈیلرزکےمطابق انٹر بینک میں بینکوں کے مابین لین دین میں ڈالر سولہ پیسےمہنگاہوکر سو روپےاُناسی پیسےکاجبکہ عوام کیلئےاُوپن مارکیٹ میں 101 روپےتیس پیسےکاہوگیا۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونے کی قیمت چودہ ڈالرگرگئی، پاکستان میں فی تولہ سونا چار سو روپےفی تولہ سستا ہوگیا۔

    عالمی منڈی میں فی اُونس سونے کی قیمت چودہ ڈالر گرکر گیارہ سو بیاسی ڈالر پر آجانے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت چار سو روپےکی کمی سے47 ہزار تین سو روپے پر آگئی۔۔اسی طرح دس گرام سونے کے دام 343 روپے کم ہوکر 40 ہزار پانچ سو بیالیس روپے ہوگئے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونےکےنرخ پھر بارہ سوڈالر سےتجاوزکرجانے کےبعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپےکا اضافہ ہوا۔

    جس سےملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت سینتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی۔۔اسی طرح دس گرام سونے کے دام ایک سو اُنتیس روپے بڑھکر چالیس ہزار نو سو اکہتر روپے ہوگئے۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں فی اُونس سونا پھر 1200 ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جو پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ بنا۔

  • کرنسی مارکیٹس میں ڈالرمہنگا، سونا سستا ہوگیا

    کرنسی مارکیٹس میں ڈالرمہنگا، سونا سستا ہوگیا

    کراچی: کرنسی مارکیٹس میں ڈالر مزید مہنگا،قیمت پھر ایک سو دو روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ سونا تین سو روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

    یورپ سےترسیلات زر میں پچیس فیصد کمی آنے سےکرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی سپلائی میں کمی جبکہ طلب میں اضافہ دیکھا گیا، کرنسی ڈیلرز کےمطابق پائونڈ اور یورو کی قیمت کم ہونےکے بعد پاکستانیوں نے زرمبادلہ بھیجنےمیں کمی کردی ہے۔

    پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر پینتالیس پیسے بڑھکر ایک سو دو روپے بیس پیسے پر بند ہوئی جبکہ اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 102روپے60 پیسےمیں فروخت کیاگیا، ادھر عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونےکےباوجود پاکستان میں فی تولہ قیمت تین سو روپےکم ہوکر 47450 روپے پرآگئی۔

  • عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں ڈالر مہنگا ہوگیا

    عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں ڈالر مہنگا ہوگیا

    کراچی: پاکستان میں سونےکی بڑھتی درآمد ڈالر سستا ہونےکی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔ ملک میں ڈالر پھرایک سو دو روپےکا ہوگیا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کےصدر ملک بوستان کے مطابق سونے کےدرآمدکنندگان کی جانب سےڈالرزکی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ عالمی سطح پر سونا سستا ہونےکےبعدپاکستان میں سونےکی درآمدکا بڑھ جانا ہے۔

    اسی باعث جمعرات کو ایک دن کی تعطیل کےبعد ترسیلات زرکی آمدکےباوجود اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرایک بار پھرایک سودوروپےکاہوگیاجبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر صرف دس پیسےکم ہوکر ایک سو ایک روپےستر پیسے پر بندہوئی ہے۔

  • پاکستان میں سونا اور ڈالر پھر مہنگے ہوگئے

    پاکستان میں سونا اور ڈالر پھر مہنگے ہوگئے

    کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں پانچ سو روپےکا اضافہ، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر بیس پیسےمہنگاہوگیا۔

    عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونےکےباعث پاکستان میں بھی سونےکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرمیں فی تولہ سونےکی قیمت پانچ سو روپےبڑھکرسینتالیس ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح دس گرام سونے کے دام چار سو اٹھائیس روپے کے اضافےسےچالیس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہوگئے۔

    ادھر سپلائی میں کمی کےباعث کرنسی مارکیٹس میں ڈالرکی قدر پھر بڑھتےدیکھی گئی۔۔انٹر بینک میں ڈالر بیس پیسےمہنگا ہوکر ایک سو ایک روپےاسسی پیسے پر بندہوا جبکہ اُوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام کیلئےڈالر ایک سو دو روپےکا ہوگیا۔