Tag: golden globe award

  • امریکی ریاست لاس انجلس میں سجا گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ

    امریکی ریاست لاس انجلس میں سجا گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ

    لاس انجلس: امریکی ریاست لاس انجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ سجایا گیا،جہاں ہالی ووڈ فلم نگری سے آئے ستاروں نے تقریب کی رونقیں دوبالا کردیں، سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ ’بوائے ہوڈ ‘ نے جیت لیا۔

    لاس اینجلس کے بیورلے ہلٹن ہوٹل پر ستاروں کا جھرمٹ چھا گیا، ہالی وڈ کے بہترین فلمی ستارے جب گولڈن گلوب ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اترے تو سب دیکھتے ہی رہ گئے۔ حسیناؤں کی قاتل اداو ں اور چمکتے دمکتے اسٹائلش گاؤنز نے سب کے دل جیت لئیے، ایوارڈ تقریب میں بہترین فلم کا ایوارڈ ’’بوائے ہوڈ ‘‘ کے نام ہوا ۔

    دی تھیوری آف ایوری تھنگ کے ایڈی ریڈ مین بہترین اداکار قرار پائے، سٹیل الائس کی جولیانے مور نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا، سال کی بہترین انیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ ’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو ‘نے جیتا، جبکہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس پر جارج کالونی کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

  • جارج کلونی کو گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا

    جارج کلونی کو گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا

    ہالی وڈ اسٹارجارج کلونی کو ان کے آن اورآف سکرین خدمات پر گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔

    ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن جو اس ایوارڈ کا فیصلہ کرتی ہے اس کا کہنا ہے کہ جارج کلونی کو منتخب کرنے کی وجہ انسانیت کےلئےان کی خدمات کا اعتراف ہے،خاص طور پر دارفور میں قتل عام کے خلاف آواز اٹھانا یہ ایوارڈ ایسی مشہور شخصیت کو دیا جاتا ہے جس نے انٹرٹینمنٹ صنعت پراثرات مرتب کئے ہوں اورجارج کلونی کو یہ اعزاز دینے کے لیے تقریب گیارہ جنوری کو ہوگی۔

    53 سالہ کلونی جلد لبنانی نژاد برطانوی شہری امل علام الدین سےشادی کرنےوالے ہیں جبکہ وہ اب تک تین بار گولڈن گلوبز ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں اور چار بار فلموں اور مقبول ڈرامے ای آر کے لیے نامزد بھی کئےجا چکے ہیں۔