Tag: golden globe awards

  • ٹام کروز نے  گولڈن گلوب ایوارڈز  واپس کر دئیے

    ٹام کروز نے گولڈن گلوب ایوارڈز واپس کر دئیے

    لاس اینجلس : ہالی وڈ کے ہیرو ٹام کروز نے گولڈن گلوب کمیٹی میں اصلاحات نہ ہونے پر احتجاجاً اپنے ایوارڈز واپس کردیئے، ٹام کروز نے بہترین اداکاری پر تین ایواڈز جیتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے ہیرو ٹام کروز نے آسکر کے بعد دنیا کے دوسرے معتبر ترین ایوارڈز گولڈن گلوب انتظامیہ کی جانب سے کمیٹی میں اصلاحات نہ کیے جانے کے بعد احتجاجاً اپنے تین ایوارڈز تنظیم کو واپس کردیے۔

    ٹام کروز نے واپس کیے گئے ایوارڈز 1990 سے 2000 تک جیتے تھے، انھوں پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ 1990 میں دوسرا بہترین اداکار کا ایوارڈ 1997 اور تیسرا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنی 2000 کی فلم (میگنولیا) پر جیتا تھا۔

    دوسری جانب امریکی ٹی وی نیٹ ورک نے بھی اصلاحات نہ ہونے تک گولڈن گلوب ایوارڈز کی آئندہ سال کی تقریب کو ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ گولڈن گلوب ایوارڈز منعقد کرنے والی تنظیم اصلاحات کے لیے پرعزم ہے مگر تنظیم میں اصلاحات میں کافی وقت درکار ہے تاہم جب تک مکمل اصلاحات نہیں ہوتی، گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو 2022 میں نشر نہیں کیا جائے گا۔

    نیٹ ورک کے مطابق مکمل اصلاحات ہونے کے بعد ہی 2023 کے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو نشر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر 2022 کے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو بھی تنازع کے بعد ملتوی کیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں برس فروری میں امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بعض بڑے پروڈکشن اداروں کے تنظیم سے قریبی تعلقات ایوارڈز کی نامزدگیاں اور ایوارڈز دینے کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جہاں تنظیم سازی کے معاملات میں جہاں رنگ و نسل کی کمی ہے، وہیں تنظیم میں اخلاقی اور پیشہ ورانہ امتیازی سلوک بھی ہوتا ہے۔

    بعد ازاں گولڈن گلوب ایوارڈز منعقد کرنے والی تنظیم ولی وڈ فورین پریس ایسوسی ایشن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحات کا اعلان کیا اور کہا کہ نئی اصلاحات کے مطابق اب سیاہ فام افراد کو بھی رکن بنایا جائے گا۔

  • گولڈن گلوب ایوارڈز، سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ ‘دی ریوننٹ‘ نے جیت لیا

    گولڈن گلوب ایوارڈز، سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ ‘دی ریوننٹ‘ نے جیت لیا

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ سجا، جہاں ہالی ووڈ فلم نگری سے آئے ستاروں نے تقریب کی رونقیں دوبالا کردیں، سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ ‘دی ریوننٹ‘ نے جیت لیا۔

    تہتر ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب بیولری ہلز میں سجی، جہاں ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں کی آمد نے دھوم مچادی، گولڈن گلوب ایوارڈ میں دی ریوننٹ بہترین ڈرامہ فلم قرار پائی۔

    اسی فلم میں بہترین اداکاری پر لیونارڈو دی کیپریو کو ایوارڈ سے نوازا گیا، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم روم کی ہیروئن بری لارسن کے نام ہوا۔

    دی مارشین نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیتا۔

    بہترین کامیڈی اداکارہ کا ایوارڈ جینیفر لارنس نے اپنے نام کیا۔

    بہترین معاون ادکارہ کا ایوارڈ کیٹ ونسلیٹ کو فلم اسٹیو جابز اور فلم کریڈ کیلئے سلوسٹرسلون کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

    بہترین اینیمیٹڈ فلم کا اعزاز ان سائیڈ آوٹ لے اڑی۔