Tag: goldberg

  • پروفیشنل ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ پاکستان آنے کے خواہشمند

    پروفیشنل ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ پاکستان آنے کے خواہشمند

    اسلام آباد : پروفیشنل ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے اور کہا کہ دورہ پاکستان ممکن ہواتو میرے لیے فخر کی بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پروفیشنل ریسلنگ کے بادشاہ گولڈ برگ نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈبلیو ای کے آفیشلز سے رابطے میں ہوں پاکستان کا دورہ ممکن ہوسکا تو میرے لئے فخر کی بات ہوگی۔

    گولڈ برگ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ورلڈ چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال اگست میں غیر ملکی کرکٹرز، ہاکی پلیئرز کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہلک ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔


    مزید پڑھیں : ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار


    پاکستان کے پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ کا کہنا تھا کہ گولڈ برگ، ہلک ہوگن، رے مسٹیریو اور ویڈ بیرٹ سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے ہیں اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر بھی دستخط ہوجائیں گے۔

    خیال رہے کہ گولڈ برگ کے مداحوں کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد موجود ہے۔


    مزید پڑھیں :  گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو منٹوں میں پچھاڑ دیا


    سال 2016 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سروائیور سیریز میں روایتی حریف گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو منٹوں میں شکست کا مزہ چکھایا تھا ، جس پر کانٹے دار مقابلے کی توقع رکھنے والے شائقین ششدر رہ گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ریسل مینیا، گولڈ برگ اور لیسنر میں لفظی جنگ جاری

    ریسل مینیا، گولڈ برگ اور لیسنر میں لفظی جنگ جاری

    فلوریڈا: ریسل مانیا 33 میں 2 اپریل کو دو بڑے مقابلے ہوں گے، انڈر ٹیکر رنگ میں رومن رینز سے مقابلے کے لیے تیار ہیں جبکہ گولڈ برگ ایک بار پھر بروک لیسنر کو پچھاڑنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریسل مانیا کو 1991ء میں انڈر ٹیکر کی جیت کے بعد ریسل مانیا کا نام دیا گیا، ریسل مانیا کے مقابلوں میں انڈر ٹیکر کو صرف ایک بار 2014ء میں بروک لینسر کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جبکہ 22 میں وہ فاتح قرار پائے۔

    گولڈ برگ اور لیسنر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہوچکی ہے، گولڈ برگ نے لیسنر کو پھر کہہ ڈالا کے تم میرے سامنے رنگ میں زیادہ دیر ٹک نہیں پاؤں گے دوسری جانب بروک بھی کسی سے پیچھے نہیں انہوں نے بھی برگ کو سخت مقابلے کا کہہ دیا۔

    ریسل مانیا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے اب کچھ دن کی دوری پر ہے انڈر ٹیکر اور رومن رینز، کرس جیریکو، کیون اونز، رینڈی اورٹن، رومن رینز اور انڈر ٹیکر دو دو ہاتھ کرنے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

    wwe-post-4

    ٹرپل ایچ اور سیٹھ رولنز میں بھی ان بن نظر آنے لگی ہے امید ہے کہ جلد ہی ٹرپل ایچ کی بھی رنگ میں رولنز کی فائٹ کے ساتھ واپسی ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ ڈیڈ مین نے شان مائیکل کو ریسل مانیا میں ہی شکست دے کر ان کے کیریئر کا اختتام کردیا تھا، یہی نہیں ٹرپل ایچ، اسٹنگ، ہٹ مین ہاٹ بھی انڈر ٹیکر کے سامنے ٹک نہ پائے۔

    گزشتہ روز جب رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو را میں جب رومن رینز روایتی حریف اسٹرومین کو پچھاڑنے میں مصروف تھے تب اچانک انڈر ٹیکر رنگ میں نمودار ہوئے اور رومن رینز کی طرف دیکھتے ہوئے اسٹرومین پر حملہ کرکے ان کو رنگ سے باہر پھینک دیا، پھر رومن رینز کی طرف دیکھا ہی تھا کہ سپر مین پنچ کے نام سے مشہور رینز نے ڈیڈ مین کو رنگ میں گرا دیا۔

    رومن رینز نے ڈیڈ مین سے فائٹ سے قبل ہی ورک آؤٹ شروع کردیا، کچھ عرصہ قبل مائیکل اور انڈر ٹیکر کی فائٹ میں شان مائیکل نے ڈیڈ مین کو ٹف ٹائم دیا تھا، مذکورہ مقابلہ تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا تھا، دیکھنا یہ ہے کہ رومن رینز انڈر ٹیکر کے ساتھ رنگ میں کتنی دیر ٹک پائیں گے۔

    یاد رہے کہ شان مائیکل رومن رینز کی انڈر ٹیکر سے مقابلے کی خبر سنتے ہی رنگ میں آئے اور رومن رینز کو سمجھانے کی کوشش کی مگر رینز نے شان مائیکل کی بات کوسنی ان سنی کرتے ہوئے انہیں ڈیڈ مین سے ہارنے اور کیریئر کے اختتام کا طعنہ دے ڈالا۔

     

    دیکھنا یہ ہے کہ کیا انڈر ٹیکر کو رومن رینز شکست دے کر ان کے کیریئر کا اختتام کر پائیں گے؟ یا انڈر ٹیکر ہی 24-2 کی وکٹری کے ساتھ سرخ رو ہوجائیں گے۔

    انڈر ٹیکر ریسل مانیا میں 22 مقابلے کے فاتح ہیں

    خیال رہے کہ انڈر ٹیکر ریسل مانیا میں 22 مقابلے جیت چکے ہیں جبکہ انہیں صرف ایک بار بروک لیسنر کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا تھا ان کے مقابلے میں اب تک بروک لیسنر، شان مائیکل، ہٹ مین ہاٹ، اسٹنگ، اسٹون کولڈ اسٹیون آسٹن، کرٹ ایننگل، کرس جیریکو وغیرہ آچکے ہیں۔

    wwe-post-2