Tag: good for heart diseases

  • اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید

    اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید

    امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اخروٹ کا استعمال موٹاپے بچاؤ کے لیے انتہائی مفید ہے۔

    امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کااستعمال جسمانی وزن میں کمی کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے ،ماہرین طب کے مطابق اخروٹ میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

    کیلیفورنیا یونیورسٹی اور سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسین کی مشترکہ تحقیق کے مطابق اخروٹ اور زیتون کے تیل سے بھرپور غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ اخروٹ میں ایسے اجزاءبھی موجود ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

    محققین نے نتائج کو حیران قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چربی کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر اس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی کے لیے اسی طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جیسے کم چربی والی غذا۔

  • دو اخروٹ روزانہ کھائیں، دل کے امراض دور رہیں ،امریکی ماہرین

    دو اخروٹ روزانہ کھائیں، دل کے امراض دور رہیں ،امریکی ماہرین

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ اخروٹ کھانے کی عادت آپ کو دل کے دورے سے بچا سکتی ہے؟جی ہاں امریکی ڈاکٹروں نے دعوی کیا ہے روزانہ دو اخروٹ کھانا امراض قلب سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    امریکی ماہرین کے مطابق اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

    امریکی ادارے میں ہونیوالی تحقیق کے مطابق اگر اخروٹ کا استعمال روزانہ کیا جائے تو اس سے دل مضبوط ہوگا اور دل کی بیماریاں دور رہیں گی کہ اگر کسی کو دل کے مسائل کا سامنا ہو اور دل کے مسلز کمزور ہونے لگیں تو انہیں چاہیے کہ باقاعدگی سے دو اخروٹ روزانہ کھائیں.

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اخروٹ خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں، اخروٹ کو کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے.

    اخروٹ میں وٹامن اے۔وٹامن بی۔ وٹٓامن سی کی کچھ مقدار کے علاوہ معدنی اجزا مثلا فولاد ، تانبہ، فاسفورس، کوبالٹ، میگنیشم، سم الفار، کبرلٹ، پوٹایشیم، سوڈیم جیسے قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں، جو بدن کی تعمیر و مرمت میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتے ہیں۔

    اخروٹ کو ڈرائی فروٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے یعنی خشک میوہ جات میں بڑی اہمیت رکھتا ہے اور کھانے میں بہت مزے کا ہوتا ہے لیکن اس کو زیادہ نہیں کھانا چائیے کیونکہ یہ گرم ہوتا ہے اس لیے لوگ اسے بطور میوہ سردیوں میں استعمال کرتے ہیں۔

    سرد برفانی علاقوں کے لوگ موسم کی شدتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا بکثرت استعمال کرتے ہیں اور میدانی علاقوں کے لوگوں میں بھی یہ رغبت سے استعمال ہوتا ہے۔ اپنے غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔