Tag: Golden Visa

  • متحدہ عرب امارات کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے بڑی پیشکش

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے بڑی پیشکش

    متحدہ عرب امارات نے دنیا کے باصلاحیت افراد کو راغب کرنے کے لیے شہریت اور گولڈن ویزا کی پیشکش کی ہے، اس فیصلے کا مقصد یو اے ای کی معاشی ترقی کو مزید تقویت دینا ہے۔

    اس حوالے سے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزبیشن (جی ٹیکس گلوبل ) کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں باصلاحیت لوگوں کو راغب کرنا پہلے کے مقابلے میں کافی آسان ہوگیا ہے کیونکہ ہم نے اس ضمن میں طویل مدتی رہائش کیلئے گولڈن ویزا اور ہنرمند افراد کو شہریت دینے جیسے اہم اقدامات کیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں، طلباء، پیشہ ور افراد اور کاروباری شخصیات کے لیے 10سالہ ویزے اور 5 سالہ ویزوں جیسے کئی طویل مدتی رہائش کے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر (اے آر ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل فیصل البنائی نے کہا کہ کئی باصلاحیت افراد کو گولڈن ویزا دیا گیا ہے اور ان میں سے کچھ کو امارات کی شہریت بھی دی گئی ہے۔

    فیصل البنائی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات بہترین اور باصلاحیت افراد کے ساتھ تعاون کرنے اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کیلئے شراکت داری کر رہا ہے۔ ہم اپنی ٹیکنالوجی بھی بنا رہے ہیں، ہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان میں مزید ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل متحدہ عرب امارت نے کچھ ممالک کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں غلطی پرکوئی چھُوٹ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنے والے پاکستانیوں کے پاس اصل ڈگری ہونی چاہیے، ڈگری ایچ ای سی اور وزارتِ خارجہ سے تصدیق شدہ ہونی چاہیے کیونکہ جعلی ڈگری پر نہ صرف ویزہ منسوخ ہوگا بلکہ پابندی بھی لگے گی۔ ؎

  • اداکار رجنی کانت کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    اداکار رجنی کانت کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    ابو ظہبی: جنوبی بھارتی فلموں کے شہنشاہ رجنی کانت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

    ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار رجنی کانت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے ذریعے اداکار کے مداحوں کو اس بڑی خبر سے آگاہ کیا گیا۔

    رجنی کانت گولڈ ویزا ملنے پر ابوظہبی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور ابوظہبی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ گولڈن ویزے کے ذریعے امارات میں لمبے عرصے کیلئے قیام، ملازمت اور پڑھائی کی اجازت مل جاتی ہے اور اس میں دیگر سہولیات بھی ہوتی ہیں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=y6ztPN4KDR8

  • آسٹریلیا: ہنرمند تارکین وطن کے لیے خوش خبری

    آسٹریلیا: ہنرمند تارکین وطن کے لیے خوش خبری

    کینبرا: آسٹریلیا نے دولت مند سرمایہ کاروں کے لیے ’گولڈن ویزا‘ اسکیم ختم کر دی ہے، اس کی بجائے اب زیادہ سے زیادہ ہنرمند کارکنوں کو ویزے دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے دولت مند سرمایہ کاروں کے لیے ’گولڈن ویزا‘ اسکیم کو ختم کر دیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی امیر سرمایہ کاروں کو آسٹریلیا میں رہنے کا حق دے دیا گیا تھا۔

    آسٹریلیا نے یہ اسکیم غیر ملکی کاروباروں کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا، تاہم حکومت نے دیکھا کہ یہ اسکیم خراب معاشی نتائج فراہم کر رہی ہے، تو اب اسے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ناقدین اس پر طویل عرصے سے تنقید کرتے آ رہے ہیں کہ اسکیم کو بدعنوان اہلکار غیر قانونی فنڈز ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    2012 سے اب تک اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں اہم سرمایہ کار ویزے (SIV) دیے جا چکے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 85 فی صد کامیاب درخواست دہندگان چین سے آئے، امیدواروں کو اسکیم کے تحت آسٹریلیا میں 5 ملین آسٹریلوی ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنی پڑی۔ متعدد جائزوں کے بعد حکومت نے پایا کہ یہ اسکیم اپنے بنیادی مقاصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    اب اس کی جگہ زیادہ ہنر مند تارکین وطن کے لیے مزید ویزے نکالنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

  • برطانیہ کا گولڈن ویزا اور شہریت سے متعلق اہم فیصلہ

    برطانیہ کا گولڈن ویزا اور شہریت سے متعلق اہم فیصلہ

    برطانیہ کی جانب سے گولڈن ویزا پاتھ وے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے تین متبادل ویزا پیش کئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں ٹائر 1 سرمایہ کاری کا ویزا، جسے کبھی کبھی ”گولڈن ویزا”کہا جاتا ہے، یہ ویزہ روس- یوکرین جنگ سے متاثر ہونے والے ویزوں میں شامل تھا، ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے اسے اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    برطانیہ انویسٹمنٹ ویزا، جس کی درجہ بندی ٹائر 1 ویزا کے طور پر کی گئی ہے، ان متمول افراد کو دیا جاتا ہے جو برطانیہ میں کم از کم £2 ملین کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    جتنی جلدی کوئی فرد تصفیہ کے لیے درخواست دیتا ہے اور پھر برطانوی شہریت حاصل کرتا ہے، اتنی ہی زیادہ رقم اس نے لگائی ہوگی۔ یہ برطانیہ میں استعمال ہونے والے پوائنٹس سسٹم کا ایک جزو ہے۔

    اسکیل اپ کمپنیاں، جو تیزی سے توسیع کا سامنا کر رہی ہیں، کو درج ذیل معیارات کو پورا کرنا ضروری ہے:

    آمدنی یا ملازمت کے لحاظ سے 20% سے زیادہ کی اوسط سالانہ شرح نمو کے ساتھ سہ سالہ مدت اور تین سال کی مدت کے آغاز میں کم از کم 10 ملازمین ہونے چاہئیں۔

    آپ کو برطانیہ میں اپنے خاندان کے ساتھ پانچ سال تک رہنے کی اجازت ہے۔ برطانیہ میں پانچ سالہ رہائش مکمل کرنے پر، افراد مستقل آبادکاری کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوتے ہیں۔

    کینیڈا کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ؟

    یوکے انوویٹر ویزا اکثر تجربہ کار کاروباری افراد کے لیے نامزد کیا جاتا ہے جو برطانیہ میں کاروبار قائم کرنا چاہتے ہیں۔

    یوکے ویزا پروگرام کا بنیادی مقصد اعلیٰ ہنر مند اور تجربہ کار افراد کے ساتھ ساتھ تعلیمی اشرافیہ کو برطانیہ میں راغب کرنے کے طریقہ کار کو ہموار کرکے جدت کو فروغ دینا ہے۔

  • صبا قمر کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    صبا قمر کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کو یو اے ای کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔

    اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، صبا قمرنے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اور انھیں کام کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی وی ڈراموں میں شان دار اداکاری کر کے پاکستان اور بیرون ملک اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ پاکستانی شوبز انڈسٹری رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    پاکستانی ڈراموں کی سپر اسٹار صبا قمر چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے تک بھرپور اداکاری کی صلاحیتیں دکھاتی آئی ہیں، صبا قمر کے مطابق انھیں متعدد بار بولی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی لیکن انھوں نے اسے ٹھکرا دیا، ان میں سیف علی خان کے ساتھ فلم ’’لو آج کل‘‘ ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ’’دلی 6‘‘ اور ایکتا کپور کی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش شامل ہیں۔

  • تھائی لینڈ میں گولڈن ویزا اسکیم متعارف

    تھائی لینڈ میں گولڈن ویزا اسکیم متعارف

    بینکاک: تھائی لینڈ نے دولت مند افراد کے لیے گولڈن ویزا اسکیم سہولت متعارف کروا دی، اسکیم کے تحت 10 سال کا ویزا حاصل کیا جاسکے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی نئی ویزا اسکیم میں غیر ملکی پروفیشنلز کو تھائی لینڈ سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسی شخص کو بینک اکاؤنٹ میں اچھا خاصا سرمایہ دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

    تھائی لینڈ کی اسکیم کے تحت امیر غیر ملکیوں کو 10 سال کا گولڈن ویزا جاری کیا جائے گا، ابتدائی طور پر یہ ویزا بقول تھائی گورنمنٹ ورک فرام تھائی لینڈ کے نام سے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں سے وابستہ افراد کو دیے جائیں گے۔

    حکومتی منصوبے کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے اگلے 10 برسوں میں مقامی اقتصادیات کو 26 ارب یورو کے برابر فائدہ پہنچے گا۔

    تھائی لینڈ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکریٹری جنرل ناریت تھیرڈسٹیراسکڈی کا کہنا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق اس ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے کم از کم 50 فیصد شہریوں کا تعلق یورپ سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ پہلے ہی یورپی شہریوں کی ایک پسندیدہ منزل ہے، اس مہم کے آغاز سے پہلے ہی جس انداز کی دلچسپی ہمیں یورپی افراد کی جانب سے دکھائی دے رہی ہے، وہ بتاتی ہے کہ لانچ کے بعد یہ مزید افراد کے لیے ایک معروف اسکیم بن جائے گی۔

    نئی طویل ویزا اسکیم کے تحت 4 مختلف کیٹیگریز میں غیر ملکیوں کو یکم ستمبر سے ورک ویزے دیے جا رہے ہیں۔

    اس کے لیے کسی شخص کو ایک ملین ڈالر کے اثاثے اور سالانہ تنخواہ 80 ہزار ڈالر دکھانا ہو گی۔ گو کہ مختلف گروپس میں ان ضوابط میں معمولی فرق بھی ہے تاہم تھائی حکومت ملک کے لیے ضروری شعبوں میں درکار انتہائی ہنر یافتہ پیشہ ور افراد کے لیے یہ راہ کھول رہی ہے۔

    ورک فرام تھائی لینڈ پروفیشنلز کیٹیگری میں درخواست گزار کو ٹیکنالوجی سیکٹر کی کسی ایسی کمپنی کی ملازمت دکھانا ہوگی، جس نے پچھلے 3 برسوں میں کم از کم 150 ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہو۔

    امیر عالمی شہری کیٹیگری میں شامل افراد کو درخواست دینے کے لیے تھائی معیشت میں کم از کم 5 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، جو وہ بانڈز یا جائیداد خریدنے کی صورت میں کر سکتے ہیں۔

    ہائیلی اسکلڈ پروفیشنلز کیٹیگری میں درخواست دینے والوں کے لیے 17 فیصد ٹیکس کی خصوصی شرح رکھی گئی ہے، جب اس وقت 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر یا زائد سالانہ تنخواہ لینے والوں پر یہ ٹیکس 35 فیصد ہے۔

    یہ ویزا 10 سال کے لیے ہوگا اور اس کی تجدید بھی ممکن ہوگی، جبکہ اس کے حامل افراد کو تھائی لینڈ میں کام کی اجازت ہوگی۔

  • ابوظبی کا گولڈن ویزا کیسے ملے گا ؟

    ابوظبی کا گولڈن ویزا کیسے ملے گا ؟

    ابوظبی میں حکومت نے ڈاکٹرز کیلئے ایک وی آئی پی پیکج جاری کیا ہے جس کے تحت انہیں گولڈن ویزے کے حصول میں آسانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    اس سلسلے میں حکومت ابوظبی کے محکمہ صحت ، ڈی او ایچ اور ابوظہبی ریزیدنٹس آفس ، اے ڈی آر او نے ڈاکٹرز کو بااختیار بنانے میں مدد کیلئے نئے پیکجز کا اجراء کردیا جس سے انہیں ابوظہبی میں گولڈن ویزا کے لئے زیادہ سہولت و آسانی کے ساتھ درخواست دینے کا موقع میسر آئے گا۔

    اس نئے طریقہ کار کے تحت محکمہ صحت کے نامزد ڈاکٹرز کو یاس تسھیل مرکز برائے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے ذریعے گولڈن ویزا حاصل کرنے میں وی آئی پی پیکج کی پیشکش ہوگی۔

    یہ مرکز گولڈن ویزا پراسیسنگ کیلئے خصوصی طور پر نامزد ہے، اس وی آئی پی پیکج کیلئے 4 ہزار درہم فیس رکھی گئی ہے جس میں اضافی سہولیات جیسا کہ امارات آئی ڈی ، پاسپورٹ پک اپ اینڈ ڈراپ آف اور زیر کفیل افراد کیلئے ویزا ہولڈ سروسز بھی شامل ہیں۔

    اس فیس میں درخواست ، اسٹیٹس کی تبدیلی ، ویزا اسٹیمپنگ اور تسھیل پروسیسنگ کے اخراجات بھی شامل کیئے گئے ہیں، مزید دو غیر وی آئی پی پیکجز بھی دستیاب ہیں۔

    پہلے میں فیس 3470 درہم جو وائر ٹرانسفر کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور دوسرے کی فیس 3547 درہم ہے جسے آن لائن پیمنٹ سے انجام دیا جاسکتا ہے، ان تمام پیکجز کی فیسز میں جو اخراجات شامل نہیں ان میں موجودہ ویزا کی منسوخی اور طبی جائزہ فیس شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ہر گھرانے کے رکن کی گولڈں ویزا درخواست پر ایسی ہی الگ الگ فیس لاگو ہوگی، غیر وی آئی پی پیکج کیلئے درخواست کو شہریت و شناخت کی قومی اتھارٹی کے زریعے ica.gov.ae پر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

    محکمہ صحت میں ای ڈی برائے ہیلتھ کیئر ورک فورس ڈاکٹر راشد السویدی کا کہنا ہے کہ امارت میں ڈاکٹرز کی مزید بھلائی اور سہولت کی خاطر اور انہیں مزید بااختیار بنانے کیلئے ابوظہبی ریزڈنٹس آفس کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔

    ڈاکٹرز کیلئے ان نئے پیکجز کا اجراء مشترکا عزم کا اظہار ہے تاکہ بہترین عالمی معیار کے مطابق معاشرے اور سماج کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے، مزید ڈاکٹرز کو ابوظبی میں راغب کرکے امارت میں صحت شعبے کو مزید جدید و بہترین بنایا جارہا ہے۔

    اے ڈی ڈی ای ڈی میں ایگزیکٹو افیئرز آفس کے ای ڈی سامح القبیسی کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا مقصد ابوظہبی کو رہنے ، کام کرنے اور بڑھنے کیلئے دنیا کا بہترین مقام بنانا ہے۔

    ابوظبی محکمہ صحت کے ساتھ اس پروگرام میں یہ پیشرفت قابل مسرت و ستائش ہے جوکہ ڈاکٹرز کو ابوظہبی میں اپنا کیئریر کامیاب ترین بنانے میں معاون ہوگا۔

    گولڈن ویزا کا اجراء ابوظبی کو دنیا بھر سے مہارت ، قابلیت اور سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کی خاطر دستیاب کیا گیا ہے اور اس کے کامیاب درخواست گزارو کو دس برس تک کا ویزا فراہم کیا جاتا ہے۔

    اس ویزا کے حامل افراد بغیر مقامی سپانسر کے یہاں پڑھ سکتے ہیں ، کام کرسکتے اور رہ سکتے ہیں۔اس ویزا کے اجراء سے ابوظہبی کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی امکانات کو بھی فروغ ملا ہے۔

    تمام گولڈن ویزا کے درخواست گزاروں کو یاس تسھیل مرکز میں درخواست فارم کے ساتھ ادائیگی کا ثبوت [email protected] پر دینا ہوتا ہے جس سے انہیں مرکز میں آنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔ اسکی فیس کو یاس تسھل کی ویب سائیٹ پر آن لائن بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔

    درخواست وصولی کے ساتھ مرکز کی جانب سے محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ کیا جاتا ہے اور تمام درکار معلومات اکھٹی کرکے انکا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    نئے معاہدہ کے تحت اب ڈاکٹرز کو محکمہ صحت سے رابطہ کرکے ایسے دستاویز لینے کی ضرورت نہیں ہے، درخواست پر پروسیسنگ کا عمل تقریبا دو ہفتوں میں انجام دے دیا جاتا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: گولڈن ویزا اسٹیٹس کے بارے میں جاننے کے لیے سہولت متعارف

    متحدہ عرب امارات: گولڈن ویزا اسٹیٹس کے بارے میں جاننے کے لیے سہولت متعارف

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے طالب علموں کے گولڈن ویزا اسٹیٹس کے بارے میں جاننے کے لیے ویب ٹول متعارف کروا دیا۔

    اماراتی ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی ریزیڈنٹس آفس نے امارات میں ہائی سکول طلبا کے والدین کے لیے نیا ویب ٹول شروع کردیا جس سے انہیں اس امر کی تصدیق ہو پائے گی کہ ان کا بچہ اسٹوڈنٹ گولڈن ویزا کے لیے منتخب ہوگیا ہے۔

    اے ڈی آر او کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس نئی ویب سائٹ کا اجرا، امارات اسکولز اسٹیبلشمنٹ، ای ایس ای کے اس اعلان کے پس منظر میں ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ کہ ملک میں غیر معمولی صلاحیت کے حامل 2 ہزار 36 طلبا جن میں 950 ابوظہبی کے ہیں، نے گولڈن ویزا کے لیے اہلیت ثابت کردی ہے۔

    ای ایس ای کے مطابق ملک کی وزارت تعلیم کے نصاب کے فائنل امتحان میں 95 فیصد یا اس سے زائد شرح سے نمبر لینے والے طلبا اسٹوڈنٹ گولڈن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    اسی طرح اے ڈی آر او نے قابل رسائی و آسان ویب ٹول ترتیب دیا ہے تاکہ بچوں کے والدین کو معلومات تک رہنمائی کے دوران ان کے خاندانوں کی پرائیویسی بھی رہے۔