Tag: golf ball

  • گولف کھیلتے ہوئے گیند مگر مچھ کے منہ میں چلی گئی

    گولف کھیلتے ہوئے گیند مگر مچھ کے منہ میں چلی گئی

    امریکا میں ایک شخص گولف کھیلتے ہوئے حیران و پریشان رہ گیا جب گیند ایک مگر مچھ کے منہ میں چلی گئی، مگر مچھ گیند لے کر واپس پانی میں اتر گیا۔

    یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے پیلکن ساؤنڈ گولف کلب میں پیش آیا جہاں مارک گولڈ اسٹین نامی شخص گولف کھیل رہا تھا۔

    ایک شاٹ کھیلتے ہوئے گیند قریب موجود تالاب کے پاس جا گری، جب مارک اسے وہاں سے لینے گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ایک مگر مچھ گیند کو منہ میں دبائے بیٹھا تھا۔

    مارک نے اپنی جیب سے موبائل فون نکالا اور اس کی ویڈیو بنائی، بعد ازاں مگر مچھ گیند سمیت واپس پانی میں چلا گیا۔

    مارک کی بنائی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

  • گالف کے دوران گیند مگر مچھ کی دم پر، پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

    گالف کے دوران گیند مگر مچھ کی دم پر، پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

    فلوریڈا : امریکہ میں گالف کے ایک کھلاڑی نے محض گیند کے حصول کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا، خطرناک مگر مچھ کے پاس جانے سے بھی گریز نہیں کیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا میں گالف کے کھلاڑی چارلی نے کھیل کے دوران گیند کو ہٹ کیا تو گیند اچھل کر میدان کے پاس نہر کے کنارے بیٹھے ایک خطرناک مگر مچھ کے پاس جا کر ٹھہر گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کھلاڑی کے بھائی کائل ڈونس نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی گزشتہ روز کیپ کورل کے اوکس گولف کورس میں موجود تھے جب گیند اچھل کر مگرمچھ کی دم کے بالکل پاس جا کر رک گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کائل ڈاؤنس نے شیئر کردہ ویڈیو میں بتایا کہ گیند کو لانے کیلئے اس کے بھائی نے بہت بڑا خطرہ مول لیا اور آہستہ آہستہ اس کی دم کے پاس جاکر گیند کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلوریڈا گولف کورس کے اس مقام پر اس دیوہیکل مگر مچھ کو دیکھا گیا تھا، دس فٹ لمبے مگرمچھ کی جسامت ڈائنا سور سے مماثلت رکھتی ہے۔